ملتان: سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنبیل اعوان نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے ایک دو روزمیں ہزار سے 1200 افراد کا قافلہ ملتان میں قائم قرنطینہ میں پہنچے گا۔
قرنطینہ کے حوالے سے تمام ترمعاملات کمشنرملتان کے ذمہ ہوں گے۔
کوشش ہے بیماری مزید نہ پھیلے۔ مرض سے بچاو صرف احتیاط سے ممکن ہے۔ ڈیڑھ سو ممالک کورونا سے نمٹ رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے زائرین کا دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر سٹاف ہمارا اثاثہ ہیں انکی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے۔
اسپتالوں میں حفاظتی کٹس مہیا کی ہیں۔ اسپتال میں کام کرنے والے ہر فرد کو کٹ کی ضرورت نہیں ۔ اسپتالوں میں رش کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایک سوال ک جواب دیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے کورونا کے مریض کے حوالے سے اگر میڈیا کی غلط رہنمائی کی ہے تو اس پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی جائیگی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور