رحیم یار خان
فلم ڈائریکٹر جام مشیر عاصی، فلمسٹار بختاور اینجل خان اور عوامی گلوکار رفیق ساحل نے ٹی پی گولڈ کی جانب سے گذشتہ دنوں ریلیز ہونے والے اپنےسرائیکی شرابی گیت گھٹ ڈو گھٹ پلا ڈے ساقی کی کامیابی بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
شاعری، آواز، انداز، ماڈلنگ اور لوکیشن ماحول اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ہو تو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی اور کشش بڑھ جاتی ہے.
جام مشیر عاصی نے بتایا کہ جام ایم ڈی گانگا کی شاعری اور رفیق ساحل کی آواز میں ریکارڈ ہونے والے گیت کی ماڈلنگ میں نئے فنکاروں کو بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا ہے.
فلمسٹار بختاور خان نے کہا کہ جام مشیر عاصی فنکاروں کی ایک ایسی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں جو تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں پروموٹ کرنے اور ان کے لیے روزگار کی فراہمی کا ذریعے بھی بنتے ہیں.
شوبز میں بحران اور سناٹے کے اس دور میں بھی انہوں فنکاروں کے لیے کام اور عوام کے لیے تفریحی سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلم لاڈلی کی شوٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون