نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کی وبا کے باعث نیویارک شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا۔
انہوں نے نیوز بریفنگ میں کہا کرونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل کریں گے۔مستقل قریب میں ہم اس کی ویکسن بھی تیار کرلیں گے۔
ٹرمپ نے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا کے ظاہر ہونے کے لمحے میں چین کو ہمیں مطلع کرنا چاہیے تھا۔
امریکی صدرنے کہا کہ ملیریا کی دوائی کو کرونا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ہم وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ڈاکٹروں کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا