دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: عمران سرکار نے اب تک کیا کیا اور کیا کرنا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی

جمہوریت میں ، آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ کے ساتھ حکومت اور اپوزیشن کو ہر طرح کی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

دسمبر 2019 میں ، ہم نے سنا کہ چین کے شہر ووہان میں لوگ مر رہے ہیں۔ یہ خاص طور پر پاکستان کے لئے بہت بڑی خبر تھی کیونکہ سیکڑوں پاکستانی طلبہ وہاں پڑھ رہے تھے۔ پورا شہر مہینوں سے بند تھا اور ہمیں پاکستانی طلبا کی جانب سے متعدد پیغامات موصول ہوئے تھے، جو کہ واپس آنے کا کہ رہے تھے۔ لیکن یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کے چینی میزبان پاکستانی حکام سے بہتر ان کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں۔

ابتدا ہی سے ، پوری دنیا کو معلوم تھا کہ COVID-2019 وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔ قوموں کو چونکا دینے والی ایسی خبروں کے پیش نظر ہماری قومی قیادت خصوصا ہماری وفاقی حکومت نے کیا کیا؟ کچھ بھی نہیں!

ہمیں بتایا گیا کہ تنہا ہو جانا اور قرنطینا اختیار کر لینا کورونا وائرس سے ابتدا میں لڑنے کا بہترین علاج ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی انتظامیہ نے اسے لفظی طور پر تھوڑا سا ایزی لیا۔ مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی رہنمائی کرنے کی بجائے ، عمران خان کی حکومت خود تنہائی اور قرنطینا میں چلی گئی ہے۔

زیادہ تر لوگوں کی توقع تھی کہ کورونا وائرس چین کے راستے پاکستان میں پھیل جائے گا لیکن ہم نے یہ ایران سے حاصل کرلیا، جہاں سے ہزاروں پاکستانی زائرین کی کثرت سے آمد و رفت ہوتی ہے۔ ایران اب اس وائرس کا سب سے بدترین شکار ہے اور اس کی پریشانیوں میں حکومت کی قدامت پسندانہ پالیسیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کی طرف سے عائد ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے بھی اضافہ کیا ہے۔

متعدد یورپی ممالک میں بھی کچھ ایسے معاملات ہیں جو کہ اب وائرس کا مرکز بن چکے ہیں، اور اس کی وجہ سے اٹلی اس وبائی امراض کا شکار ہے۔

فروری کے آخر تک، سیکڑوں پاکستانی زائرین کو ایرانی بارڈر سے تفتان کی طرف دھکیل دیا گیا۔  جہاں آئے لوگوں کے اعداد و شمار کئی ہزار کو چھو رہے ہیں۔ ایران میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے، ایرانی حکام نے پاکستان کی طرف جب تک پاکستان اپنے انتظامات نہ کرے تب تک زائرین کو اپنے پااس رکھنے کی درخواستوں کو منظور نہیں کیا۔

چونکہ سرحدی علاقے اور امیگریشن وفاقی معاملات ہیں، لیکن وفاقی حکام نے بلوچستان حکومت کی مدد سے اسے سنبھالنے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا ان کوششوں کی قیادت کر رہے تھے۔ تاہم، ان زائرین کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ اب تک کی بدترین بد انتظامی کی مثال بن گیا ہے۔

قرنطینا میںسہولیات کے نام پر، ان زائرین کو ایک ساتھ ریوڑ میں رکھا گیا تھا۔ یہ پوری مشق ایک بڑے پیمانے پر مہلک وائرس کو پھیلانے کی بہت بڑی نرسری نکلی۔

اس سے بھی زیادہ تشویشناک اطلاعات تھیں کہ متاثرہ زائرین نے وفاقی کابینہ کے کچھ ممبروں سمیت کچھ بااثر افراد کے کہنے پر نام نہاد قرنطینا کی سہولت چھوڑ دی۔ پنجاب میں حکمرانی کی عدم موجودگی کی اطلاعات بھی آنا شروع ہو گئیں، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ صوبے میں واپس آنے والے بہت سے زائرین کو مناسب طریقے سے نہیں ڈھونڈا گیا تا کہ ان کا طبی معائنہ ہو پاتا۔

اور اب بغیر کسی طبی چکاس کے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے ملک میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابھی تک پاکستانی ہوائی اڈوں پر کئے گئے انتظامات ناقص نکلے، مسافروں کی مطابق انہوں نے حکام کو صرف اتنا بتایا کی وہ بیمار نہیں ہیں، بس! بہت سارے مسافر ہمارے ہوائی اڈوں سے گزرتے گئے۔

اب ایک مکمل اڑا ہوا بحران ملک کا منتظر ہے۔ 200 ملین سے زائد افراد پر مشتمل ملک چیلنج کے خطرے میں ہے۔ منگل کی رات وزیر اعظم کی تقریر – ہمارے پڑوس میں وبا پھیلنے کے تین ماہ بعد – بہت مبہم تھی۔ حکومت نے یہ قیمتی تین ماہ ضائع کردیئے، قیادت کی موجودگی پورے ملک کو متحد کرکے اوپر اٹھا سکتی تھی۔ اس کی بجائے اس حکومت نے اپوزیشن، میڈیا کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا انتخاب کیا اور عوام کی توجہ کو اس کی ناقص حکمرانی سے دور کرنے کے لیئے ان گنت خلفشار پیدا کیے۔

چونکہ ایک تازہ وجودی خطرہ ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے، نقصان کو کم کرنے کے لئے ابھی بھی وقت ہے، اور وہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب وزیر اعظم اور قومی قیادت اپنا کردار ادا کرے۔

جمہوریت میں ، آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ کے ساتھ حکومت اور اپوزیشن کو ہر طرح کی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ اگر ہم نقصان کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں تو، ملکی قیادت کو اقتدار کے ان قومی وسائل پر انحصار کرنا ہوگا جو ہمارے پاس موجود ہیں۔

پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ ، عوام کی رہنمائی بھی کرنی ہوگی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے بعد پہلے ہی تشکیل دی گئی قومی رابطہ کمیٹی کے علاوہ ، روزانہ ویڈیو سیشن کے لئے مشترکہ مفادات کونسل جیسی باڈیوں کو بھی متحرک کرنا ہوگا۔

آج ہمیں جس چیلنج کا سامنا ہے وہ 2005 کے زلزلے سے ملتا جلتا ہے۔ اس وقت، وزیر اعظم کے تحت ایک فیڈرل ریلیف سیل تشکیل دیا گیا تھا، اس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں، دفتر خارجہ اور دیگر وفاقی ایجنسیوں کے افراد شامل تھے۔

چونکہ یہ قومی ہنگامی صورتحال ہے لہذا ، اس وبا سے نمٹنے کے لئے ضروری سامان کی خریداری کو ریڈ ٹیپ اور پی پی آر اے قوانین اور مکروہ نیب کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔ ضرورت پڑے تو پارلیمنٹ کو ضروری قانون سازی کرنی ہوگی۔

اس مرحلے پر، صحت سے متعلق کارکنوں، ڈاکٹروں اور مریضوں کے لئے حفاظتی انتظامات ضروری ہیں۔ اسکے لیے طویل سمتی منظوریوں اور دیگر طریقہ کار میں تاخیر اور سرخ بتی کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ سول سوسائٹی کو بھی اس کوشش کی حمایت کرنی ہوگی۔ کاروباری طبقہ حکومتوں اور اس کی نوکر شاہی کے مقابلے میں متعدد ضروری اشیا خرید سکتا ہے۔ حکومت کو ضروری اشیاء کی درآمد کی اجازت دینے کے لئے اپنے ٹیکس اور ڈیوٹی کے ضوابط کو نرم کرنا ہوگا۔ یقینا دفتر خارجہ اور بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کے پاس یہاں کام کرنے کے لئے ایک عمدہ دائرہ کار موجود ہے۔

موجودہ وبا سے لڑنے کے لئے ایک اہم جزو اختیارات کا لازمی انحراف ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کے نفاذ کے لئے صوبائی یا وفاقی دارالحکومتوں کے احکامات کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ رضاکارانہ معاشرتی دوری اور حفاظتی پروٹوکول کے علاوہ ، متاثرہ آبادی کو آئیسولیشن کیمپوں اور موثر قرنطین سے گذرنا پڑے گا، تفتان میں جو نظر آیا تھا اس کے برعکس کام کرنا پڑیگا۔

ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام کو جمز، اسٹیڈیمز، اکیڈمیوں، ہاسٹلز، اسکول، کالجز، گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں آئیسولیشن اور قرنطینا جیس سہولیات کیساتھھ ہنگامی طبی کیمپس قرار دیا جانا چاہیے اور اس کیلئے ہنگامی اختیارات کی ضرورت ہے۔

کیا یہ طویل عمل  لگتا ہے؟ جی بالکل! کیا ہم یہ کر سکتے ہیں؟ ہاں ہم کر سکتے ہیں. غیر عملی کیفیت مجرمانہ غفلت ہوگی۔ اگر ہم ابھی عمل نہیں کرتے ہیں تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

About The Author