اکتوبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارنے قرنطینہ سنٹرز میں مقیم زائرین کی فیملی کی کفالت کا احسن پروگرام شروع کر دیا ہے

ضلع ڈیرہ غازی خان کے زائرین کی فیملی کو اشیا ئے خورد نوش پرمشتمل ایک ماہ کا راشن فراہم کر دیا گیا مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے خشک راشن کے پیکٹ زائرین کے گھروں کو روانہ کیے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی طرف سے زائرین کے خاندانوں کیلئے فراہم راشن میں آٹا، چینی، دالیں، گھی،منرل واٹر، چائے،دودھ،

چاول اور دیگر پندرہ سے زائد اشیاء شامل ہیں اس سے پہلے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی خشک راشن کے پیکٹس گھروں تک پہنچائے گئے تھے

اب مزید دو ٹرکوں پر مشتمل خشک راشن زائرین کے گھروں کو روانہ کیا گیااس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

خشک راشن کی دوسری کھیپ آج روانہ کی جارہی ہے۔کورنٹائن سنٹرز میں مقیم زائرین کی مکمل دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ان کی ہرممکن سہولیات کا خیال رکھا جا رہا ہے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر زائرین کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔زائرین کی فیملیز کے لئے خشک راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کی شاہراہوں اور ٹیچنگ ہسپتال کی عمارتوں پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جراثیم کش محلول کا سپرے کرایا گیا۔

چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے نگرانی کی چیف آفیسرنے کہا کہ کمشنر نسیم صادق کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان شہر اور ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے سپرے مہم جاری ہے

کارپوریشن،فائربریگیڈ،ریسکیو اور دیگر محکموں کی بھاری مشینری کے ذریعے جراثیم کش محلول کا سپرے کیا گیا تاکہ کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ

کمشنر نسیم صادق کرونا وائرس کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ

وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کرنے کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو احسن طریقے سے روکا جا سکے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا. انہوں نے زائرین کو فراہم کی جانے والی روزمرہ اشیاء کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی افسران کو زائرین کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایا ت جاری کیں.

کمشنر نے کہاکہ زائرین کو حفظان صحت کے مطابق تین وقت کا کھانا دیا جارہا ہے اور ماہرین کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے متوازن غذا دی جاتی ہے

جو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ ساتھ غذائی کمی کو پورا کرے گی. انہوں نے کہاکہ مرد، خواتین اور بچوں کی روز مرہ ضرورت کی اشیاء بھی ان کے کمروں تک پہنچائی جا رہی ہیں

جن میں صابن، ٹوتھ پیسٹ، کھجور، کشمش، دودھ، چائے کی پتی، سرف، ٹراؤزر، شرٹ، ٹشو پیپرز، بھنے ہوئے چنے، ماچس،

مچھر مار کوئل، ڈسپوزایبل برتن، شیو کا سامان، ریزر، پیمپرز اور دیگر اشیاء شامل ہیں. کمشنر نے کہاکہ زائرین کی دیکھ بھال پر مامور عملہ کو بھی حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں

اور حکومت پنجاب کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے. انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات پر زائرین اور فیمیلیز مطمئن ہیں.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی کا دورہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ساتھ کورنٹائن سنٹر میں مقیم زائرین کیلئے سہولت

اور ان کے خاندانوں کی دیکھ بھال کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ افسران کے اجلاس میں شرکت کی. محمد حنیف پتافی کو ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے زائرین کی دیکھ بھال

اور اقدامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ اور افسران کی انتھک محنت اور اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ

آزمائش کی اس گھڑی میں زائرین اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔عوام حکومت پنجاب کے اقدامات کی تکمیل کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

لوگ فیملی سمیت گھروں میں محدود رہ کر اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت یقینی بنائیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ضروریات زندگی کی اشیاء کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائیں۔

ضروری اشیاء کی قلت اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے۔

آئسولیشن وارڈ میں انفیکشن کنٹرول اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے۔ ٹاون کمیٹی اپنے علاقوں میں جراثیم کش محلول کا سپرے یقینی بنائے۔

عوام پارکس اور دیگر مقامات پر تفریح کرنے کے بجائے گھروں میں محفوظ رہیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

ضلع ڈیرہ غازی خان میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے ٹیچنگ ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

جنرل بس سٹینڈ،ہسپتال،بازار اور دیگر مصروف مقامات پر جراثیم کش محلول سے سپرے کرایا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں دوسرے روز بھی تاجر برادری نے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیا

اور کاروباری مراکز بند رکھے. ڈیرہ غازیخان شہر کی اہم مارکیٹیں بند رہیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹو ں کا دورہ کیا. بازاروں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ضروری اقدامات کیے.


ڈیرہ غازیخان

ملک میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان (23 مارچ) کو سادگی سے منایا گیا.

دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤ ں سے کیاگیا علماء، خطبا ء اور آئمہ مساجد نے نماز فجر کے بعد ملک سے کورونا وائرس کے خاتمہ،

امت مسلمہ کی سلامتی، استحکام پاکستان ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں.


ڈیرہ غازیخان

پنجاب حکومت کی اپیل اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھرکی طرح ڈیرہ غازیخان شہر کوٹ چھٹہ، چوٹی،سخی سرور،

شاہ صدر دیں، کالا وگردونواح کے علاقوں میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انجمن تاجرران نے تمام بازار اور مارکیٹ دوسرے روز بھی مکمل دن بند رکھیں

جبکہ میڈیکل سٹورز، کھانے پینے کی اشیائکی دکانیں، تندور، فروٹ شاپس اور پیٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہے۔

کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر سختی سے عمل کیااور انکے آبائی شہر ڈیرہ میں ہفتہ کی رات 9 بجے سے ہی مارکیٹیں،

پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کر دئیے گئے۔ گزشتہ روز شہر کی سڑکوں پر ہوکا عالم تھا شہریوں نے اپنے آپ کو گھروں میں از خود الگ کر کے رکھاپبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اسٹینڈ ز ویران نظرآئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی شہریوں کو تنبیہ کی گئی کہ

حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائیکی جائیگی اس موقع پر انجمن تاجران ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرپرست، چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ،

ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ محمد نقیب،سینئر نائب صدر حاجی محمد زبیر نظامی،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،چیئرمین شیخ اسرار احمد،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری،سرپرست الحاج شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی، سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،،

سیکرٹری اطلاعات شیخ طاہر معراج،خرم اسحاق خان مستوئی،و دیگر تاجر رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے

موجودہ صورتحال میں ہمیں خاندانوں اور اپنے ملک اور شہر کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات اور ہدایات پر بھر پور عملدرآمد کی ضرورت

ہیتاجر برادری نے مکمل لاک ڈاون کر کے ذی شعور ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں ہر ممکن مثبت کردار ادا کریں گے اور از خود حفاظتی اقدامات کے طور پر سماجی تنہائی اختیار کرینگے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق سے سینئر نائب امیر پنجاب و امیر جمعیت علماء اسلام ڈیرہ غازیخان مولانا محمد اقبال رشید کی قیادت میں ملاقات، کورونا وائررس سے بچاؤپر

گفتگو مولانا اقبال رشید کی قیادت میں علماء کرام کے وفد نے دوران ملاقات ڈی پی او اختر فاروق کو حکومتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر ساتھ دینے کی یقین دہانی

اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور محکمہ صحت کے اصولوں کی پاسداری ہم سب نے کرنی ہے۔اور کورونا وائررس جیسی وبا سے نجات حاصل کرنے کے لیے حکومتی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا

مولانا محمد اقبال رشید نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ہمارے تمام ممبران حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے کورونا جیسی وبا کو ختم کرنے میں ساتھ دیں گے۔

دریں اثناء صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے مولانا اقبال رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں استغفار کی کثرت کرنی چاہیے دنیا کو اپنی ترجیحات بدلنی ہونگی اسے خدا کی طرف سے ایک جھٹکا سمجھنا ہوگا تاکہ

اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے اللہ کو راضی کیا جاسکے پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ مذہب فطرت سے جوڑتا ہے اور یہ وقت ہے تمام احتیاطیں بروئے کار لاتے ہوئے

مذہب کی آفاقیت کو تسلیم فطرت کے قریب ہوا جائے اور اسلام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ہاتھوں کا دھونا کھانستے چھینکتے منہ ڈھانپنا وباء والے علاقے میں جانے سے روکنا اسلامی تعلیمات ہی تو ہیں

مولانا اقبال رشید نے کارکنوں کے سامنے کرونا وائرس آگاہی مہم کے آغاز میں کیا موجودہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اسلامی تعلیمات کا ہی مظہر ہیں،

اس وقت اتحاد و اتفاق کی فضاء برقرار رکھنے کی ضرورت ہے پاکستان کو جہاں عالمی سامراجی سازشوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہاں عذابِ خداوندی کی صورت میں کرونا وائرس کا مسلط ہونا ہمیں پیغام دے رہا ہے

کہ ہمیں رجوع الی اللہ کی شدید ضرورت ہے تحصیل امیر ڈاکٹر یونس راج نے کہا کہ اس وقت سیاست سے ہٹ کر تمام پاکستانیوں کو مل کر متحد ہوکر اس آفت کا مقابلہ کرنا چاہیے

ایک دوسرے سے اختلافات کا بہت وقت مل جائے گا مگر انسانیت کی خدمت کا یہ موقع اگر آپسی اختلافات کی نظر ہوگیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی

جے یوآئی کے کارکنان انتظامیہ کو ہمہ وقت ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے دستیاب ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ وزیرماحولیات کو اس سچویشن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔


ڈیرہ غازی خان:

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھر پور کارواٸ، ناجاٸز اسلحہ کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے ملزم سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔۔

ڈی پی او اختر فاروق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران تھانہ صدت پولیس پر مشتمل ٹیم کو اطلاع ملی کہ ملزم اعجاز ناجاٸز اسلحہ کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے

اور جس کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ موجود ہے۔حامد مقبول SI اور ایس ایچ او تھانہ صدر شکیل احمد بخاری نے ملزم اعجاز ولد شملہ قوم درکھان کو خطرناک اسلحہ 36 عدد پسٹل 30بور،

کلاشنکوف 01 عدد ، منی کلاشنوف 03 عدد ، MPS راٸفل 02 عدد اور 5 ہزار سے زاٸد گولیاں اور 3 لاکھ 54 ہزار کی رقم سمیت گرفتار کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا۔۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شخص کو امن وامان خراب کرنے کے لئے کوئی رعایت نہ ہے ۔

قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ بدامنی پھیلانے والے عناصرکو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں

زائرین کی بہتر دیکھ بھال ذمہ داری میں شا مل ہے. کورو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کا تعاون ضر وری ہے.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے زائرین کیلئے تیار کھانے کا معیار بھی چیک کیا.

کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جزوی لاک ڈاون کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے

متعلقہ محکموں کو واضح ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں. شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں. وزیر اعلی پنجاب کی ” گھر رہیں، محفوظ رہیں ”

مہم دراصل وائرس سے پاک محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے. عوام اپنے گھروں میں محدود رہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر عملدرآمد کراتے ہو ئے مارکیٹ،

شاپنگ مالز اوردیگر کاروباری مراکز بند ہیں. جزوی لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا.

انہوں نے یہ بات پاک فوج کے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے.

اجلاس میں پارشل لاک ڈاون اور دیگر اقدامات کے بارے میں حکمت عملی مرتب کی گئی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دفعہ 144کے تحت تمام مارکیٹس،

شاپنگ سنٹرز، ریسٹورینٹ، پبلک اور پرائیویٹ آفسز مکمل طور پر بند رہیں گے. ضلع بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہو گی.

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

لاک ڈاون کے دوران فوڈ چین سپلائی کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا.تمام اسسٹنٹ کمشنرز اشیائے خورد و نوش کی ترسیل و دستیابی کو مانیٹر کریں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سینی ٹائزر، ہینڈواش، انٹی سیپٹک کیمیکلز اور د یگر جراثیم کش محلول کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.

موجودہ صورتحال کے پیش نظر جعل سازی اور ملاوٹ پر بھی کارروائی کی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ عوام کو لوٹنے والے مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گی.

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں سینی ٹائزر، ہینڈ واش اور دیگر جراثیم کش محلول کی دستیابی یقینی بنائیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پراونشل کورونا کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کردیاگیاہے جس کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ہوں گے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیل ضلع کی حدود میں ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کرے گا.

کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات، اشیائے خوردونوش کی دستیابی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور بحران سے نمٹنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا

عوام اس سلسلے میں کنٹرول روم کے نمبر 064-9260346فیکس نمبر 064-9260349،ای میل dc.dgkah@gmail.com اور موبائل وٹس ایپ نمبر 03327883232 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی حدود میں بنک منیجرز اور انتظامیہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا پابند کر دیاگیاہے.

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تمام ر یجنل، زونل منیجرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی برانچز میں پانی کے ٹینک، بالٹی، صابن،

محلول کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ ہر آنے والا اپنے ہاتھ دھو کر کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے. ہاتھ دھوئے بغیر کسی کو اے ٹی ایم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی. اے ٹی ایم کے کاونٹرپر
3
سینی ٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے. اے ٹی ایم استعمال کے بعد بھی سینی ٹائزر کے ذریعے ہاتھوں کو صاف کیا جائے.

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ بنک منیجرز نمایاں مقامات پر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے بینرآویزاں کریں گے

اور کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہاکہ بنک منیجرز ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تصویری اور ویڈیو ریکارڈ کرائسز سیل کے وٹس ایپ نمبر 03327883232 پر سینڈ کریں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے کیلئے مہم جاری ہے.

گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے شہر، گلی محلوں میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں.

جراثیم کش محلول کے ذریعے سڑکوں اور عمارتوں پر سپرے کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا.

انہوں نے ہسپتال میں قائم کورونا آئیسولیشن وارڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے ایچ ڈی یو وارڈمیں بیڈز،

وینٹی لیٹرز اور دیگر جدید آلات کی تنصیب، صفائی، انفیکشن کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ہسپتال میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے علیحدہ سیکرٹریٹ بھی قائم کر دیا ہے.

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ میں بتایا کہ ہسپتال کے ایچ ڈی یو وارڈ میں آٹھ وینٹی لیٹرز نصب کر د یئے گئے ہیں.


ڈیرہ غازی خان؛

حکومت کی ھدآیت اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان شہر کے گردونواح کے علاقوں میں

بھی دفعہ 144 کے نفاڈ کے ساتھ انجمن سیمینٹ اسٹاکسٹ کی تمام دوکانات 4 اپریل تک بند رھیں گی

یہ بات سیمنٹ اسٹاکسٹ کے صدر جاحی محمد یوسف چوھان نے پریس کانفرنس کرتے ھوئے بتائی

اجلاس میں محمد ظفر اقبال رحمت اللہ قریشی شعیب خلیل کامل مسعود پٹھان خیام نیآزی اشرف کنڈی حق نواز کھوسہ

حاجی محمد اکبر چانڈیہ ودیگر عہدیران نے شرکت کی آور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں

زائرین کی بہتر دیکھ بھال ذمہ داری میں شا مل ہے. کورو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کا تعاون ضر وری ہے.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے زائرین کیلئے تیار کھانے کا معیار بھی چیک کیا.کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ

شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جزوی لاک ڈاون کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں.

شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں. وزیر اعلی پنجاب کی ” گھر رہیں، محفوظ رہیں ” مہم دراصل وائرس سے پاک محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے. عوام اپنے گھروں میں محدود رہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر عملدرآمد کراتے ہو ئے مارکیٹ، شاپنگ مالز اوردیگر کاروباری مراکز بند ہیں.

جزوی لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا.

انہوں نے یہ بات پاک فوج کے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے.

اجلاس میں پارشل لاک ڈاون اور دیگر اقدامات کے بارے میں حکمت عملی مرتب کی گئی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دفعہ 144کے تحت تمام مارکیٹس،

شاپنگ سنٹرز، ریسٹورینٹ، پبلک اور پرائیویٹ آفسز مکمل طور پر بند رہیں گے. ضلع بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہو گی.

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے ساتھ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران فوڈ چین سپلائی کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا.تمام اسسٹنٹ کمشنرز اشیائے خورد و نوش کی ترسیل و دستیابی کو مانیٹر کریں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سینی ٹائزر، ہینڈواش، انٹی سیپٹک کیمیکلز اور د یگر جراثیم کش محلول کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے

ہیں. موجودہ صورتحال کے پیش نظر جعل سازی اور ملاوٹ پر بھی کارروائی کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ

عوام کو لوٹنے والے مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گی. انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں سینی ٹائزر، ہینڈ واش اور دیگر جراثیم کش محلول کی دستیابی یقینی بنائیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پراونشل کورونا کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کردیاگیاہے جس کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ہوں گے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیل ضلع کی حدود میں ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کرے گا.

کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات، اشیائے خوردونوش کی دستیابی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور بحران سے نمٹنے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا

عوام اس سلسلے میں کنٹرول روم کے

نمبر 064-9260346فیکس نمبر 064-9260349،ای میل dc.dgkah@gmail.com اور موبائل وٹس ایپ نمبر 03327883232پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی حدود میں بنک منیجرز اور انتظامیہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا پابند کر دیاگیاہے.

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تمام ر یجنل، زونل منیجرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی برانچز میں پانی کے ٹینک، بالٹی، صابن، محلول کی دستیابی یقینی بنائیں

تاکہ ہر آنے والا اپنے ہاتھ دھو کر کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے. ہاتھ دھوئے بغیر کسی کو اے ٹی ایم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی.

اے ٹی ایم کے کاونٹرپرسینی ٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے. اے ٹی ایم استعمال کے بعد بھی سینی ٹائزر کے ذریعے ہاتھوں کو صاف کیا جائے.

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ بنک منیجرز نمایاں مقامات پر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے بینرآویزاں کریں گے اور کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ بنک منیجرز ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تصویری اور ویڈیو ریکارڈ کرائسز سیل کے وٹس ایپ نمبر 03327883232 پر سینڈ کریں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے کیلئے مہم جاری ہے.

گاڑیوں پر لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے شہر، گلی محلوں میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں.

جراثیم کش محلول کے ذریعے سڑکوں اور عمارتوں پر سپرے کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے ہسپتال میں قائم کورونا آئیسولیشن وارڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے ایچ ڈی یو وارڈمیں بیڈز، وینٹی لیٹرز اور دیگر جدید آلات کی تنصیب، صفائی، انفیکشن کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

کورونا کے حوالے سے ہسپتال میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے علیحدہ سیکرٹریٹ بھی قائم کر دیا ہے.

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ میں بتایا کہ ہسپتال کے ایچ ڈی یو وارڈ میں آٹھ وینٹی لیٹرز نصب کر د یئے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان کی قیادت میں فلیگ مارچ ہوا۔

فیلگ مارچ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔فلیگ مارچ پولیس لائین سے شروع ہو کر بمبے چوک،

گھنٹہ گھر، کمیٹی گولائی، ٹریفک چوک سے جام پور روڈ شاکر ٹاؤن سے پل ڈاٹ عیسن سے گدائی چونگی سے سرکٹ ہاؤس سے ریلوے روڈ سے

واپس پولیس لائین اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ایس پی حفیظ الرحمان نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد دفعہ 144

کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ پنجاب میں لاک ڈاون کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق صوبہ بھر میں لاک ڈاون ضلع، تحصیل اور صوبے کی سطح پر ہوگا.

اس دوران پورے صوبے میں سماجی، مذہبی تقریبات اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، سرکاری، پبلک اور پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے، صوبہ پنجاب میں لاک ڈاون 24 مارچ منگل صبح 9 بجے ے 7 اپریل تک رہے گا،

گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان میں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرایا گیا جنرل سٹورز، اشیائے خردونوش کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور پٹرول پمپس کھلے رہے۔

جبکہ فلاحی تنظیموں کے نمائندے، صحافی اور پبلک اینڈ پرائیوٹ ٹیلی کمیونکیشن کمپنیوں کواستثنی حاصل رہا۔ہسپتال،

میڈیکل سٹورز اور لیبارٹیز میں کام کرنے والا عملہ کو بھی استثنی حاصل رہا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ شہری متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوزکو اطلاع دیکر نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرسکیں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیکیشن کے مطابق شہری گھر کے سودا سلف کے لیے قریبی دکانوں پر جاسکتے ہیں،

شہری ادویات کی خریداری کے لیے بھی میڈیکل سٹورز پر جاسکتے ہیں،میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں گھر کا ایک فرد سفر کرسکے گا،

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ طاہرفاروق نے کہا شہری حکومتی ایس اور پیز پر عمل کریں اورایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں،

قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاون پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہونگے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ڈیرہ میں سڑکیں،

بازار، گلیاں محلے اور پارکس ویران رہے۔ اورلوگوں نے کررونا وائرس کے خوف کے سبب اپنے آپ کوگھروں میں مقید کرلیا۔


ڈیرہ غازیخان

پیرا میڈیکل سٹاف ٹیم ہمہ وقت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج اور حکومت پاکستان کے ساتھ عوام کیلئے خدمات سر انجام دینے کو تیار ہے

مشکل کی اس گھڑی پر ڈاکٹرز۔نرسز۔پیرامیڈیکل سٹاف عوامی خدمات کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہ بات سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ینگ پیرامیڈیکل سٹاف محمد سفیان گورچانی نے کہی کہ

کررونا خطرناک وبائی بیماری ہے اسکے لئے ضروری ہے کہ عوام اپنے گھروں تک محدود رہے۔اور حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔

اس نے کہا کء پنجاب کے 7 لاکھ بے روزگار تجربہ کار پیرا میڈیکس رضاکارانہ طور پہ محکمہ ہیلتھ میں کرونا کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں

انہیں بھرتی کیا جائے۔مشکل کی اس گھڑی میں ینگ پیرا میڈیکس مفت میں کام کرنے کو تیار ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

اغواء کر کے خواتین سے نقدی و زیورات لوٹنے والی خواتین گرفتارپولیس تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج،

مزید تفتیش جاری ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے بتایا کہ

خواتین کو ہسپتال سے اغوا کر کے زیورات و نقدی لوٹنے والی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے

ملزمہ بھولی بھالی خواتین کو دوائی دلوانے کے بہانے اغوا کر کے لے جاتی تھیں ملزمہ نشہ آور ادویات پلا کر قیمتی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوجاتی تھی

ان ملزمہ عورتوں نے بڑھیا عورت آمنہ بعمر 68/70 سال کو اغواء کیا اور نشہ آور گولیاں کھلا کر طلائی بالیاں اتار لیں

اور ویرانے میں پھینک کر چلی گئیں ڈی پی اختر فاروق کی ہدایت پر پولیس تھانہ سول لائن نے واردات

میں ملوث دو ملزمہ کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ان کو گرفتار بھی کر لیاملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب حکومت کی 6 اپریل تک لاک ڈاون کے اعلان اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھرکی طرح ڈیرہ غازیخان شہر کوٹ چھٹہ، چوٹی،سخی سرور،

شاہ صدر دیں، کالا وگردونواح کے علاقوں میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انجمن تاجرران نے تمام بازار اور مارکیٹیں تیسرے روز بھی مکمل دن بند رکھیں

جبکہ میڈیکل سٹورز، کھانے پینے کی اشیاکی دکانیں، تندور، فروٹ شاپس، بیکریاں اور پیٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہے

کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر سختی سے عمل کیا

اور انکے آبائی شہر ڈیرہ میں ہفتہ کی رات 9 بجے سے ہی مارکیٹیں،پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کر دئیے گئے گزشتہ روز شہر کی سڑکوں پر ہوکا عالم تھا

شہریوں کی اکثریت نے اپنے آپ کو گھروں میں از خود الگ کر کے رکھاپبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اسٹنیڈ ز ویران نظرآئے۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی شہریوں کو ڈبل سواری پر پابندی کے لئے تنبیہ کی گئی

کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا کہا جاتا رہااس موقع پر انجمن تاجران ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرپرست،

چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ، ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ محمد نقیب،سینئر نائب صدر حاجی محمد زبیر نظامی،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،

چیئرمین شیخ اسرار احمد،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری،سرپرست الحاج شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،

سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،،سیکرٹری اطلاعات شیخ طاہر معراج، جاوید حیدری، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان،حاجی محمد دین چوہدری و دیگر تاجر رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے موجودہ صورتحال میں ہمیں خاندانوں اور اپنے ملک اور شہر کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے

حکومتی اقدامات اور ہدایات پر بھر پور عملدرآمد کی ضرورت ہی تاجر برادری نے مکمل لاک ڈاون کر کے ذی شعور ہونے کا ثبوت دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں ہر ممکن مثبت کردار ادا کریں گے اور از خود حفاظتی اقدامات کے طور پر سماجی تنہائی اختیار کرینگے۔


ڈیرہ غازیخان

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی ضلع ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے آگاہی اور رجوع الی اللہ مہم جاری، شیخ عثمان فاروق،جاوید اقبال بلوچ،ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق،ڈاکٹر محمد اشرف خان،انجینئر سجاد احمد بلوچ،منیر احمد کلاچی اور درجنوں کارکنوں نے

ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹس، ماسک اور صابن تقسیم کئے، انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی آزمائش کا مقابلہ استغفار، احتیاط اور اُمید کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے،

عوام اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں، میل جول اور ہجوم سے اجتناب کرتے ہوئے اپنی نقل و حرکت کو بالکل محدود کردیں، اپنے گھر، کمرے، ماحول، مسجد اور دفاتر کو صاف رکھیں، باربار ہاتھ دھوتے رہیں

اور وضو کے ذریعے ناک، آنکھوں اور منہ کو بھی صاف رکھیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی اس موقع پر دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں اور ہمسایوں کو راشن اور نقدی کی صورت میں سپورٹ کریں، انہوں نے کہا کہ

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار راشن اور کھانا تقسیم کررہے ہیں اور آیندہ 15 دنوں تک لاک ڈاؤن کے دوران یہ امدادی سرگرمیاں پورے احتیاط کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی،

انہوں نے مخیر اور صاحبِ ثروت شہریوں سے اپیل کی کہ اس موقع پر اپنے عطیات جماعت اسلامی کے دفاتر اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مراکز تک پہنچائیں تاکہ پریشان شہریوں کی امداد کا کام جاری رکھا

جاسکے، مہم میں بزنس فورم کے صدر میاں نعیم ثاقب، ڈاکٹر محمد یعقوب رند، جعفر حسین باپا،عاقب جاوید،محمد ابوبکرکھوکھر،حافظ راشد وسیم اور دیگر کارکنوں نے حصہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹر پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھر پور کار وائی اسلحہ کی خرید وفروخت کا کام کرنے والے ملزم کے قبضہ سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد مقدمہ درج

ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی عمران رشید کے ہمراہ سی آئی اے سٹاف میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حامد مقبول معہ ٹیم اورایس ایچ او تھانہ صدر شکیل بخاری کواطلاع ملتے ہی پولیس نے بہتر حکمت عملی اپنا تے ہوئے

ملزام اعجاز والد شملہ قوم درکھان سکنہ کوٹ ہیبت کی بیٹھک پر ریڈ کر کے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور دوران ریڈ ملزم کے قبضہ سے

(پسٹل 36) (کلا شنکوف 1) (منی کلا شنکوف 3 ) ( MPS رائفل 2) (کارتوس 12بور 12) (گولیاں کلا شنکوف 120) (گولیا ں کلا شنکوف 120) (گولیاں پسٹل 30 بور 5000) رقم مبلغ ( 3 لا کھ 54 ہزار)جو ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہوئی

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار ہو نے والے ملزم اعجاز کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور اس سے پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہو ئے ہے انہوں نے مزید بتایا ہے کہ

ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری الین ترجیحات میں شامل ہے امن وامان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹاجائے گا

کیو نکہ قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے گا جبکہ بد امنی پھیلا نے والے عنا صر کو عبرات کا نشان بنا دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کی دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے انجمن تاجران کے وفد سے میٹنگ،انجمن تاجران سے دوران میٹنگ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فادوق نے تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ

آپ بھی انتظامیہ کے ساتھ ملکر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے میں بھر پور تعاون کریںکورونا جیسی پھیلتی ہوئی وبا پر قابو پانے کے لئے آپ لوگوں کا ساتھ ضروری ہے

ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے محافظ ہیں اور ہم اس شہر کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

جس پر تاجروں کے وفد میں شامل ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ محمد نقیب ،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری ،

چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان ،حاجی دین محمد چوہدری ،سجاد کریم رند،حاجی محمد زبیر نظامی، محمد کاشف صدیق ،

حاجی رانا نذیر احمد ،جاوید حیدری ،کامران خانزادہ و دیگر نے امن و امان کے قیام اور حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ پر ہر صورت عمل درآمد کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


ڈیرہ غازیخان:

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے اورنجی ہسپتال فرید آباد کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ انہوں نے گائنی کی مریض خواتین کے لیے جیو کیئر میں ٹیلی میڈیسن کا آغاز کیا ہے

انہوں نے کہا کہ بتائے گئے نمبر ز پر کال کرکے یا ایس ایم ایس کرکے مفت مشور ہ لیا جا سکتا ہے اور معمولی تکلیف کے لیے روٹین چیک اپ کے لیے خواتین گھروں سے باہر نہ نکلیں

بلکہ ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ایمرجنسی کی صورت میں سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی یا جیو کیئر کی ایمرجنسی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

مریض کے ساتھ صرف ایک مدد گار یا تیمار دار باہر نکلے تاکہ لاک ڈاﺅن کو کامیاب بنایا جا سکے

اور کورونا کو شکست دی جا سکے ۔

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ 03344267000معاون انعم زاہرہ 03407274944، فرزانہ ذاہرہ 03376110307پر ٹیلی میڈیسن کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت کی ہدایت اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر کی طرح

ڈیرہ غازی خان شہر کے گردونواح کے علاقوں میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ انجمن سمینٹ اسٹاکسٹ کی تمام دوکانات 4 اپریل تک بند رہیں گی

یہ بات سیمنٹ اسٹاکسٹ کے صدر جاحی محمد یوسف چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی

اجلاس میں محمد ظفر اقبال رحمت اللہ قریشی شعیب خلیل کامل مسعود پٹھان خیام نیازی اشرف کنڈی حق نواز کھوسہ

حاجی محمد اکبر چانڈیہ ودیگر عہدیداران نے شرکت کی

اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

About The Author