دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل بیورو چیف ڈیلی سویل (زمین زاد) کی رپورٹس….

بہاولنگر صدر سرکل پولیس کے تھانہ ڈونگہ بونگہ کا قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دو مرد اور خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار،شراب بھی برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر سماجی برائیوں اور جرائم کے انسداد کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد کو اطلاع ملی کہ مسعود احمد نے اپنے گھر میں فحاشی کے لیے بدکاری کا اڈہ بنا رکھا ہے۔

اس وقت بھی مرد و خاتون بدکاری کرنے میں مصروف ہیں۔ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد نے بھاری نفری اور لیڈیز پولیس سمیت فحاشی کے اڈہ پر ریڈ کیا۔ مسماہ (ا) بی بی، سرفراز اور اکرم،

مسعود کو موقع سے گرفتار کرلیا.موقع سے ملزم مسعود سے شراب بھی برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

اس موقع پر ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ مطلوب احمد نے کہا ہے کہ علاقہ سے معاشرتی برائیوں کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں اور جرائم کے انسداد کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

شہریوں کو چاہیے کہ وہ جرائم کے انسداد کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے حقیقی امن فراہم کیا جائے گا۔


بہاولنگر

دوسری جانب ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کے اھم تھانہ صدر ہارون پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی، عرصہ آٹھ سال سے روپوش، اے کٹیگری کا اشتہاری مجرم گرفتار، ملزم رمضان راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ہے۔

گر فتا ری کے خو ف سے بیر ون اضلاع میں رو پوش ہو گیا تھا، تفتیش شرو ع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے حکم پر تھا نہ صدر ہارون آباد پو لیس کا اشتہا ری مجرمان کے خلا ف کر یک ڈا ؤ ن جا ری ہے،

کا رو ائی کر تے ہوئے صدر ہارون آباد پولیس کو گز شتہ آٹھ سا ل سے مطلوب اے کٹیگری کا مجرم اشتہاری رمضان گرفتار۔ایس ایچ او تھا نہ صدر ہارون آباد سب انسپکٹر افضل بابر کے مطا بق آٹھ سال قبل مجرم رمضان کے خلا ف راہزنی کا مقدمہ درج ہو ا تھا۔

ملزم گرفتا ری کے خو ف سے بیر ون اضلاع لاہور، شیخوپورہ، شرق پور اور فیصل آباد کے علاقوں میں رو پوش ہو گیاتھا۔جس کی تلاش کے لیے تھا نہ صدر ہارون آباد پولیس نے مختلف مقا ما ت پر چھا پے ما رے اب جد ید سا ئنٹیفک طر یقہ کا ر تفتیش پر عمل کر تے ہوئے ملزم کو بیرون اضلاع سے گر فتا ر کر کے

پابند سلاسل کردیاگیا ہے۔ اور ملزم سے وقوع با لا کے متعلق مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ اوافضل بابر نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کو ممکن بناتے ہوئے انصاف کی فراہمی ضلع بہاولنگر پولیس کا سلوگن ہے جس پر ہم کاربند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پو لیس فورس اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہو گئیں ہیں۔


بہاولنگر

ڈاکٹرز کی نجی مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال, ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ لیکن ڈاکٹرز من مانیاں کرنے لگے, پوری قوم کرونا کیخلاف جبکہ ڈاکٹرز ناجائز مطالبات پر ڈٹ گئے.

تفصیلات کیمطابق پورے ملک میں کرونا وائرس کے ممکنہ حملہ کی وجہ سے ایمرجنسی کا نفاذ ہے جبکہ بہاولنگر کے ڈاکٹرز سرکاری رہائش گاہوں کے چکر میں ہڑتالیں کرنے لگے ہیں.

ایمرنجسی کی صورتحال میں ڈاکٹرز کا یہ رویہ انتہائی نامناسب ہے. سرکاری رہائش گاہوں پر ڈاکٹرز علاوہ دوسرے ملازمین کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ

ڈاکٹرز کا لیکن ہر خالی ہونے والی سرکاری کوٹھی پر قبضہ و رہائش صرف ڈاکٹرز ہی اپنا حق سمجھتے ہیں. حقوق اور مطالبات کی جنگ تو چلتی ہی رہے گی

لیکن اس وقت ہمارا ملک ایمرجنسی کی صورتحال سے دوچار ہے اس وقت ہمارے ہسپتال اور خاص کر ایمرجنسی وارڈ ان ہڑتالوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہمارے معاشرے کا ایک پڑھا لکھا طبقہ

ڈاکٹرز حضرات سے اس غیر زمہ دارانہ رویہ کی ایک ایسے وقت میں جب پوری قوم ایک محاذ پر فوکس کیے ہوئے ہے بلکل امید نہیں کیجاسکتی. ڈاکٹرز کا یہ رویہ انتہائی نامناسب, غیر زمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے.


بہاولنگر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کا ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال بہاول نگر کا دورہ

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر

ڈی ایچ کیو میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں طبی سہولیات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔


بہاولنگر:

مولانا ناصرمدنی معروف عالم دین ومذہبی سکالرو مزاح نگار پاکستان سمیت دنیابھر میں کروڑوں دلوں کی دہڑکن کو باآثر غنڈہ عناصر نے اغوا کرکے تشدد کانشانہ بنایا

جان سے مارنیکی دھمکیاں دیں انکاقیمتی سامان بھی چھین لیا انہوں نے متعدد بار حکومت کو سیکورٹی فراہم کرنیکی دراخواست بھی دی

مگر حکومت کی سُستی کاہلی کیوجہ سے یہ وقوعہ پیش آیا جسکےذمہ دار پنجاب حکومت,IGپنجاب ہیں-اِن خیالات کااظہار صاحبزادہ وحید کھرل صدر,چوہدری طارق محمود جنرل سیکرٹری روھی پریس کلب ڈسٹرکٹ

بہاولنگر نے
کلب ہذا کےایک ہنگامی اجلاس
میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا-اُنہوں نے کہا کہ آج کلب ہذا کااخصوصی ہنگامی اجلاس
صرف مولاناناصر مدنی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کیلئے ہی طلب کیاگیا ہے

اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی خان نے مذمتی قرارداد پیش کی جسمیں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فیلفور مدنی صاحب پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے بدمعاشوں اور انکے سرغناؤں کو گرفتار کرکے کیفر کردادرتک پہنچائے

مولانا ناصر مدنی بے ضرر عالم دین ہیں اور پاکستانی 22کروڑ عوام کی آواز ہیں وہ اپنے مزاحیہ انداز بیان میں معاشرے سے سماجی برائیوں سے بچنے کیلئے

نوجوان نسل کو قرآن وحدیث کی روشنی میں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں تمام اداروں کے احترام کیلئے عوام کو موٹیویشن دیتے-حکومت وقت علماء صحافیوں کو تحفظ فراھم کرنے میں بلکل
ہی ناکام نظر آتی ہے

جس سے معاشرے میں عدم تحفظ دن بدن بڑھ رہا ہے, اجلاس میں عرفان ہاشمی, ڈاکٹر طارق سلیم, مطلوب احمد,اسلم چوہدری, یونس قاسمی, فیصل محمود, پیرطالب, علی رضا, معروف خاں نے بھی اس دلسوز واقعہ کی مذمت کی.


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور عوام خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہوں اور افواہوں پر دھیان دینے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

اور اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے متوازن خوراک استعمال کریں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں کرونا کے خلاف انتظامات و اقدامات کے جائزہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن،

اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر،ڈی ایچ او ہیلتھ، ایم ایس ضلعی ہسپتال ،سوشل ویلفیر ، ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے علاوہ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع بھر میں حفاظتی اقدامات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کے دفاتر میں کنٹرول روم فعال ہیں اور ضلعی ہسپتال میں ایچ ڈی یو اور آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم نے کرونا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی لازمی ہے

اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کرونا سے متعلق حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی۔.


بہاولنگر

محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران اپنے ملازمین کی غفلت کے کیخلاف کاروائی سے گریزاں مختلف ہوٹلوں پر محکمہ کے ملازمین لکڑی چوری کٹوا کر بیچنے لگے ۔۔

تفصیلات کیمطابق۔فورٹعباس مروٹ متعدد مقامات دودھ والہ ٹوبہ چولستان جنگلات مین روڈ نہر سمیت متعدد مقامات سے کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں قیمتی درخت غائب ہیں

محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران اس بات کی تحقیقات کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں کہ قیمتی درخت ملازمین کی غفلت کی وجہ سے چوری ہوئے ہیں

یا محکمہ ملازمین نے ملی بھگت سے خود کٹوائے ہیں ،اعلیٰ افسران کی جانب سے اپنے ملازمین کیخلاف کاروائی نہ کرنا ان کی کارکردگی کا مشکوک ظاہر کرتا ہے

سیاسی و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیئرمین نیب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر بہاولنگر و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ

محکمہ جنگلات کی مبینہ ملی بھگت سے یا غفلت سے کٹنے والے قیمتی درختوں کا آڈٹ کرایا جائے اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔


بہاولنگر

ضلع پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف دبنگ سر چ آپریشن۔ 25 اشتہاریوں سمیت 63 ملزمان گرفتار۔پو لیس کا کچی آبادیوں،

ہو ٹلز،سرا ئے سمیت کئی مشکوک مقامات پر چھاپے۔منشیات کے اڈوں کا گھیرا بھی تنگ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد،

650افراد کی بائیو میٹر ک اور قومی شناختی کا رڈ کے ذریعے تصدیق بھی کی،230سے زا ئد گھروں ودیگر و دیگر مقامات کی بھی تلا شی لی۔

تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس،کوئیک ریسپانس فورس،لیڈیز پولیس،

ریزروپولیس، سیکیورٹی برانچ و انٹیلی جنس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ سرچ آ پریشن کرتے ہو ئے 63ملزمان کو دھر لیا

جن میں 25اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے14مقامات کا سرچ آپریشن کیا جن میں کچی آبادیاں،

ہوٹلز،سرائے اور مشکوک دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ05پسٹل، 01پیٹرو01بندوق 12بور اور 06منشیات کے مقدمات میں 267لیٹرشراب بھی برآمد،

ملزمان پابند سلاسل،مقدمات درج،مزید تفتیش جاری۔سرچ آپریشن کے دوران 650افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی

اور 230سے زائد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں

سرچ آپریشن جاری ہیں،سرچ آپریشن کا مقصد چھپے ہویجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ اشیاء ضروریہ کی قلت اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

اور تاجران اور سٹاکسٹس حکومت کے مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور فروخت کو یقینی بنائیں اور کرونا کی وبا کے پیش نظر ناجائز منافع خوری کی خاطرچینی ،

آٹے اور دیگر سامان کی ذخیرہ اندوزوں کرنے والوں سے انتظامیہ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انجمن تاجران اور سٹاکسٹس کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈی او انٹرپرائز و انوسٹمنٹ رانا نعیم اور تاجران کے نمائندگان اور گھی ، چینی ، آٹا ، دالوں کے سٹاکسٹس موجود تھے۔

اجلاس میں آٹے اور دیگر اشیاء کی وافر فراہمی اور نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب جدون نے اجلاس میں کہا کہ

تاجران بھی صفائی اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں اور موجودہ حالات میں تاجران اپنے عمل سے ثابت کریں کہ

ہم صارفین کا استحصال نہیں ہونے دیں گے اور کالی بھیڑوں کا محاسبہ کریں گے۔


بہاولنگر

تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس کی کرسچن کالونی میں شراب فروش کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی،سینکڑوں لیٹر شراب بر آمد ملزم گرفتار، مقدمہ درج،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کے سد باب اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او ہارون آباد سجاد احمد سندھو کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کرسچن کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم رمیض مسیح کوگرفتار کرلیا،

قبضہ سے شراب 150لیٹر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سجاد احمد سندھو نے کہا ہے کہ

علاقہ سے منشیات فروشوں کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس اپنے فرائض پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیں،

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس کا ایسے گھناؤنے کام میں ملوث افراد کے خلا ف کریک ڈا ؤن جاری ہے،

اس حوالے سے ضلعی پولیس کی جانب سے سپیشل سکواڈ تشکیل دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے

اور اس سلسلہ میں ان جرائم کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے مزید بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔شہریوں کو چاہیے کہ

وہ جرائم پیشہ افراد کی اطلاع دے کر اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ان ناسوروں سے اپنی نوجوان نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

About The Author