دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بزدار حکومت کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موبائل آگاہی مہم کا آغاز

لاہور کی ہر یونین کونسل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دی جائے گی-عثمان بزدار

لاہور: بزدار حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موبائل آگاہی مہم کا آغاز کر دیا
لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ”گھر رہیں، محفوظ رہیں“آگاہی مہم کا افتتاح کیا
خصوصی مہم کے تحت موٹر سائیکلوں اور رکشاؤں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا
لاہور میں 250 موٹرسائیکلوں اور 50 رکشاؤں کے ذریعے گلی، محلوں میں آگاہی مہم شروع
لاہور کی ہر یونین کونسل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دی جائے گی-عثمان بزدار
لاہور میں مجموعی طور پر 850 موٹرسائیکلوں اور 500 رکشاؤں کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا- عثمان بزدار
پنجاب بھر میں 4130 موٹرسائیکلوں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے گی- عثمان بزدار
موبائل آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے- عثمان بزدار
آج پاکستان ہم سے اپنے گھروں میں رہنے کا تقاضا کرتا ہے – عثمان بزدار
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام کو حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا چاہیے – عثمان بزدار
پاکستانی ایک ذمہ دار قوم ہے اور موجودہ حالات میں شہری اپنی ذمہ داری نبھائیں گے- عثمان بزدار
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنا ضروری ہے- عثمان بزدار
آج کے فاصلے شہریوں کو مستقل فاصلوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں – عثمان بزدار
حکومت نے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے – عثمان بزدار
کورونا وائرس ایک بڑا چیلنج ہے اور اسے مل کر ہی شکست دیں گے- عثمان بزدار

About The Author