دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہماری میراث اور بیماریاں ۔۔۔گلزار احمد

نیم کے پتے ابال کر بوتلوں میں رکھیں اس کو منہ ہاتھ پر گاہے گاہے لگائیں کلی بھی کر لیں۔یا بازار والا ہینڈ سٹیرائزر استعمال کریں۔ب

ہمارے آباو اجداد صدیوں سے وبائی بیماریوں کے خلاف کامیابی سےجنگ لڑتے رہے اور ایسی دوائیائیں ایجاد کیں جو آج تک کار آمد ہیں۔ لیکن مغرب کی غلامی اور پرپیگنڈہ اشتہار بازی نے ہماری مت مار دی ہے۔

یہ وائیرس تو تین لاکھ سے بھی زیادہ تعداد میں صدیوں سے موجود ہیں جن میں دو ڈھائی سو کا اب تک پتہ چلا ہے البتہ ان کا نام مغربی ملکوں اب رکھا ہے جب ان کے کٹس تیار ہوے۔ مغرب کے پاس تو سادہ زکام کا علاج تک نہیں تھا اور وہ کہتے تھے زکام کا علاج کرو تو سات دن میں ٹھیک ہو گا علاج نہ کرو تو ایک ہفتے میں ٹھیک ہو گا اور ساتھ ہی مہنگی اینٹی بائیوٹک اینٹی الرجک گولیاں اور انجکشن پکڑا دیتے۔

میں اپنے مغربی دوستوں کو جوشاندہ جو جڑی بوٹیوں کا بنا لفافہ تھا دکھاتا کہ پانی میں ابال کے پی لو اور یہ تیزی سے کام کرتا۔ ناک کو کھول دیتا۔اندر کا تمام گندہ مواد اور بکٹیریا ہلاک کر کے ناک کے ذریعے خارج کر دیتا۔ یہ علاج ہماری مائیں۔

دادیاں اور نانیاں کرتی تھیں۔آج جو کرونا کا حوا ہمارے سر پر منڈلا رہا ہے اس کے لیے ہم مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر اپنی سرزمین کی ٹکنالوجی سے استفادہ نہیں کر رہے۔ آئیے کچھ کارآمد چیزیں استعمال کریں اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہ بیٹھے رہیں۔


1- حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں یہ ہمارا اسلامی۔قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
2۔ سب سے پہلے اپنے گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت باہر بالکل نہ نکلیں۔ ملنا جلنا چھوڑ دیں۔

3۔ کہا جاتا ہےکرونا وائیرس تین دن گلے میں رہتا ہے اس لیے اس کا بہترین علاج روزانہ کئی بار سٹیم اپھارہ لینا ہے تاکہ گلے میں ہلاک ہو جاے۔ کھولتے پانی میں ایک کپڑے میں سر ڈھانپ کر دن میں دو تین مرتبہ ناک میں سانس کھینچیں۔ گرم پانی اور نمک کے ساتھ غرارے کریں۔اور پینے کو گرم پانی استعمال کریں۔
4۔ اگر آپ کو زکام ۔چھینکیں۔ناک سے پانی بہ رہا ہے تو گھر میں علیحدہ کمرے میں رہیں۔جوشاندہ پیئں۔مرغی کی یخنی لیں۔پانی زیادہ پیئں اور ٹھوس غذا کم کھائیں۔ سٹیم اپھارہ لیں۔ اسی طرح ناک میں وضو کی طرح پانی ڈالکر ہیر ڈرائیر سے بھی ناک میں اپھارہ لے سکتے ہیں۔ کمرے ہوادار رکھیں کھلی فضا اور تازہ ہوا میں لمبے سانس لیں۔
5۔ اگر آپ کو کھانسی بخار وغیرہ ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے دوائیاں استعمال کریں گبھرانے کی ضرورت نہیں۔
6۔ کپڑوں کو دھو سکھا کر گرم استری پھیریں وہ بکٹیریا مار دے گی۔
7۔ ہاتھوں کو کئ بار صابن سے دھوئیں یا پھر چولھے کی آگ پر سیکتے رہیں۔
8۔ اگر آپ باہر دفتر وغیرہ سے آے ہیں تو السلام علیکم کہیں اور پہلے ہاتھ صابن سے دھو لیں۔ کپڑوں پر گرم استری پھیر لیں ۔جوتے دھوپ پر رکھ دیں پھر گھر والوں سے مکس ہوں۔
9۔ بچے اور بڑے زیادہ وقت دھوپ میں گزاریں۔اپنی عبادت جاری رکھیں اور اللہ پر توکل رکھیں۔
10۔ ہمارے ڈاکٹرز۔ہیلتھ ورکرز۔ فوج۔پولیس۔سیکورٹی ایجنسیاں ۔ اور جو دوسرے ادارے میدان میں ہیں ان کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ کامیاب ہوں۔
11۔ اپنی کیمونٹی کے غرباء کی ضروریات کا پتہ کریں اور مد دیں۔ مہنگائی۔بلیک مارکیٹنگ۔ملاوٹ سے
توبہ کریں۔
12۔ وٹامن سی والے پھل سبزیاں کھائیں تاکہ قوت مدافعت بڑھ جاے۔
13۔ نیم کے پتے ابال کر بوتلوں میں رکھیں اس کو منہ ہاتھ پر گاہے گاہے لگائیں کلی بھی کر لیں۔یا بازار والا ہینڈ سٹیرائزر استعمال کریں۔باہر منہ پر ماسک چڑھا کر جائیں۔
14۔ ہرمل کے دانے لے کر اس کے دھوئیں سے کمروں کو جراثیم سے پاک رکھیں۔

اللہ پاک ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ ہم بحیثیت قوم اپنا فرض ادا کریں اللہ کی نصرت قریب ہوگی ان شاء اللہ۔

About The Author