دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کورونا کیسز پر بلوچستان حکومت کو مورد الزام قرار دینے پر افسوس کا اظہار

انہوں نے کہاکہ 5 ہزار زائرین کے لیے وفاقی حکومت سے صرف300 ٹیسٹنگ کٹس ملیں۔

کوئٹہ: کورونا وائرس کے کیسز سے متعلق بلوچستان حکومت پر الزام آیا تو وزیراعلیٰ جام کمال دفاع میں سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال  نے کورونا کیسز پر بلوچستان حکومت کو مورد الزام قرار دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 5 ہزار زائرین کے لیے وفاقی حکومت سے صرف300 ٹیسٹنگ کٹس ملیں۔ بلوچستان نے زائرین کو15 دن تک قرنطینہ میں رکھ کر دوسرے صوبوں کا بوجھ بانٹا۔

این ڈی ایم اے سے صرف 12سو خیمے ،ترپال اور کمبل ملے۔

اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریض بلوچستان سے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سہولیات ہی نہیں، تفتان سے آنے والے زائرین کی وجہ  سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

About The Author