کووڈ-19 سے نمٹنے کی حکمت ِعملی طے کرنے کے لیے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں:
کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس جمہوری ممالک میں سے سات ممالک کی پارلیمنٹس کے اجلاس ہورہے ہیں:
امریکی ایوان نمائندگان، برطانوی پارلیمنٹ، کینیڈین پارلیمنٹ، فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا ،جنوبی کوریا کی نیشنل اسمبلی میں کووڈ-19 پر بحث اور قانون سازی کی گئی ہے:
بھارتی لوک سبھا، جرمنی کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں، اطالوی ایوانِ نمائندگان اور اسپین کے ایوانِ زیریں، کے اجلاس بھی جاری ہیں:
پاکستان میں پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کا کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی میں تاحال کوئی کردار نہیں ہے:
کووڈ-19 کے معیشت پر اثرات سے متعلق پالیسی سازی کے لیے مشترکہ مفادات کونسل اور قومی معاشی کونسل جیسے آئینی پلیٹ فارمز کو استعمال کیا جائے:
کووڈ-19 سے متعلق پالیسی سازی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز خوش آئند ہے:
کووڈ-19 سے نمٹنے کی حکمت عملی پر وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے پارلیمان کا فورم استعمال کیا جائے:
اراکین پارلیمان اور پارلیمانی سیکرٹیریٹ کے عملے کو کووڈ-19 سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیلی کانفرنسنگ جیسے اقدامات بروئے کار لائے جاسکتے ہیں:
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس