دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

وزیرعشرزکوۃٰ پنجاب میاں شوکت علی لالیکا کا پی پی 238 بہاولنگر کے دیہات کا دورہ
رہائشیوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا

بہاولنگر20مارچ:-

وزیراعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر وزیر زکوۃٰ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 238 بہاولنگر کے مختلف دیہات بشمول بستی منشی اوتاڑ کا دورہ کیا

اور رہائشیوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائی جائے مزید برآں رش والی جگہوں پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

احتیاطی تدابیر اختیار کر کے وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ شوکت علی لالیکا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تسلی بخش اقدامات کئے ہیں

اور وہاں موجود طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عوام کو مسلسل آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور محکمہ صحت کو اس سلسلے میں تمام درکار وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں۔.


بہاول نگر۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ہم قومی جذبے ، یکجہتی اور عوام کی شراکت،سول سوسائٹی ، علماء کرام اور میڈیا کے تعاون سے کرونا کو شکست دیں گے ۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ، پاک فوج کے افسران، سپیشل برانچ اور دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ کرونا ایسی خطرناک وبا ہے جس کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں ضلع میں آئسولیشن وارڈز اور ایچ ڈی یو کے قیام اور ریسکیو 1122 کی آپریشنل تیاریوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے زور دیکر کہا کہ سوشل میڈیا پر کرونا وائرس سے متعلق افواہوں ،خوف وہراس اور غیر تصدیق شدہ خبروں سے گریز کیا جائے

اور اس نازک مرحلے پر قومی ذمہ داری کا مظاہرہ اور نیشنل کاز کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ شعیب جدون نے کہا کہ

ہمیں اپنی قوم پر فخر ہے جو کسی بھی آفت میں ایثار ، قربانی اور اخلاص اور دوسروں کی مدد کی عظیم روایات کی حامل ہے

اور ہم نے کرونا سے ڈرنے کی بجائے احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کرکے لڑنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کہا کہ

حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق کرونا سے بچاو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اجلاس میں تمام محکموں نے اپنے انتظامات اور تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔


بہاول نگر۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ،

ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام جمالی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نیو کیمپس یونیورسٹی ہوسٹل کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کے امکانات اور انتظامات و تیاریوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ کرونا کو شکست دیں گے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر انتھک کام کررہی ہے

ڈپٹی کمشنر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے اس بیماری کے خلاف کامیابی حاصل کرکے دم لیں گے۔.


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے دانش سکول چشتیاں کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کی وبا کے خدشات کے پیش نظر

دانش سکول چشتیاں کے ہوسٹلز کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کے امکانات اور انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں سرمد حسین اور سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ضلعی ہسپتال اور ایم ایس ٹی ایچ کیو چشتیاں اور دانش سکول کے پرنسپل بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول کے تمام ہوسٹلز کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔


بہاولنگر

کرونا وائرس کے خطرات سے بچاو کیلئے ضلعی پولیس پوری طرح سرگرم عمل ، ڈپی او بہاولنگر نے ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سختی سے احکامات جاری کر دیئے،پولیس دفاتر سمیت تمام تھانہ جات میں سائیلین کے ہاتھ دھلوانے کیلئے پانی کے ڈرم اور صابن رکھواے گئے ہیں،

پولیس موجودہ حالات میں کرونا موزی وبا کرونا وائرس سے تحفظ کی آگاہی مہم کو اولین ترجیح سمجھیں ڈی پی او قدوس بیگ کی ضلع بھر کے تمام افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پرموذی وبا کرونا وائرس سے بچاؤکے لیے حفاظتی اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع بھر کے تمام افسران و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کرونا وائرس سے بچاؤکے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں، پولیس دفاتر، چیکنگ پوائنٹس، پولیس لائینز اور تھانوں میں ہاتھ دھونے کے لیے انتظامات کے اہتمام و کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق  تمام حفاظتی تدابیرکوہدایات کے مطابق جاری رکھتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ڈی پی او دفتر سمیت ضلع بھر کے تمام پولیس دفاتراورتھانہ جات میں پولیس ملازمین اور سائیلین کےہاتھ دھونے کیلئے پانی سے بھرے ڈرم اور صابن بھی رکھوا دیئے گئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ

تھانہ جات میں غیر متعلقہ اور بلاوجہ عوام الناس کی آمد ورفت کو مانیٹر کریں نیز  وزیٹرز اور حوالاتیوں کے لیے بھی ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور سینیٹائزز کے اہتمام اور اس حوالے سے جملہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو

متعلقہ افسران وقتاََ فوقتاََ چیک کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے بنا ہے

اور ہر قسم کے حالات سے  نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔بہاولنگر پولیس کرونا وائرس سے آگاہی مہم میں اپنا کردار جاری رکھے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس موزی وبا سے محفوظ رکھے۔.


بہاولنگر

کرونا وائرس کے خطرات سے بچاو کیلئے ضلعی پولیس پوری طرح سرگرم عمل ، ڈپی او بہاولنگر نے ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سختی سے احکامات جاری کر دیئے،

پولیس دفاتر سمیت تمام تھانہ جات میں سائیلین کے ہاتھ دھلوانے کیلئے پانی کے ڈرم اور صابن رکھواے گئے ہیں، پولیس موجودہ حالات میں کرونا موزی وبا کرونا وائرس سے تحفظ کی آگاہی مہم کو اولین ترجیح سمجھیں ڈی پی او قدوس بیگ کی ضلع بھر کے تمام افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پرموذی وبا کرونا وائرس سے بچاؤکے لیے حفاظتی اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔

ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع بھر کے تمام افسران و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کرونا وائرس سے بچاؤکے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں،

پولیس دفاتر، چیکنگ پوائنٹس، پولیس لائینز اور تھانوں میں ہاتھ دھونے کے لیے انتظامات کے اہتمام و کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق  تمام حفاظتی تدابیرکوہدایات کے مطابق جاری رکھتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ڈی پی او دفتر سمیت ضلع بھر کے تمام پولیس دفاتراورتھانہ جات میں پولیس ملازمین اور سائیلین کےہاتھ دھونے کیلئے پانی سے بھرے ڈرم اور صابن بھی رکھوا دیئے گئے۔

ڈی پی او نے کہا کہ تھانہ جات میں غیر متعلقہ اور بلاوجہ عوام الناس کی آمد ورفت کو مانیٹر کریں نیز  وزیٹرز اور حوالاتیوں کے لیے بھی ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور سینیٹائزز کے اہتمام اور اس حوالے سے جملہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو متعلقہ افسران وقتاََ فوقتاََ چیک کریں

اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس 24 گھنٹے عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے بنا ہے اور ہر قسم کے حالات سے  نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔بہاولنگر پولیس کرونا وائرس سے آگاہی مہم میں اپنا کردار جاری رکھے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس موزی وبا سے محفوظ رکھے۔.


بہاولنگر

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی اڈہ شہیدچوک اور 43 موڑ ہارون آباد میں شراب فروشوں کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی،59لیٹر شراب، آلات کشیدگی چالو بھٹی بھی برآمد ملزمان گرفتار،

مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کے سد باب اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او صدر ہارون آباد افضل بابر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ 43 موڑ ہارون آباد اور اڈہ شہید چوک میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد طاہر،

امانت علی کوگرفتار کرلیا، قبضہ سے شراب 59لیٹر، آلات کشیدگی وچالو بھٹی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

اس موقع پر ایس ایچ او افضل بابر نے کہا ہے کہ علاقہ سے منشیات فروشوں کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس اپنے فرائض پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیں،

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے ضلعی پولیس کی جانب سے سپیشل سکواڈ تشکیل دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے

اور اس سلسلہ میں ان جرائم کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے مزید بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی اطلاع دے کر اپنا کلیدی کردار ادا کریں

تاکہ ان ناسوروں سے اپنی نوجوان نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔..

About The Author