دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے

کورونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،،

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے اور یہ تعداد مزید بڑھے گی،،

امریکہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا،،

ایک روز میں 24سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے،

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شہریوں سے ایک بار پھر گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی ،،

ٹوکیو اولمپکس 2020 کورونا کے باعث ایک سال تک ملتوی کرنے کا امکان ہے

کورونا وائرس نے دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

مہلک وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے۔ جینیوا میں

پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا کے پہلے کیس کے رپورٹ ہونے کے

بعد سڑسٹھ روز میں تعداد ایک لاکھ تک پہنچی، گیارہ دن میں دو لاکھ اور تین لاکھ صرف 4 دن میں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ وہ جی 20 ممالک کے سربراہان سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی

لباس اور آلات کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیں گے

امریکہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا،، ایک روز میں 24سو سے زائد نئے کیسز سامنے

، آئے، امریکہ میں مزید 29 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق

پیغام میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں کچھ نہیں ہوگا ، ایسا نہیں ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ گھروں پر رہیں

ایسا نہ کرنے کے باعث وہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں

نیوزی لینڈ میں 155 متاثرہ افراد کے بعد ملکی لاک ڈاون پر پارلیمنٹ کا اجلاس کل ہو گا

نیوزی لیںد وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھر پر رہ کر ہی ہم لوگوں کی اور اپنی زندگی بچا سکتے ہیں

ٹوکیو اولمپکس کورونا کے باعث ایک سال تک ملتوی کرنے کا امکان

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن

کا کہنا تھا کہ کھیل ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اعلان جلد کیا جائے گا۔

About The Author