سندھ حکومت کی طرف سے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے کراچی شہرکو مکمل لاک ڈاون کیا گیا ہے۔
لیکن دوسری جانب کینٹ اسٹیشن پر ہزاروں مسافروں کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادئے ۔
اسٹیشن پر موجود مسافروں کے پاس نہ ہی ماسک ہیں اور نہ ہی سینیٹائیزر جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی اسکرینگ بھی نہیں کی جارہی مسافر بے یارو مددگار ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔
شہر میں لاک ڈاون کے باعث مسافر اسٹیشن سے گھر بھی نہیں جاسکتے مسافروں کو کھانے پینے کے سامان کی بھی شدید قلت ہے۔
کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافر حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

اے وی پڑھو
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی صد سالہ تقریبات، آرآئی یوجے کے صدر طارق علی ورک کیلئے خصوصی اعزاز
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان