دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کےلئے باربی کیو اور چکن پیس کا اہتمام کیا گیا۔

روزمرہ اشیاء بھی فراہم کردی گئیں۔کمشنر نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ قرنطینہ سنٹرز،

کچن اور رہائشی مقامات کا دورہ کیا۔رزلٹ منفی آنے والے زائرین سے دانش سکول میں ملاقات بھی کی
دانش سکول ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کےلئے موقع پر باربی کیو کا اہتمام کیا

گیا۔کمشنر نسیم صادق نے خود موقع پر کھڑے ہوکر دوپہر کا کھانا تیار کرایا۔انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے نزدیک سنٹرز میں مقیم زائرین کو چکن پیس نان اور دیگر اشیاء دی گئیں۔تمام زائرین کےلئے صابن،ٹوتھ پیسٹ،کھجور،کشمش،دودھ،چائے کی

پتی،ماچس،نسوار،سگریٹ،سرف،ٹراوزر،شرٹ ،ٹشو پیپرز،چنے،ماچس،مچھر مار کوئل،ڈسپوز ایبل چمچ،شیونگ کا سامان،ریزر،

اور دیگر روزمرہ کی اشیاء،مرد،خواتین اور بچوں کےلئے ان کی ضرورت کی دیگر اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں کمشنر نے قرنطینہ سنٹرز،

کچن اور رہائشی مقامات کا دورہ کیا۔رزلٹ منفی آنے والے زائرین سے دانش سکول میں ملاقات کی اور زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

انتظامیہ دن رات آپ کی خدمت کرنے کےلئے تیار ہے۔تمام زائرین کے صحت یاب ہونے پر انتظامیہ کی تھکاوٹ دورہو جائے گی۔

زائرین نے سہولیات اور خدمت خلق پر کمشنر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنرز محمد صفات اللہ، محمد اسد چانڈیہ،ملک شاہد ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اختر فاروق نے کہا کہ زائرین ہمارے مہمان ہیں ان کی سکیورٹی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پنجاب پولیس کے جوانوں کو مکمل سکیورٹی لباس میں ملبوس کرکے ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جارہا ہے۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ قرنطینہ میں ڈیوٹی کے دوران مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

زکام اور کھانسی میں مبتلا شخص سے کم سے کم تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔ہر جوان حفاظتی ماسک کا استعمال کرے۔

ہر آدھے گھنٹے بعد صابن اور دیگر جراثیم کش محلول سے ہاتھ دھوئے جائیں۔بغیر ہاتھ دھوئے،آنکھ،ناک اور کان کو نہ چھوا جائے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ پولیس جوان خدمت خلق کے جذبہ کے تحت فرائض انجام دیں۔ان کی ہر ضرورت کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کیلئے باربی کیو اور چکن پیس کا اہتمام کیا گیا۔

روزمرہ اشیاء بھی فراہم کردی گئیں۔کمشنر نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ قرنطینہ سنٹرز،کچن اور رہائشی مقامات کا دورہ کیا۔

رزلٹ منفی آنے والے زائرین سے دانش سکول میں ملاقات بھی کی دانش سکول ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کے زائرین کیلئے موقع پر باربی کیو کا اہتمام کیا گیا۔

کمشنر نسیم صادق نے خود موقع پر کھڑے ہوکر دوپہر کا کھانا تیار کرایا۔انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے نزدیک سنٹرز میں مقیم زائرین کو چکن پیس نان اور دیگر اشیاء دی گئیں۔تمام زائرین کیلئے صابن،

ٹوتھ پیسٹ،کھجور،کشمش،دودھ،چائے کی پتی،ماچس،نسوار،سگریٹ،سرف،ٹراوزر،شرٹ،ٹشو پیپرز،چنے،

ماچس،مچھر مار کوئل،ڈسپوز ایبل چمچ،شیونگ کا سامان،ریزر، اور دیگر روزمرہ کی اشیاء،مرد،خواتین اور بچوں کیلئے ان کی ضرورت کی دیگر اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہیں

کمشنر نے قرنطینہ سنٹرز،کچن اور رہائشی مقامات کا دورہ کیا۔رزلٹ منفی آنے والے زائرین سے دانش سکول میں ملاقات کی اور زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

انتظامیہ دن رات آپ کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہے۔تمام زائرین کے صحت یاب ہونے پر انتظامیہ کی تھکاوٹ دورہو جائے گی۔

زائرین نے سہولیات اور خدمت خلق پر کمشنر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،

اسسٹنٹ کمشنرز محمد صفات اللہ، محمد اسد چانڈیہ،ملک شاہد،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اختر فاروق نے کہا کہ زائرین ہمارے مہمان ہیں ان کی سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پنجاب پولیس کے جوانوں کو مکمل سکیورٹی لباس میں ملبوس کرکے ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جارہا ہے۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ قرنطینہ میں ڈیوٹی کے دوران مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

زکام اور کھانسی میں مبتلا شخص سے کم سے کم تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔ہر جوان حفاظتی ماسک کا استعمال کرے۔

ہر آدھے گھنٹے بعد صابن اور دیگر جراثیم کش محلول سے ہاتھ دھوئے جائیں۔بغیر ہاتھ دھوئے،آنکھ،ناک اور کان کو نہ چھوا جائے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ پولیس جوان خدمت خلق کے جذبہ کے تحت فرائض انجام دیں۔ان کی ہر ضرورت کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے دانش سکول میں شفٹ ہونے والے زائرین کو فراہم کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے زائرین کو دی جانی والی سہولیات کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے زائرین کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

کیونکہ عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ڈی پی او اختر فاروق نے دانش سکول پر تعینات تمام ملازمین کو کورونا سے بچا? کے ل? احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کے متعلق بریفنگ بھی دی۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او عمران احمر نے کہا کہ پولیس ملازمین ”کرونا  وائرس ”سے بچاو ” کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

چیکنگ، انٹری پوائنٹ پر سنیٹائزرکے عمل کو ہرصورت  یقینی بنایا جائے۔ملازمین ایک دوسرے سے اور شہریوں سے مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

ہرآدھ گھنٹے بعد صابن سے ہاتھوں کو دھوئیں۔دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

ریجن بھر میں ”کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر آویزاں ہونی چاہیے۔شہر میں دفعہ 144 نافد العمل ہے

اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔ کررونا وباء ہے اور ایک دوسرے سے گھلنے ملنے سے پھیلاتا ہے اس کو کنٹرول کرنا مشکل نہیں ہے

صرف احتیاطی تدابیر کا اپنائیں۔ عوام الناس کو چاہیے کہ ”کرونا وائرس ”احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے رات گئے اچانک تھانہ سول لائن کا دورہ کیادوران دورہ تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ،

ملازمان کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی۔انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر آن لائین ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی۔ڈی پی او نے SHO کو ہدایت کی کہ

رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں کی جائے گی۔اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔

سائلین کی طرف سے دی گئیں ہیں درخواستوں کو فوری یکسو کریں۔قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سانٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اور تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد تنقید نہیں ہے اصلاح ہے وہ رہنما پیپلزپارٹی شبلی شب خیز غوری،

سبطین سرور، فہد بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہی تھیں شازیہ عابد نے کہا وزیراعظم عمران احمد نیازی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور سمجھائیں اپنے وزرا کو کہ ان حالات میں نفرت کی آگ برساتی زبان کا استعمال

ملک و قوم کے نقصان میں ہے وزیراعظم عمران احمد نیازی آپ کسی نہ کسی طرح وزیراعظم تو بن گئے لیکن لیڈر نہ بن سکے لیڈر بننے کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرح زاتی مفادات کے بجائے

قومی مفادات کو فوقیت دیں کیونکہ حالات بہت سنجیدہ ہیں دنیا کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہے

لیکن وزیراعظم حسب عادت قوم کو گھبرانا نہیں ہے کے بھاشن دے رہے ہیں خان صاحب خدا کے واسطے دنیا بھر میں وائرس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں

پاکستان میں بھی حالات کشیدہ ہو رہے ہیں جزباتی بیان دینا بند کریں کچھ کر کے دکھائیں وزیراعظم عمران احمد نیازی آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ

ان حالات میں تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں اور تمام سیاسی اختلافات بھلا کر اپنے تمام ہم وطنوں کے بارے میں سوچیں نقتان پر قرنطینہ مرکز کی دلخراش صورتحال ہے

خان صاحب قرنطینہ مرکز میں انسان ہین جانور نہیں ہیں آپ تو دو دن پہلے اپنے خطاب میں نقتان کے کرونا قرنطینہ مرکز کے انتظامات کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے

لیکن اس کا اصل چہرہ تو میڈیا نے ظاہر کیا وزیراعظم صاحب سندھ حکومت سے کچھ سیکھیں سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو کرونا کے خلاف جنگ میں موثر اور فوری اقدامات کر رہا ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق وزیراعلی سندھ صوبہ کی عوام کو کرونا سے بچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں

اور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں رہے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران احمد نیازی آپ نے جو ساڑھے چار کروڑ روپے

حکومتی خزانہ میں سے اپنی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کیلئے مختص کئے ہیں اس گرانٹ کو فی الفور واپس کر کے ان غریب مزدوروں کی امداد کریں جنکو کرونا کی وجہ سے مزدوری نہیں مل رہی مزید کہا کہ

اس موقع پر ہم پیپلزپارٹی کے ہر ورکر سمیت تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے جو جو احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں

ان پر سختی سے عمل کریں کیونکہ کرونا کے خلاف ہم سب نے ملکر لڑنا ہے ماسک پہننا وینٹی لیٹر ماسک پہننے سے بہتر ہے

گھر میں رہنا ائی سی یو میں رہنے سے بہتر ہے ہاتھ دھونا زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے اس لئے احتیاط ہی اس بیماری کے خلاف واحد علاج ہے۔


ڈیرہ غازیخان

صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران نجی ٹی وی کے نمائندہ سے اسلحہ کے زور پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا تھانہ سٹی نے کاروائی شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے نمائندہ محمد واجد علی نے تھانہ سٹی میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈ اؤن کی کوریج کر کے ایک دوسرے ایونٹ کی کوریج کے لئے جا رہے تھے

کہ بلاک 2 اور 6 کی درمیانی سڑک پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اسے روکا اور اسکا قیمتی موبائل سامسنگ 60 ہزارروپے مالیت کا چھین لیا

اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے سٹی پولیس نے مدعی کی درخواست پرکاروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت کی ہدایت اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھرکی طرح ڈیرہ غازیخان شہر وگردونواح کے علاقوں میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ

مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انجمن تاجرران نے تمام بازار اور مارکیٹس مکمل دن بند رکھیں جبکہ میڈیکل سٹورز، کھانے پینے کی اشیاءکی دکانیں،

تندور، فروٹ شاپس اور پیٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہے۔کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر سختی سے عمل کیا

اور انکے آبائی شہر ڈیرہ میں گزشتہ سے پیوستہ رات 9 بجے سے ہی مارکیٹیں،پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کر دئیے گئے۔

گزشتہ روز شہر کی سڑکوں پر ہوکا عالم تھا شہریوں نے اپنے آپ کو گھروں میں مقید کر کے رکھاپبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اسٹنیڈ ز ویران نظرآئے۔

جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی شہریوں کو تنبیہ کی گئی کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کےخلاف سخت کاروائیکی جائےگی۔

اس موقع پر انجمن تاجران ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرپرست سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ،صدر شیخ نقیب احمد،سینئر نائب صدر حاجی محمد زبیر نظامی،

جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی ،چیئرمین شیخ اسرار احمد،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری ،سرپرست الحاج شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،

سینئر نائب صدر سجاد کریم رند، چیئرمین حاجی رانا نذیر احمد،سیکرٹری اطلاعات شیخ طاہر معراج،خرم اسحاق مستوئی،و دیگر تاجر رہنماؤں،

پریس کلب کے موجودہ و سابقہ عہدیدران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے

موجودہ صورتحال میں ہمیں خاندانوں اور اپنے ملک اور شہر کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات اور ہدایات پر بھر پور عملدرآمد کی ضرورت ہے

تاجر برادری نے مکمل لاک ڈاون کر کے ذی شعور ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں ہر ممکن مثبت کردار ادا کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

کوٹ چھٹہ میں حیوانیت کی انتہا، درندہ صفت شخص کی 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی۔ڈی پی او اختر فاروق کا نوٹس،

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 8 سالہ بچی کو اس کے ہمسایہ رشید احمد ولد نبی بخش قوم میراثی بعمر 27/28 سال نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچی کو اکیلا کھیلتے دیکھ کرملزم رشید بچی کو بہلا پھسلاکر زبردستی گھر لے گیا

اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے

ملزم رشید کو گرفتار کرکے بچی کا میڈیکل ٹسٹ کرانے کے بعد ایف آئی آر درج کرتے ہوئےمزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے کرونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے

اگر تفتان بارڈر پر اسے کنٹرول کیا جاتا تو آج نوبت یہاں تک نہ آتی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان میں قرنطینہ سینٹر قائم کر کے یہاں کے عوام سے زیادتی کی گئی اورقرنطینہ سینٹر میں مریضوں اور زائر ین کی دیکھ بھال اور سہولیات دینے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی

جو کہ قابل مذمت ہے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ایران سے آئے ہوئے زائر ین کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کی بجاے انہیں اکٹھا رکھنے سے مریضوں کی تعداد میں روز بروز

اضافہ ہونے سے صورتحال انتہا ئی تشویشناک ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے قرنطینہ سینٹر میں موثر حفاظتی انتظامات و سہولیات کی فراہمی کے ساتھ

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھرپور آگاہی مہم چلا ئی جا ئے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ قرنطینہ سنٹر میں مقیم زائرین کو تین وقت کھانا کے علاوہ دیگر تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

اور کرونا وائرس کے نیگیٹو رپورٹس افراد کو الگ علیحدہ دانش سکول میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف بھی 24گھنٹے زائرین کو بہتر طبی سہولیات میسر کر نے میں کوشاں ہیں

میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سینٹر ڈیرہ غازی خان میں 104افراد کے ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئے ہیں

اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ کرونا سے بچاﺅ کے لئے بھر پور احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی طرف سے لاک ڈاﺅن کا ابھی کو ئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم حکومت کی طرف سے جو بھی احکامات موصول ہو ئے ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا ئے گا ۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے

ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے

ترجمان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبئے ہوٹل چوک، گھنٹہ گھر، کمیٹی گولائی،

ٹریفک چوک سے جام پور روڈ شاکر ٹاﺅن سے پل ڈاٹ سے گدائی چونگی سے شاہ سکندر روڈ سرکٹ ہاﺅس سے واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوافلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے

کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

About The Author