پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسو چھپن ہوگئی ہے۔
پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ ایک سو اکاسی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے دو افراد نے بیماری کو شکست دی۔
پنجاب میں مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد تینتیس ہے۔ بلوچستان میں 16 اور خیبرپختونخوا میں19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں وبائی مرض سے متاثر ہونے والے چار افراد زیر علاج ہیں۔ ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے تین مریض موجود ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد،، آٹھ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
ایک لاکھ اٹھانوے ہزار422 افراد میں،، وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ جبکہ بیاسی ہزار سات سو سے زائد افراد جان لیوا بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور