دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پانی کا عالمی دن 20مارچ کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد پینے کے پانی کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ اسے محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دینا ہے،

اس دن کا آغاز سنہ 1992 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں اقوامِ متحدہ کی ماحول اور ترقی کے عنوان سے منعقد کانفرنس کی سفارش پر ہوا تھا

جس کے بعد سنہ 1993 سے ہر سال22 مارچ کو پانی کا عالمی منایا جاتا ہے،اقوامِ متحدہ کیمطابق دنیا میں اس وقت سات ارب افراد کو روزانہ پانی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے

جن کی تعداد 2050 تک بڑھ کرنوارب ہونے کی توقع ہے،اقوامِ متحدہ کیاعدادو شمار کے مطابق ہرانسان روزانہ دو سے چار لیٹر پانی پیتا ہے

جس میں خوراک میں موجود پانی بھی شامل ہے،پاکستان دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قِلت کا شکار ہیں۔


کوٹ ادو

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اونٹ ریڑھے سے ٹکرا گئے،ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق2سوار زخمی،پولیس نے نامعلوم اونٹ بان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی کے رہائشی محب علی گشکوری گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار اپنے دیگر ساتھیوں زبیر علی گشکوری اور سمیع اللہ گشکوری کے ہمراہ سنانواں سے گھر جا رہے تھے کہ

نالہ سردار کے قریب غلط سائیڈ پر آنے والے اونٹ ریڑھا سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محب علی گشکوری موقع پر جاں بحق ہوگیا

جبکہ سمیع اللہ کا بازو ٹوٹ گیا اور زبیر علی کو بھی چوٹیں آئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو داخل کرادیا گیا،

پولیس سنانواں نے زخمی سمیع گشکوری کے بھائی محمد طارق گشکوری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر100/20زیر دفعہ427-337-322نامعلوم اونٹ بان کے خلاف درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

بیل ڈکیتی کے شبہ میں مزدور کو گرفتار کرکے اس کی مونچھیں نوچنے والے ایس ایچ او کے خلاف مزدور کی جانب سے آرپی او کو دی جانے والی درخواست پر انکوائری افیسر نے

صلح کی رپورٹ بنادی، میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کوئی صلح نہیں کی، پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے صلح کی جھوٹی رپورٹ بنا کر آرپی او کو بھیجی ہے،

ایم پی اے سے پرانی خاندانی لڑائی چلی آرہی ہے، ایم پی اے کی ایماء پر پولیس آئے روز اسے اٹھا لیتی ہے،

متاثرہ مزدور کا الزام،اس بارے تفصیل کے مطابق اڈہ ون آر سنانواں کے رہائشی خدابخش نائچ نے پریس کلب میں بتایا کہ

وہ مزدوری کرکے گزراوقات کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے، خدابخش نائچ نے بتایا کہ 10فروری کے روز دایہ چوکھا کاشتکار پتی دایہ چوکھا کا رہائشی اخلاق احمد گشکوری جوکہ بیل رہڑی پر گنا لوڈ کرکے شوگر ملز جا رہا تھا کہ

پتی دایہ چوکھا کے قریب 3افراد نے صبح5پانچ اسے روک کراس کا بیل چوری کرکے لے گئے تھے،

خدابخش نے الزام عائد کیا کہ 11فروری کے روز وہ اپنی بیماروالدہ کو گھر میں ڈرپ لگوانے میں مصروف تھا کہ اسی اثناء میں پولیس سنانواں نے اسے شک کی بنیاد پر اٹھا کر ایم پی اے نیاز گشکوری کے ڈیرہ پر لے گئے

ڈیرہ پر موجود ایس ایچ او سنانواں منیر چانڈیہ نے اس کے ہاتھ پیچھے سے باندھ کر اس پر تشدد کیا اور اس کی مونچھیں نوچ لیں، بعد ازاں اسے تھانہ لے گئے

جہاں پر وحشیانہ تشدد کیا، رات8بجے اصل ملزمان پکڑے گئے تو پولیس نے اسے چھوڑدیا، خدابخش نے بتایا کہ ایس ایچ او سنانواں نے نا جائز طور پر اسے گرفتار کیا جس کے خلاف اس نے ریجنل پولیس افیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کو درخواست دی

جنھوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ مانگی، انکوائری افیسر مظفرگڑھ نے اسے اور ایس ایچ او سناواں کو طلب کیا

جہاں انکوائری افیسر نے ایس ایچ او کو مجھ سے صلح کیلئے کہتا رہا مگر میں نے اس سے صلح نہ کی، بعد ازاں اس نے صلح کی رپورٹ بنا کر آرپی او کو بھیج دی ہے،

خدا بخش کے نائچ نے بتایا کہ مقامی ایم پی اے نیاز خان گشکوری کیساتھ ان کے خاندانی اور رشتوں کے تنازعہ چلا رہے ہیں

علاقہ میں جب بھی کوئی چوری ڈکیتی کی واردات ہوتی ہے پولیس مقامی ایم پی اے کی ایماء پر اسے اٹھا لیتی ہے اب ایس ایچ اوسنانواں منیرخان چانڈیہ ا سے دھمکیاں دیتا ہے کہ

وہ اس کے خلاف ایسے مقدمات بنائے گا کہ وہ ساری زندگی جیل میں رہے گا،خدابخش نائچ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار آئی جی پنجاب،

آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او منیر ثانڈیہ کو فوری طور پر معطل کرکے اسے ضلع بدر کیا جائے

اور اسے ناجائز گرفتار کرکے اس پر تشدد اور اس کی مونچھیں نوچنے پر ایس ایچ او اور اس کے پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے۔


کوٹ ادو

بستی میر پور ٹبہ رکھ شرقی کے رہائشی عبدالحمید بھٹی نے پریس کلب میں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اڈہ ٹوپل پر قائم قدیمی قبرستان کے 14 ایکڑ اراضی پر اللہ ڈیوایا کھنڈ، غلام عباس کھنڈ،غلام شبیرکھنڈ،یٰسین پٹیل، فدا حسین پٹیل،

اکبر پٹیل، فاروقی پٹیل،رفیق پٹیل نے حلقہ پٹواری اور قانو گوہ کی ملی بھگت سے قبضہ کر کے جعلی انتقالات کے ذریعے وہاں تعمیرات کر لیں

جبکہ مذکورہ رقبہ پر کاشت بھی شروع کی ہوئی ہے، اس حوالے سے نے 3سال قبل ایک درخواست اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کو بھی دی تھی

جنہوں نے چھٹی نمبری 681AC/K 15اگست2015 جس میں انہوں نے فوری طور پر قبر ستان کا رقبہ دا گزار کرانے کیلئے تحریری طور پر

ڈی پی او مظفر گڑھ کو مطلع کیا تھا لیکن آج تک مذکورہ قبر ستان کی اراضی و گزار نہ ہو سکی، عبدالحمید بھٹی نے کہا کہ

قبضہ گروپ با اثر ہیں اور مقامی عملہ ریونیو اور مقامی پولیس اسکی پشت بناہی کرتی ہے، انہوں نے وزیر علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت

آئی جی پنجاب آر پی اور ڈیرہ غازیخان کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سمیت ڈی پی او مظفر گڑھ سے خودی طور پر قبر ستان کا روقبہ و گزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا محنت کش کے گھر دھاوا گن پوائنٹ پر تمام گھر والوں کو ایک کمرہ میں بندکردیا،گھر سے موٹر سائیکل ودیگر سامان لیکر فرار،

رقبہ کے تنازعہ پر مخالف کی محنت کش پر فائرنگ اہل علاقہ کے آنے پر فرار،شادی کی تقریب میں تیز آواز میں میوزک چلانے والے دولہا کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج،

تعلقدار نے ادھار رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک فراڈی نے کارلیکر بدلے میں شوروم مالک کو جعلی چیک تھمادیا،

ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے اور تیز رفتاری پر 2مسافر ویگن تھانے بند پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع جھونجھن والی میں

گزشتہ شب رات کی تاریکی میں رحیم بخش سکھانی کے گھر 8نامعلوم مسلح ڈاکو دیوار پھالنگ کر داخل ہوگئے

اور گھر میں سوئے تمام افراد کو ایک کمرہ میں گن پوائنٹ پر بندکردیا،گھر سے موٹر سائیکل نمبری9342ایم این کے پر جس میں شناختی کارڈ ونقدی 10ہزار تھی اٹھاکر فرار ہوگئے

پولیس کوٹ ادو نے رحیم بخش سکھانی کی مدعیت میں 8نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ نمبر146/20زیر دفعہ459درج کرلیا ہے،

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موضع پتل منڈا میں اراضی کے تنازعہ پر حمزہ راجپوت نے پرویز تھہیم پر فائرنگ کردی تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع منسارام میں شوکت حسین سندیلہ کے
بیٹے کی شادی کی تقریب تھی کہ

مہندی کے فنگشن میں دولہا کا بھائی فاروق سندیلہ تیز آواز میں میوزک چلا کر دوستوں کے ہمراہ ہلڑ بازی کررہے تھے کہ

15کی کال پر پولیس نے چھاپہ مارا تو تماشائی سمیت فاروق سندیلہ موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ڈیک قبضہ میں لیکر فاروق سندیلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر580ٹی ڈی اے کے رہائشی وقاص شہزاد چانڈیہ سے اس کے تعلقدار محسن رضا گورمانی نے5لاکھ ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک،

وارڈنمبر14سی کوٹ ادو کے رہائشی شیخ عبدالغفار کی گیلانی فلور ملز سے ژوب کے عثمان مندوخیل نے4سو11بوری آٹا مالیتی15لاکھ ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں ارشاد راجپوت سے دنیا پور کے عدنان غفور گجر نے کار ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

پولیس چوک سرور شہید نے تیز رفتاری پر مسافر ویگن نمبری6875ایم ایل ایم کو ڈرائیور امان اللہ تھہیم کو ویگن سمیت تھانے بندکردیا،

پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن نمبری4245جی ٹی ایف کو ڈرائیور فیاض حسین گاڈی کو تھانے بند کردیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،

About The Author