دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے،ایم کیو ایم دوبارہ وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی

وزیراعظم نے متحدہ کےمطالبات پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ،ایم کیو ایم دوبارہ وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بہادرآباد کراچی میں متحدہ کی قیادت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت آئی ٹی کی وزارت کوخالی رکھنا ممکن نہیں تھا۔

وزیراعظم نے متحدہ کےمطالبات پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی اتحادی ہیں۔ ہمارے درمیان کئی چیزیں طے ہونا تھیں جن میں تقریباً تمام مطالبات تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔

About The Author