نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

قاتل خونی روڈ مزید تین زندگیاں نگل گیاراجن پورانڈس ہائی وے روڈ کھتران پڑول پمپ کے قریب موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم
تصادم کے نتیجہ میں ریسکیو ذرائع کیمطابق دو بچوں سمیت 3افراد جانبحق ، تینوں جانبحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا

ایس ایچ او تھانہ سٹی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے
تھانہ سٹی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو موقع یر گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کیمطابق جانبحق افراد کی شناخت ٹھیڑی کالونی راجن پور کے ایک ہی خاندان کے تین بھائیوں 5سالہ مٹھل،9سالہ عاشق اور 16سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری صاحب کے تعلیم دوست اقدامات جاری

روجھان کے لئے 20 نئے پرائمری گرلز اور بوائز سکولز کی منظوری.
واضح رہے کہ گزشتہ 10 سالہ ن لیگی حکومت میں روجھان میں 1 بھی نیا سکول قائم نہیں کیا گیا جس سے روجھان کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہوئی

ہمارے ایم این اے صاحب اور ڈپٹی اسپیکر صاحب چاہتے ہیں کہ روجھان تعلیمی حوالے سے ترقی کرے یہاں کے مرد و خواتین تعلیم حاصل کریں

کچھ دن پہلے چیف منسٹر پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب سے ہونے والی میٹنگز میں ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری صاحب اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

سردار میر دوست محمد خان مزاری صاحب نے روجھان میں گرلز کالج نا ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا اس معاملے پرکام جاری ہے انشاءاللہ روجھان کو جلد اس بارے میں بھی خوشخبری دیں گے.


راجن پور

خداکا شکر ہے کہ ضلع راجن پور میں کورونا کا کوئی کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا ۔لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں ہم سب کو مل کر وائرس کے بارے میں آگاہی دینا ہوگی ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144لگا ہوا ہے۔ تاجر حضرات ذخیراندوزی سے پرہیز کریں۔ اشیائے خوردونوش مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کریں۔

انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ظہور بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین ،ضلعی افسران، تاجر حضرات اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہر قسم کی اشیاءمارکیٹوں میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ کسی چیز کی مارکیٹ میں قلت نہیں ہے۔ جو بھی آپ کی ذمہ داری ہے

اپنی ذمہ داری کو نبھائیں۔مزید انہوں نے کہا ہے کہ ہر کسی کو ماسک پہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ احتیاط ضرور کریں ۔تمام مسلمان نماز پنجگانہ ادا کریں۔

ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ۔اس موقع پر انجمن تاجران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے ڈی ایس پی ٹریفک،

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ضلع راجن پور میں ٹرانسپورٹ کی لسٹ بنا کر رپورٹ پیش کریں۔

تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کے احکامات کے مطابق تحصیل کونسل راجن پور کی جانب سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔

چوک کوٹلہ نصیر،کوٹ بہادر اور چوک شوگرمل کے علاوہ نزدیکی بستیوں سے45کتے مارے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چھوٹی عمر کے بچے اور بچیاں خوش ہیں کہ

انکو سکول آتے جاتے ان آوارہ کتوں کی وجہ سے تکلیف پہنچتی تھی اور ذہن خوفزدہ رہتا تھا۔ اب ان کو راستہ میں کتوں کی وجہ سے کوئی دشواری نہ ہوگی۔

اس عمل کو پورا مہینہ جاری رکھا جائیگا۔تحصیل کونسل راجن پور کے علاوہ ماڑی ٹاپ اور ماڑی ٹاپ سے ملحقہ بستیوں سے بھی تحریری شکایات موصول ہوئی تھیں

جن پر چیف آفیسر سید مسعود الروف کے حکم پر کتے مار مہم میں 25کتے مارے گئے ہیں۔

ان میں سے اکثر کتے ایف سی کیمپ اور نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاور کے نزدیک مارے گئے۔

ماڑی ٹاپ پر ان آوارہ کتوںنے کئی بھیڑ بکریوں کو چیر پھاڑ ڈالا تھا اور ایک گائے کو بھی شدید زخمی کردیا تھا۔


راجن پور

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور میں بنائے گئے

” کورونا وائرس ایسو لیشن وارڈ “ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے تمام زائرین کی سکریننگ کی جائے ۔

تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو چاہئے کہ وہ 24گھنٹے الرٹ رہیں۔احتیاطی تدابیر اپنائیں اور لوگوں کورونا وائرس بارے بھر پور آگاہی فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر دلاور ،ڈاکٹر خدا بخش سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔


ٹیکرذ

راجن پور:۔

ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقارعلی کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی کاروائی۔

ناقص دودھ کی سپلائی پر چھاپہ۔

2477لٹر زائدالمیعاد ٹی میکس دودھ قبضہ میں لے کر ضائع کردیا۔

لوگوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور

لوگوں کو چاہیے کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں۔کہیں بھی ناقص اشیاء نظر آئے تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقارعلی


راجن پور:

محکمہ ہیلتھ راجنپور کے انتہائی ایماندار سی ای او ڈاکٹر محبت علی چوہدری جنہوں نے ادویات کی پرچیز میں اپنے تین اہلکاروں کے ساتھ ملکر کروڑوں روپے

گورنمنٹ کے ہضم کر نے والے کا اپنے چہیتوں سے رپورٹ لکھوا کر اپنے ذاتی عزائم پورے کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ مٹھن کے ڈسپنسر عتیق الرحمٰن کو سسپنڈ کر دیا ـ

جبکہ اسی ہسپتال میں انتہائی اہم پوسٹ لیبارٹری اسسٹنٹ پر کام کرنے والا ملازم جو اپنے آپ کو منشیات کے انجیکشن لگاتا ہے

اور اسی حالت میں ڈیوٹی کرتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسکے کئے ہوئے ٹیسٹ کی رپورٹ غلط دینے پر کسی بھی انسانی جان کا نقصان ہو سکتا ہے

اور کئی بار میڈیا میں بھی اجاگر کیا گیا ہے لیکن ایماندار سی ای او نے اسے تو کبھی سسپنڈ نہیں کیا ـ ایک اور ملازم جو ٹیوب ویل آپریٹر ہے

لیکن اس کے حوالے ہسپتال کا اہم ریکارڈ ایم ایل سی رجسٹر اور کمپیوٹر حوالے کیا ہوا ہے جبکہ رجسٹر میڈیکل آفیسر کے علاوہ کسی کو نہیں دیا جا سکتا ہے

اور ملازم موصوف کسی پارٹی کو نقل دینے کی مد میں ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں کیا اس میں سے بھی سی ای او صاحب کو حصہ ملتا ہے

یا سیاست کر کے سرداروں کو خوش کرتا ہیں ـ جناب سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور اور جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع راجنپور سے اپیل ہے کہ

اس کرپٹ سی ای او ہیلتھ کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کا فی الفور ٹرانسفر کیا جائے ـ اس کے مقامی ہونے کا انجام ہر ملازم کو رشوت یا سیاسی انداز میں بھگتنا پڑتا ہے.

About The Author