نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور سیالکوٹ موٹروے "ایم الیون” کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

اکانوے کلو میٹر طویل موٹروے سے لاہور اور سیالکوٹ کا درمیانی فاصلہ ڈھائی گھنٹے سے کم ہوکر پچاس منٹ تک رہ جائے گا۔

سیالکوٹ: عوام کے لیے اچھی خبر، لاہور سیالکوٹ موٹروے "ایم الیون” کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے

اکانوے کلو میٹر طویل موٹروے سے لاہور اور سیالکوٹ کا درمیانی فاصلہ ڈھائی گھنٹے سے کم ہوکر پچاس منٹ تک رہ جائے گا۔

اس کے فعال ہونے سے جی ٹی روڈ اور لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی۔

چار لینز پر مشتمل اس شاہراہ پر سات انٹر چینجز، چھ فلائی اوورز، چوبیس پُل اور بائیس انڈر پاس ہیں۔

اس کی تکمیل کا سہرا "فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن” کے سر ہے۔

About The Author