دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔

موک ایکسرسائز میں ممکنہ کورونا مریضوں کی حفاظتی اقدامات سے منتقلی اور کسی ہنگامی صورت حال اور ایمرجنسی سے موثر انداز میں عہدہ برا ہ ہونے کے لیے

فُول پروف انداز میں تمام اداروں کی ہم آہنگی اور بروقت طریقے سے امور کی انجام دہی کی مشق کی گئی۔


بہاول نگر

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیے بہترین اقدامات اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے

اور ہماری قوم ہر چیلنج سے کامیاب ہوکر نکلی ہے اور اس وبا کا بھی مقابلہ احتیاط، حفاظتی تدابیر اور قومی ہمت و کامرانی سےکریں گے۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں کورونا کے خلاف اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد شعیب خان جدون، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام جمالی ،

اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی، اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزیدکہا کہ

کورونا ایک بہت بڑا عالمی چیلنج ہے اور عوام سماجی رابطوں میں چند ہفتوں کی دوری اختیار کرکے اور حکومت کی ہدایات پر پوری روح کے ساتھ عمل درآمد سے اس وبا کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

اجلاس میں حکومت کی ہدایات اور گائیڈ لائنز کے مطابق اقدامات کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ، آئسولیشن وارڈز، ایچ ڈی یو ،قرنطینہ سنٹرز میں سہولیات،

طبی عملہ اور ڈاکٹرز پیرامیڈکس اور کسی ایمرجنسی میں تمام اداروں کی کوارڈینیشن

اور مربوط لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی پولیس اور تمام محکموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔


بہاولنگر

تھانہ بخشن خاں پولیس کی بروقت کاروائی،چک نمبر 53 فتح میں کتوں کی لڑائی پر جو اء کھیلنے میں

مصروف ملزمان پر ریڈ،عادی جواری مطیع اللہ رنگےہاتھوں گرفتار، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئیے تحرک جاری،

داو پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

SIمحمد علی کواطلاع موصول ہوئی کہ چکنمبر 53فتح حدودتھانہ بخشن خاں میں عادی ملزمان کتوں کی لڑائی کے ذریعے جوا کھیلنے میں مصروف ہیں۔

اطلاع مصدقہ جانتے ہوئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اور عادی جواری مطیع اللہ کوگرفتار کر لیا۔

جبکہ ناصر، صغیر، ظہیر عباس، اور ہدایت اللہ وغیرہ پانچ کس ملزمان بھی کتوں کی لڑائی پر شرط کے ذریعے قمار بازی میں مصروف تھے۔

بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کا تحرک جاری ہے۔اس موقع پرایس ایچ او عبدالرزاق شاکر نے کہا کہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

علاقہ کو امن کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے۔شہریوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں

قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکیں گے۔علاقہ سے منشیات جیسی لعنت کا تدارک اور سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے حقیقی امن فراہم کیا جائے گا،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی پرتھانہ بخشن خاں پولیس کی سفاک جواریوں کے خلاف بروقت کارروائی قابل ستائش عمل ہے۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمدشعیب خان جدون نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کرونا وباکے خلاف جنگ جیتیں گے

اور ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کرونا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر میں انجمن تاجران اور سٹاکسٹس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ، متعلقہ افسران اور انجمن تاجران کے عہدیداران اور نمائندگان بھی موجود تھے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران فوڈ چین سپلائی اور ایل پی جی سلنڈرز کی دستیابی اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے تمام معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں انجمن تاجران نے ضلعی انتظامیہ کے کرونا کے خلاف اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

اور حکومتی ہدایات پر دکانوں ، پلازوں ، شاپنگ سنٹرز اور مالز کی بندش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر عوام اور تاجران کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور شاپنگ سنٹرز اور دکانیں بند رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع کی عوام کرونا کی وبا کے خطرات سے آگاہ ہے اور اس موقع پر احتیاط کا ثبوت دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کا خود کو گھروں تک محدود رکھنے

اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا مستحسن قدم ہے اور یہ لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کلورین سپرے سے مساجد کی واشنگ اور سٹریٹس میں جراثیم کش سپرے کی بھی خود نگرانی کی اور بلدیہ اور ریسکیو عملہ کے جذبے کو سراہا۔

About The Author