کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے پاکستانی اداکار میدان میں آگئے
ماہرہ خان نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں ایسے وقت میں جب بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے۔ کچھ لوگ دیگر افراد سے زیادہ پریشان ہیں، ان حالات میں لوگ اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں
مہوش حیات نے موجودہ صورتحال سے متعلق اچھی امید ظاہر کی اور دعا بھی کی۔
صبا قمر نے لوگوں کوگھروں میں رہنے کی درخواست کی ،،یاسر حسین اور اقرا عزیز نے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں۔
ہمایوں سید اور عدنان صدیقی نے پاکستان کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے امریکا سے واپسی پر خود کو آیسولیٹ کر لیا۔
عمران عباس نے بھی لوگوں سے حکومت کی طرف سے دیے جانے احکامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
مایا علی نے ماسک کے ساتھ تصویر شئیر کرنے کے ساتھ اپنے گھر کے دروازوں اور ہینڈلز کو اچھے سے صاف کرنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عوام سے ہاتھ دھوتے رہنے کو کہا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب