نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان قرنطینہ سینٹر میں مقیم زائرین کے گھروں میں راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان نے زائرین کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فہرستیں ارسال کردیں۔

ملتان قرنطینہ سینٹر میں مقیم زائرین کے گھروں میں راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ ،،، ڈپٹی کمشنر ملتان نے زائرین کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فہرستیں ارسال کردیں۔

ملتان قرنطینہ میں مقیم زائرین کے گھروں پر راشن کی فراہمی کے لیے فہرستیں تیار کرلی گئیں پنجاب کے 34 اضلاع کے زائرین مقیم ہیں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز کو زائرین کے گھروں کے پتے فراہم کر دئے ہیں

زائرین کی فیملیز کو 15 دن کا راشن فراہم کیا جائے گا جس میں راشن بیگ اور ایک آٹے کا تھیلا شامل ہوگا ملتان قرنطینہ میں بہاولپور کے 17،

رحیم یارخان 32, ملتان71،لودھراں 32،خانیوال7 اور وہاڑی کے 12،ڈی جی خان 11، لیہ 71،مظفر گڑھ75 راجن پور کے 53 زائرین جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں

جبکہ اپر پنجسب کے اضلاع سرگودھا کے 52،میانوالی 10، خوشاب 29، بھکر کے 40 ،جہلم 11,اٹک 17, چکوال 9, ساہیوال کے 6،لاہور63,

شیخوپورہ 14, ننکانہ 11,گوجرانوالہ 122،حافظ آباد29 ,سیالکوٹ 95 ,گجرات 36 اور منڈی بہاوالدین کے 84 ،فیصل آباد30 ,جھنگ114,ٹوبہ ٹیک سنگھ5 چینیوٹ کے 6راولپنڈی 8، پاکپتن اور اوکاڑہ کا ایک ایک زائر شامل ہے۔

About The Author