دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل فائیو میں چھ ٹیموں کے درمیان تیس مقابلے ہوئے

پہلی مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے ۔

پی ایس ایل فائیو میں چھ ٹیموں کے درمیان تیس مقابلے ہوئے، پہلی مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے ۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اس بار فائنل فور میں بھی جگہ نہ بنا سکیں

جبکہ لاہورقلندرزنے پہلی بار سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا

پی ایس ایل نے اس بار دھوم مچائی ہوم گراؤنڈ پر، تمام کے تمام میچز ہوئے پاکستان میں، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی اپنا رنگ جمایا

ہر ٹیم کے حصے میں دس میچ آئے، ملتان سلطانز چھ فتوحات کے ساتھ ٹاپ پر رہی،،

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے پانچ پانچ میچ جیتے، لاہور کی ٹیم پہلی بار ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہوئی،،،

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار چار میچ جیتے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم صرف تین میچ ہی جیت پائی،،،

کراچی کنگز کے بابر اعظم نو اننگز میں تین سو پینتالیس رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے سب سے زیادہ پندرہ وکٹیں اپنے نام کیں،،،

لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے سب سے زیادہ تئیس چھکے لگائے۔

About The Author