رحیم یار خان
واپڈا سب ڈویژن میانوالی قریشیاں کے علاقے گانگا نگر اڈا یوسف آباد زونگ اور ٹیلی کمپنی کے کھمبے اور بجلی کی لائن کو چالو کرنے کے لیے آفیسران بالا کے سخت احکامات کے تحت ماتحت عملہ مکمل سیکیورٹی سامان کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہو گیا ہے.
علاقے کے لائن مین اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو ضرورت کا ضروری سامان دیئے بغیر کام کروانے والے متوقع جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار ہوں گے.
علاقے کی مختلف سماجی اور کاروباری شخصیات جام عمران اختر گانگا، محمد اسد امین، ملک خان محمد، مولانا حسن محمود سعیدی کا کہنا ہے کہ
جس کھمبے سے فون کمپنی کو لائن دی گئی ہے وہ ہب ہے. اسے اور قریبی کونے والے کھمبوں کو حفاظتی اسٹے اور چھکیں نہیں لگائیں گئیں. بھاری وولٹیج تاروں کے حامل کھمبے کسی وقت بھی گرا کر نقصان کا باعث بن سکتے ہیں.
موقع پر موجود کام کروانے والے لائن مین راشد نے بتایا نے اسے ڈیمانڈ کے مطابق سامان نہیں دیا گیا. چوک میں موجود بڑا ہب کھمبا انتہائی کمزور ہے.
موڑ کی وجہ سے یہاں ایک مزید کھمبے کی ضرورت ہے. لٹکتی تاریں ہر وقت خطرے کا باعث ہیں. جام ایم ڈی گانگا نے بتایا کہ لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے سے دو آدمی پہلے شہید بھی ہو چکے ہیں.
ناقص اور لٹکتی تاروں کی وجہ سے علاقے کی بجلی اکثر بند کر دی جاتی ہے جو کہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہے.
زیادہ فاصلے والی جگہوں پر کھمبے اور موڑ والی جگہوں پر اسٹے چھکیں لگائی جائیں واپڈا، آفیسران سیفٹی اصولوں کو نظر انداز کرکے لوگوں کی زندگیوں کو داو پر نہ لگائیں.
پیسہ فون کمپنیاں کمائیں اور نقصان و پریشانی علاقے کے لوگ اٹھائیں. اس رویہ کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا.
رحیم یار خان
سرائیکی فلموں کے کامیڈین اداکار شیدا ربڑی کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی انتقال کر گئیں. ان کی نماز جنازہ بابا غریب شاہ رحیم یار خان میں ادا کی گئی
جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر لوگوں نے شرکت کی. دریں اثنا گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا،
گلوکار رفیق ساحل، اداکار رازق ڈرگھ، مولائی شیخ، ایم صدیق اجن، اکرم نظامی، توفیق چودھری و دیگر نے شیدا ربڑی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے.
فلم ڈائریکٹر جام مشیر عاصی نے سوگ میں اپنی فلم لاڈلی کی شوٹنگ تین دن کے لیے ملتوی کر دی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ