مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے

یاد رہے یوم پاکستان کی تقاریب اور پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ  کورونا وائرس کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔

ایوان صدر میں یوم پاکستان کی تقریب اور پاک فوج کی پریڈ منسوخ کر دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اس سال یوم پاکستان مناتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے یوم پاکستان کی تقاریب اور پریڈ،  کورونا وائرس کے پیش نظر منسوخ کی گئی ہیں۔

پریڈ منسوخی کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خوف میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی بھی کیااور کہا کشمیر کا تنازع برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

%d bloggers like this: