امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دے دی ہے۔
کورونا ریپڈ کٹ سے کورونا ٹیسٹ 45 منٹ میں ہوسکے گا ابتدا میں یہ کٹ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہوگی جس کی سپلائی کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری ہی میں کہہ دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ لیکن امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ارکان کانگریس نےکورونا پروارننگ کو اہمیت نہیں دی۔
امریکی اخبار کے اس الزام کو صدر ٹرمپ نے مسترد کردیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق امریکہ وائرس کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔
دوسری جانب وائرس سے بچاو کے لیے امریکہ کی چاروں ریاستوں میں لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔
امریکا میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کی تعداد نیویارک میں ہے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1000 سے زائد ہے۔ جس کی وجہ سے نیویارک کے لیے 40ارب ڈالر ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے
نیو یارک، لاس انجلیس اور شکاگو میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ جبکہ تقریباً 10 کروڑ افراد کی آبادی والی سات ریاستوں میں گھروں تک محدود رہنے کے حکم نامے کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا