دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کا عمل روک دیا

قونصلر سروسز پر یہ پابندی 18 مارچ سے 3 اپریل 2020 تک برقرار رہے گی جس کے بعد صورتحال کا پھر جائزہ لے کر مستقبل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر وزارت خارجہ نے مختلف دستاویزات کی تصدیق کے لئے عوام کے قونصلر سروس آنے کا عمل روک دیا ہے۔

قونصلر سروسز پر یہ پابندی 18 مارچ سے 3 اپریل 2020 تک برقرار رہے گی جس کے بعد صورتحال کا پھر جائزہ لے کر مستقبل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

تاہم صرف ’پاورآف اٹارنی‘(مختار نامہ) کی تصدیق کرانے والے افراد کو رسائی کی اجازت بدستور رہے گی۔ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اسناد کی تصدیق وتوثیق کا عمل پاکستان پوسٹ، جیریز، لیپرڈ اور ٹی سی ایس جیسی کورئیر کمپنیوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ عوام اس طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے اپنی دستاویزات وزارت خارجہ ارسال کرسکتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کورونا کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال میں ایک خصوصی کوآرڈینیشن سیل بھی قائم کر دیا ہے جو اسپیشل سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) کی زیر نگرانی کام کرے گا۔ یہ سیل پاکستان میں قائم سفارت خانوں اور بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

About The Author