مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکمت ِعملی طے کرنے کے لیے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں: فافن

فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا ،جنوبی کوریا کی نیشنل اسمبلی میں کووڈ-19 پر بحث اور قانون سازی کی گئی ہے

کووڈ-19 سے نمٹنے کی حکمت ِعملی طے کرنے کے لیے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں:

کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس جمہوری ممالک میں سے سات ممالک کی پارلیمنٹس کے اجلاس ہورہے ہیں:

امریکی ایوان نمائندگان، برطانوی پارلیمنٹ، کینیڈین پارلیمنٹ، فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا ،جنوبی کوریا کی نیشنل اسمبلی میں کووڈ-19 پر بحث اور قانون سازی کی گئی ہے:

بھارتی لوک سبھا، جرمنی کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں، اطالوی ایوانِ نمائندگان اور اسپین کے ایوانِ زیریں، کے اجلاس بھی جاری ہیں:

پاکستان میں پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کا کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی میں تاحال کوئی کردار نہیں ہے:

کووڈ-19 کے معیشت پر اثرات سے متعلق پالیسی سازی کے لیے مشترکہ مفادات کونسل اور قومی معاشی کونسل جیسے آئینی پلیٹ فارمز کو استعمال کیا جائے:

کووڈ-19 سے متعلق پالیسی سازی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز خوش آئند ہے:

کووڈ-19 سے نمٹنے کی حکمت عملی پر وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے پارلیمان کا فورم استعمال کیا جائے:

اراکین پارلیمان اور پارلیمانی سیکرٹیریٹ کے عملے کو کووڈ-19 سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیلی کانفرنسنگ جیسے اقدامات بروئے کار لائے جاسکتے ہیں:

%d bloggers like this: