ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔
ایوان صدر میں یوم پاکستان کی تقریب اور پاک فوج کی پریڈ منسوخ کر دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اس سال یوم پاکستان مناتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے یوم پاکستان کی تقاریب اور پریڈ، کورونا وائرس کے پیش نظر منسوخ کی گئی ہیں۔
پریڈ منسوخی کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خوف میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی بھی کیااور کہا کشمیر کا تنازع برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ