ملتان میں صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔
ہمارے ملک میں ترقیاتی ممالک کی طرح وسائل نہیں اس کے باوجود بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جو لوگ اپنی جانیں داؤ پر لگا کر ڈیوٹی دے رہیں ہیں ان کے لیے انسینٹیو کا اعلان کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس کا مل کر سامنا کرنا ہے۔ قرنطینہ میں ایک شفٹ میں 600 افراد ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔
صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ ضروری نہیں پہلے ہی دن سب کے ٹیسٹ مثبت آ جائیں تمام افراد کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ سینٹر کی جو ویسٹ ہے انکو مکمل ڈسپوز کیا جا رہا ہے۔
اگر وائرس کو شکست دینی ہے تو 15 دن تک گھروں میں رہیں لوگوں سے فاصلہ رکھیں۔
اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعلی سے درخواست کروں گا کہ مزید زائرین کو دیگر اضلاع میں شفٹ کیا جائے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری