نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں سکھر قرنطینہ مرکز کے حوالے سے اہم اجلاس

سید مراد علی شاہ نے سکھر لیبر کالونی میں موجود زائرین کو مکمل سہولیات سمیت اسپتال کے لیے آلات خردینے کی بھی ہدایت کردی ۔

سکھر: سکھر میں قرنطنیہ مرکز کے حوالے سے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے اسپتال کیلئے آلات خریدنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ایم ایس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، فارمیسی، وینٹیلیٹر، آکسیجن اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں نئے بلاک میں قائم کی جانے والی اسپتال کو وہاں موجود زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر لیبر کالونی کی طرح کوٹڑی، نوری آباد اور حیدرآباد میں لیبر کالونیوں میں مزید آئسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ان خالی لیبر فلیٹس میں آئیسولیشن وارڈز، نامل وارڈز، زائرین کی رہائش کی تمام سہولیات بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے زائرین کا پتہ شیئر کر کے انکو راشن پہنچائے۔

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ راشن پہنچانے کی ہدایت جاری کریں زائرین کا پتہ لیکر ایک مہینے کا راشن پہنچائے جو فنڈز چاہئیں چیف سیکریٹری مہیا کریں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سکھر میں مریض ظاہر ہوئے ہیں انکے ٹیسٹ بھی ہوتے رہیں گے اور یہ سیمپلز کراچی بھیجتے رہیں۔ اجلاس میں یونین کونسل کو فنڈز جاری کرنے اور صابن کمپنیوں سے رابطہ کر کے سبسڈی پر 10 لاکھ صابن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو صوبہ بھر میں تمام نئے تعمیر شدہ اسپتالوں کو ایک مہینے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب سندھ فوڈ اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

تمام فوڈز پوائنٹس،ہوٹل،اور دکانداروں کے ملازمین کے لیے ماسک ،جراثیم کش صابن،سینیٹائزر،اور ڈرائیر فراہم کیا جائے بخار اور کھانسی اور ابتدائی علامات کی صورت میں فوری حکومت سندھ سے رجوع کیا جائے۔

About The Author