دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

شعیب خان جدون ڈپٹی کمشنر بہاولنگرنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر کورونا وائرس کے خطرات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن انسدادی و احتیاطی اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے

تاہم ان حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کے عوامی تعاون ازبس ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم انسداد کرونا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ پانچوں تحصیلوں میں قرنطینہ کے قیام ، طبی سہولیات، ، ہر تحصیل کے ہنگامی پلان بمعہ مکمل ڈیٹا سمیت وضع کردہ پلان کی جزئیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔..


بہاول نگر

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیرزکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے بہاول نگر کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کرونا وائرس کےاقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ،

ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام جمالی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وحید افسر باجوہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمنصور عالم اور تمام مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ نے کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اور اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب شوکت لالیکانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس تاریخ کا ایک بہت بڑا گلوبل چیلنج ہے

اور ہم نے اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے قوم کو جذبے اور احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی مہلک وبا کا شعور دینا ہے

جس میں میڈیا آگا ہی کے لیے قابل قدر کام کررہا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے انسداد کرونا کے انتظامات کی ریہرسل کی ہدایت بھی دی اجلاس کو بتایا گیا کہ

ضلع بھر میں تمام ضروری ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ہے اور ہر تحصیل کا ہنگامی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ

ضلع میں آئسولیشن وارڈز اور ایچ ڈی یو بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ اور قرنطینہ سنٹرز کا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے

صوبائی وزیر نے اجلاس میں کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

عوام اس وبا کو سنجیدہ لیں اور اپنی سرگرمیاں اور خود کو گھروں تک محدود رکھیں ۔ صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے اجلاس میں اطمینان کا اظہار کیا کہ

حکومتی احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرنے اجلاس میں ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ باقاعدگی سے اشیا خوردونوش کی طلب رسد کی مانیٹرنگ سختی سے جاری رکھے

اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی رو رعائت نہ برتی جائے اور سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔


بہاول نگر۔

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ کرونا کو قومی عزم جذبے اور موثر حکمت عملی سے شکست دیں گے۔

یہ بات انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منور مگسی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم، ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام جمالی ڈی ایچ او ،

ڈی ڈی ایچ او اور متعلقہ افسران بھی دورے کے دوران صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر کو ضلع میں کرونا کی وبا کے پیش نظر ہنگامی صورت میں کیمپس کو قرنطینہ کے طور استعمال سے متعلق

تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کیمپس میں متعلقہ سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔


بہاول نگر۔

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر شوکت علی لالیکا نےضلعی ہسپتال بہاول نگر کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر ے ہمراہ تھے

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم ایچ ڈی یو اور آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا .

صوبائی وزیر نےایچ ڈی یو اور آئسولیشن وارڈ میں جدید سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا .

انہو نے ایچ ڈی یو یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی احکامات پر ضلع بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے ہیں

اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 20 بیڈز جبکہ تحصیلوں میں چھ چھ بیڈز اور بی ایچ یوز میں

چار چار بیڈز پر آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں. ضلع بھر میں اب تک کرونا کاکوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے.


بہاول نگر

حکومت پنجاب نے کرونا کی وبا کے پیش نظر فوڈ چین سپلائی کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم ،

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، فوڈ اتھارٹی اور ای اے ڈی اے مارکیٹنگ شامل ہیں۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول نگر سیف اللہ ساجد کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی بلاتعطل سپلائی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور سٹاکسٹس کو اپنے سٹاک ڈکلئیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں سبزیوں ، پھلوں اور دالوں کی ڈیمانڈ ایسسمنٹ، کمیشن ایجنٹس سے سپلائی کے لیے رابطہ اور کرونا کے خلاف وضع کردہ پلان پر عمل درآمد اور دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


بہاولنگر

تھانہ فورٹ عباس پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی ،موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ پندرہ عدد موٹر سائیکلیں،

آلات چوری سمیت ماسٹر کیز بھی برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری، ملزمان سے مزید انکشافات متوقع،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے

ڈی ایس پی فورٹ عباس ہمایوں افتخار کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی.جس میں ایس ایچ او فورٹ عباس سب انسپکٹر ریاض احمد ودیگر پولیس افسران شامل ہیں.

پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا تین رکنی گینگ ٹریس کرکے ملزمان گرفتار کر لیے.

ملزمان میں محمد افتخار، عبدالجبار اور محمد اکرم شامل ہیں.قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ پندرہ عدد موٹر سائیکل ،آلات چوری سمیت ماسٹر کیز بھی برآمدکرلیں.

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دکانوں کے باہر کھڑے ہو جاتے اور جونہی کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑا کرکے خریداری کے لیے اندر جاتا توہم ماسٹرچابی لگا کر

موٹر سائیکل لے کر فرار ہوجاتے. ملزمان کے قبضہ سے مختلف جگہوں سے چوری کیے ہوئے 15عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیے.

جبکہ گینگ سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے. اس موقع پرڈی پی او قدوس بیگ نے اس برڑی کاروائی پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری اور برآمدگیاں

قابل ستائش عمل ہے، لیکن پولیس کو ایسے جرائم پیشہ افراد کا پورا نیٹ ورک توڑنا ہوگا.


بہاولنگر

ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،

سینکڑوں لیٹر شراب دوسو سے زائد لیٹر لہن سمیت آلات کشید معہ چالو بھٹیاں بھی برآمد، ناجائز اسلحہ میں رپیٹر 12بور،پسٹل دو عدد، بندوق دو عدد کارتوس و گولیاں برآمد

مقدمات درج،ملزمان پابند سلاسل، تفتیش کا آغاز کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کے احکامات پر ضلعی پولیس کے متعدد تھانہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،

سٹی اے ڈویژن بہاولنگر، سٹی بی ڈویژن چشتیاں، سٹی ہارون آباد، صدر ہارون آباد، تخت محل اور سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس نے شراب فروشوں حمید خاں، شہزاد، آصف اور طاہر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران

420لیٹر شراب اور240لیٹرلہن شراب ، آلات کشید سمیت چالو بھٹیاں بھی برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، جبکہ ڈونگہ بونگہ، صدر چشتیاں، شہرفرید، مدرسہ اور سٹی اے ڈویژن چشتیاں

پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسلم، عباس، ارشاد، اوراشرف سے دوعدد بندوق، دوعدد پسٹل اور ایک رپیٹر 12 بور سمیت کارتوس و گولیاں برآمد کرلیں.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دے،

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے جرائم کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے ۔سماجی و معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے شہری اپنے ارد گرد ماحول پر

کڑی نگاہ رکھیں عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔


بہاولنگر

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں,پاکستان بھر کے دفاتر میں عوام کا داخلہ ممنوع ہے

لیکن مویشی منڈی میں جانوروں اور عوام کا شدید رش ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان.

بہاول نگر ضلع بھر کے دفاتر بند،عدالتیں بند،پانچ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی،شادی ہال بند،

دیگر تمام تقریبات پر سخت پابندی مگر ضلع بھر کی بکر منڈیوں کے اجرا کی کھلے عام چھٹی بکر منڈی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد اور جانور لائے جاتے ہیں۔

جس پر حکومت نے کوروناوائرس کے پھیلتے ہوئے خدشات کی وجہ سے پابندیاں عائد کر کے ملک بھر میں عوام پر پابندیاں لگادیں

لیکن ضلع بھر میں لگائی جانے والی بکر منڈیوں پر کوئی اطلاع نہ ہے جبکہ ان مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں بیرون شہر سے عوام اور جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے

اس سے بڑا اجتماع کہیں بھی دیکھنے میں نہیں آیا کیا یہ ایسا محفوظ مقام ہے کہ یہاں پر کسی قسم کا کرونا وائرس آنے سے گھبراتا ہے

ضلع انتظامیہ کے لیے لگائی جانے والی یہ بکر منڈیاں پابندیوں کی بجائے ضلع انتظامیہ کے لیے ایک تمسخر سے کم نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار فیلفور اس نشاندہی کا نوٹس لیں .


بہاولنگر

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کروناوائرس کے متعلق موبائل ایجوکیشن یونٹ کے ہمرا آگاہی مہم –

تفصیلات کیمطابق بہاولنگر ڈی ایس پی پٹرولنگ نے موبائل ایجوکیشن یونٹ بہاولپور ریجن کے انچارج جمیل چھٹہ کے ہمرا کروناوائرس کے متعلق عوام الناس میں اگاہی فراہم کی

ڈی ایس پی مظہر احمد وٹو نے پٹرولنگ پوسٹ سنتیکاموڑ کے بیٹ ایریا میں انچارج پوسٹ نعیم ارشد اور موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج جمیل چھٹہ

اور پی آر او رانا مجاہد کے ہمرا عوام الناس میں کروناوائرس سے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں پمفلٹس اور پروشرز تقسیم کیئے اور ملازمان کو ہدایت دی

دفعہ 144 پر مکمل پابندی کروائی جائیگی پبلک مقام پر بہت زیادہ رش نہیں کرنے دیا جائیگا کسی بھی جگہ چار یا چار سے زائد افراد کو ایک جگہ اکٹھا نہیں ہونے دیا جائیگا

کروناوائرس سے خود اور دوسروں کو بچائیں دوران گشت ہر صورت ماسک اور گلوز کا استمعال کریں مزید تمام انچارج ضلع ہذا کو ہدایت کی

وقتا فوقتا لوگوں میں آگاہی فراہم کریں اور ہر صورت ہاتھوں اور منہ وغیرہ کو صابن سے دھوئیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں….


بہاولنگر

اس مشکل گھڑی میں پارٹی قیادت کے حکم پر حکومت اور تمام حکومتی اداروں کیساتھ ملکر کام کرکے کرونا کی موذی وباء سے چھٹکارا حاصل کریں گے –

ان خیالات کااظہار میاں محمداشرف بھٹی ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر نے صاحبزادہ وحید کھرل صدر روہی پریس کلب ڈسٹرکٹ بہاولنگر سے ایک ملاقات کے دوران کیا

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہدایت پر پی پی پی کے راہنماؤں سے لیکر تمام پارٹی کارکنان اپنے اپنے علاقوں کی مقامی انتظامیہ کیساتھ ملکر کرونا کی وباء کے خاتمہ کیلئے تشہیر سمیت ہر وہ اقدام کریں گے

جسکاحکم ہماری مرکزی قیادت نے دیا ہے ضلعی صدر پی پی پی نے مزید کہا کہ یہ وقت اختلاف رائے کانہیں

بلکہ یہ وقت پیارے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا ہے-انشاءاللہ پیپلزپارٹی ملکی اداروں اور حکومت پاکستان سے ملکر دن رات ایک کرکے اس خطرناک ترین کرونا وائرس سے ملک کو پاک کردے گی

میری اپیل ہے کہ تمام سیاسی مذہبی سول سوسائٹی آگے بڑھکر ملک عزیز اور22کروڑ عوام کو مشکل گھڑئ سے نکالیں –

اس سے قبل بھی پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر آفت کے وقت تمام تر اختلافات کے باوجود ہر حکومت کو اپنا کندھا پیش کیا

اور تمام توانائیاں بروئے کارلائیں اُنہوں کہاکہ یہ وقت سیاست بچانے کا نہیں یہ وقت ملک اور قوم کوعذاب سے بچانے کا ہے..


بہاولنگر

ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ

ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاہے کہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو احکامات جاری کر دیئے –

دفعہ 144 کا نفاذ آج رات 9 بجے شروع ہو کر 24 مارچ صبح 9 بجے تک نافذالعمل رہے گی -خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں گے –

حکومتی احکامات اور قانون کی سو فیصد پابندی یقینی بنائی جائے گی -عوام الناس اپنے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں –

اس سلسلہ میں مارکیٹس، شاپنگ مال، شاپنگ پلازے اور عوامی مقامات پر پابندی عائد ہے-کچھ انتہائی ضروری اشیاء کی عوام کو ترسیل جاری رکھنے کے لیے استثناء بھی دیا گیا ہے

عوام کی سہولت کے لیے بنک، فارمیسی، میڈیکل سٹور، ڈاکٹر کا کلینک، بیکری، ڈسپنسریاں، آٹے کی چکی، تندور، پٹرول پمپ، فروٹ منڈی،

سبزی منڈی، اجناس کی دوکان، دودھ کی دوکان، سبزی کی دوکان، آٹو ورکشاپ، گوشت کی دوکان اور کریانہ کی دوکان پر یہ پابندی عائد نہیں ہو گی

ایسے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جو صرف پارسل کھانا فروخت کریں گے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کسی بھی شخص کو بیٹھ کر کھانا کھانے کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔

خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی شادی و دیگر تقریبات جن میں عوامی اجتماع ہوتا ہو پر مکمل پابندی عائد ہے : ڈی پی

About The Author