دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےعلی وزیر کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔ شہری عبدالولی کی درخواست میں پشون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی بھی استدعا کی گئی تھی

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسکا طریقہ کار موجود ہے۔ جج نے استفسار کیا کہ صرف یہ بتائیں درخواست گزار کہاں متاثرہ ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کا موکل اس ملک کا باعزت شہری ہونے کی وجہ سے متاثرہ ہے

ہائی کورٹ کے سربراہ نے ریمارکس دئیے کہ یہاں پہلے ہی بہت سے کیسز زیر التوا ہیں، ہر فرد جو ملک میں رہ رہا ہے وہ اس ریاست کے ساتھ مخلص ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پی ٹی ایم اور ان کے رہنما علی وزیر ریاست اور اداروں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، علی وزیر کو ریاست مخالف اور غیر آئینی تقریروں پر آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل کیا جائے۔

About The Author