دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ

ڈونگہ بونگہ پولیس ٹیم کی ایس ایچ اومطلوب احمدکی سربراہی میں ایگل اسکواڈکے ہمراہ بروقت کاروائی ,دوران گشت

موضع کیسر سنگھ میں کبوتربازی پرجو اء کھیلنے میں مصروف تین کس ملزمان رنگےہاتھوں گرفتار۔ مقدمہ،تفصیلات کے مطابق

شاہد پرویز ASI کواطلاع موصول ہوئی کہ موضع کیسرحدودتھانہ ڈونگہ بونگہ میں عادی ملزمان کبوتر بازی کے ذریعے جوا کھیلنےبمیں مصروف ہیں۔

اطلاع مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او مطلوب احمد نے ایگل اسکواڈ و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے

طالب حسین،مختیار اور رزاق وغیرہ 3 کس ملزمان کس کبوتر بازی کے ذریعے قمار بازی میں مصروف رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او مطلوب احمد نے کہا کہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

جرائم افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔علاقہ کو امن کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے۔شہریوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکیں گے۔علاقہ سے منشیات جیسی لعنت کا تدارک اور سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے حقیقی امن فراہم کیا جائے گا،

About The Author