مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا غیر قانونی معاہدہ، فرانس نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل پر2 کھرب روپے کا جرمانہ کر دیا

فرانس کی جانب سے بھاری جرمانے کے بعد ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی اور اس کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا غیر قانونی معاہدہ، فرانس نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل پر2 کھرب روپے کا جرمانہ کر دیا ہے۔  یہ جرمانہ فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

امریکی کمپنی ایپل کے خلاف تحقیقات 2012 سے جاری تھیں جس سے ثابت ہوا کہ ایپل اور اس کے دو ہول سیل ڈیلرز کے درمیان قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا غیر قانونی معاہدہ تھا۔

فرانس کی جانب سے بھاری جرمانے کے بعد ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے سے اتفاق نہیں کرتی اور اس کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

%d bloggers like this: