دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہاہے کہ حکومت کیلئے ہر انسانی جان قیمتی ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

ایران سے آنے والے زائرین کو ایئر پورٹ کے نزدیک غازی یونیورسٹی کے چار بلاکوں میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیاہے جہاں خواتین،بچوں، بزرگ اور ہر عمر کے فرد کی ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ

سنٹر میں آٹھ سو کے قریب زائرین کو ابزرویشن میں رکھا گیا ہے جن کے مختلف اوقات میں تین ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کیلئے حکومت نے کٹس فراہم کر دی ہیں. مشتبہ کیس کی نشاندہی پر پانچ افراد کو انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیاگیا ہے

جہاں ان کے دیگر ٹیسٹ جاری ہیں. سنٹر سے اڑتالیس افراد کے جدید کٹس کے ذریعے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں

جن کی رپورٹ تین روز کے اندر موصول ہوگی. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان لائے جانے والے زائرین کو مختلف جگہوں پر چودہ، چودہ روز کیلئے ابزرویشن میں رکھا گیا ہے.

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر او رخیبرپختونخواہ کے زائرین کو منی بسوں کے ذریعے ان کے اضلاع پہنچا د یاگیا. کمشنر نے کہا کہ

سنٹر میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جارہاہے کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں مقیم تمام افراد حکومت کے انتظامات سے مطمئن ہیں او ران کی خواہش ہے کہ

انہیں مکمل تسلی کے بعد گھر بھیجا جائے تاکہ ان کی فیملی کے کسی بھی ممبر کو کوئی پریشانی نہ ہو. کمشنرنے کہا کہ سنٹر ک گرد سکیورٹی کے مختلف حصار بنائے گئے ہیں کمشنر نے کہا کہ سنٹر میں صفائی کیلئے 22کے قریب تربیت یافتہ جینیٹوریل سٹاف تعینا ت کیاگیاہے

جنہیں حفاظتی کٹ پہنانے کے ساتھ دیگر انفیکشن سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں. زائرین کو کھیلوں او ربچوں کو کھلونے سمیت دیگر تفریحی سامان مہیاکیاگیاہے.

زائرین کے زیراستعمال چیزوں کو ایئر لاک کنٹینر کے ذریعے باہر لا کر محفوظ مقامات پر تلف کیا جارہاہے. کمشنرنے کہاکہ

حکومت کے اس اقدام کا مقصد پورے معاشرے کو محفوظ بنانا ہے او رڈویژنل انتظامیہ خدمت خلق میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں کرے گی.

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کیلئے ملک بھر میں مظفرگڑھ، لاہور او رپنڈی میں تین سنٹرز بنائے گئے ہیں

جنوبی پنجاب کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ مختص کیاگیا جہاں عالمی معیار کے مطابق تشخیص، علاج معالجہ اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

سیوریج مسائل کا باعث بننے والے شاہ سکندر روڈ ڈیرہ غازیخان کے سروس سٹیشن چھ ماہ کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں. سیپٹنک ٹینک بنانے والے تحریری اجازت سے اپنا کاروبار بحال رکھ سکیں گے

جس کیلئے انتظامیہ موقع پر جا کر ٹینک چیک کرے گی تمام ٹوکہ مشین ضبط کرنے کے ساتھ مقدمات درج کیے جائیں گے.

یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے تاجروں اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیے. کمشنرنے کہا کہ

شاہ سکندرروڈ پر سیوریج بندش کا مستقل حل نکالا جا رہا ہے جس کیلئے روڈز اور ڈرین کی صفائی کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ

سروس سٹیشن کی مٹی اور چکناہٹ کی وجہ سے سیوریج مسائل پیدا ہوتے ہیں سیپٹک ٹینک بننے سے گارا اور گریس وغیرہ کی

چکناہٹ سیوریج پائپ لائن میں نہیں جائے گی جس سے مسائل کو کافی حد تک کم کیا جاسکے گا. انہوں نے کہاکہ دکاندار سامان دکانوں کی حدود میں رکھیں باہر رکھا ہوا

سامان ضبط کر لیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ روڈ اور سیوریج کا پیچ ورک اسی ہفتے شروع کر دیاجائے گا. کمشنر نے کہاکہ دن رات ایک کر کے پندرہ روز کے اندر سیوریج لائن بحال کی جائے گی.

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپ مالکان او ردیگر کاروباری افراد کو پابند کریں کہ وہ اپنے کاروباری مراکز کے سامنے مٹی اور تجاوزات خود ہٹا دیں.

قبل ازیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شاہ سکندر روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

کمشنرنے شاہ سکندر روڈ کا دورہ کرتے ہوئے ڈرین کی بحالی کے احکامات جاری کئے اور خود موقع پر کھڑے رہ کر ڈرین کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ

ڈرین کو پائپ لائن کے ساتھ ملانے کے لئے کئی فٹ تک نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔روڈ پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈرین کے ساتھ منسلک کیا جائیگا۔

ڈرین اور روڈ کے درمیان تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کی جائے گی۔ کاروباری افراد دکانوں کے آگے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کردیں۔

مٹی کے نیچے دبی ٹف ٹائلز نکال کر ایک ہی لیول پر دوبارہ لگائی جائے گی۔بارش کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑا ہوجاتا تھا

جس سے سیوریج مسائل بھی پیدا ہوتے تھے۔ڈرین کی ڈی سیلٹنگ کی جائے گی جس سے سیوریج مسائل حل ہو جائیں گے


ڈیرہ غازیخان :

وائس چانسلر غازی یونیورسٹیپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاہے کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے ایئر پورٹ کے نزدیک کیمپس میں منیجمنٹ بلاک کے ساتھ

"غازی یونیورسٹی کرونا کوآرڈینیشن ڈیسک” قائم کر دی گئی ہے جہاں غازی یونیورسٹی کا ٹیکنیکل اور معاون عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گاانہوں نے کہاکہ

آزمائش کی اس گھڑی میں غازی یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف اس قومی خدمت میں ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کے ساتھ حاضر ہے۔

تاکہ اس قدرتی آفت سے بہتر انداز میں نمٹا جائے۔ انہوں نے کہاکہ. ڈیسک کی نگرانی فوکل پرسن شعیب رضا (ایس ایس او) کے ساتھ

بطور ممبران غازی یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال، اسٹیٹ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور سیکورٹی انچارج ڈاکٹر مفتی عبدالرزاق کر رہے ہیں

پروفیسر شعیب رضا کے مراسلہ کے مطابق غازی یونیورسٹی کرونا کوآرڈینیشن ڈیسک کی ٹیم 24 گھنٹے دویژنل انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہوگی اور کسی بھی قسم کی معاونت کے لیے تیار ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان :

کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر حضرت سلطان سخی سرور ؒ کے عرس کی تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں.

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس سلسلے میں

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی. تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کرنے کے ساتھ

اجتماعی مسائل کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دینے کی ہدایا ت جاری کیں. کمشنرنے مردوخواتین سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے.

درخواست پر احکامات جاری کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران کو فون پر رابطہ کر کے داد رسی کی ہدایا ت جاری کیں.

کمشنر نے دو اضلاع کے مابین رقبہ کی حد براری کیلئے ڈیرہ غازیخان اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری ہدایات بھی جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان :

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر ایگزیکٹواور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اشفاق سرور خان دستی کے چھوٹے بھائی الطاف سرور خان دستی جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے

ان کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام ان کی رہائش گا ہ کے سامنے گارڈن ٹاؤن ملتان روڈ پر کیا گیا

جس میں ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ، سابق سینئرنائب صدور سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ محمد طارق اسما عیل قریشی،

نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال اراکین ایگزیکٹو کمیٹی غلام عباس خان، ملک ریاض احمد، جاوید اسحق خان مستوئی، فیاض علی چوہدری،محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبر،ضلعی انجمن تاجران کے

سیکریٹری نفارمیشن شیخ طاہر معراج، ملک محمد اقبال ثاقب، ملک سلیم کوثر، ملک محبوب ثاقب،محمد علی خان دستی، عبدالرحمن خان دستی، ملک حبیب الرحمن جڑھ،امان اللہ خان بزدار، ملک نبی بخش جڑھ، سابق ایم این اے جمشید خان دستی کے علاوہ

ڈیرہ غازیخان چیمبر اور انجمن تاجران کے اراکین اور اعلی عہدیداران ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران کے علاوہ وکلا اور ڈاکٹرز صاحبان کے علاوہ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے

کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم الطاف سرور خان کی بخشش اور بلندی درجات کیلئے سید غلام عباس شاہ سجادہ نشین دربار پیر امیر شاہ نے دعا کرائی

اور اس موقع پر علما کرام نے قرآن کریم اورحضور اکرم کی سنت پر عمل کرنے کا درس دیا اور زندگی اور موت کے فلسفے کو بیان کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ اور دفعہ 144کے باوجود وفاقی محکموں نادرا،

پاسپورٹ اور دیگر اداروں میں جہاں بائیو میٹرک سسٹم نافذ ہے کو ئی حفاظتی اقدامات نہ ہو سکے ایک ہی بائیو میٹرک مشین پر سینکڑوں افراد ہر ادارے میں

روزانہ بائیو میٹرک کے عمل سے گزر رہا ہے جبکہ نادرا آفس کے باہر سینکڑوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ کسی نہ صرف فاصلہ کے بغیر بیٹھے اور لائنوں میں لگے ہو ئے ہیں

یہ صورتحال حکام کے لئے تشویشناک ہے بلکہ لمحہ فکریہ اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال کا موجب بن سکتی ہے

شہریوں اور تاجروں ضلعی صدر شیخ محمد نقیب، سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،

جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی، سرپرست حاجی شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،

نائب صدر حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف، چاچا فاروق احمد بھولا،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،

وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،

زاہد نظام نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت،کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس اور دیگر اداروں میں موجود ہ صورتحال میں

بائیومیٹرک سسٹم پر پابندی کے ساتھ حفاظتی اقدامات کی فوری ہدایت کی جا ئے اور کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جا ئے۔


ڈیرہ غازیخان:

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے کرونا وائرس متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کرونا وائرس کو ہرانا ہے

اور کرونا فری پاکستان بنانا ہے ترجمان آر پی او کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے ریجنل پولیس آفس کے جملہ سٹاف کو کرونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی

اس موقع پر آر پی عمران احمر نے کہا کہ آئی پنجاب جناب شعیب دستگیر کی ہدایات پر ڈیرہ غازیخان ریجن بھر میں ” کرونا وائرس ”سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم جاری کردی گئیں

ہیں جس سے ریجن بھر میں عام عوام میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے پمفلٹ دیگر ذرائع سے آگاہ کرنا ہے

تما م پولیس افسران و ملازمان کرونا وائرس سے بچائے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں دوران ڈیوٹی پولیس ملازمان سرجیکل ماسک اور کرونا وائرس کے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر

عمل پیرا ہوں کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق دفاتر،تھانہ جات،ار دگردماحول کے علاوہ گھریلو افراد خانہ کو بھی آگاہ کریں۔

ہمیں اس جنگ میں کرونا وائرس کو ہرانا ہے اور کرونا فری پاکستان بنانا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان کے امیر جاوید اقبال بلوچ اور ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ

کرونا وائرس سے نجات کیلئے پوری قوم اللہ سے انفرادی اور اجتماعی طور پر استغفار اور گناہوں کی معافی مانگے،

جماعت اسلامی نے اپنی تمام سرگرمیوں کو رجوع الی اللّہ مہم میں بدل دیا ہے، نومنتخب ضلعی مجلسِ شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

امریکی غلامی اور بھارت کی چاپلوسی، دنیا بھر میں اسلام دشمن قوتوں کی اہل اسلام کے خلاف جنگ کے نتیجے میں اللہ کی ناراضگی ہم پر مسلط ہے، انہوں نے کہا کہ

سال 2020 میں پورے ضلع میں بڑے پیمانے پر رابطہ عوام، دعوت و تربیت اوربلدیاتی انتخابات کی تیاری کے منصوبے پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ

حکمرانوں نے مہنگائی کے بم عوام پر گرانا بند نہ کئے تو عوام کو سڑکوں پر لاکر بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی

اور قبل از وقت انتخابات کیلئے تحریک چلائی جائے گی نومنتخب اور بربنائے منصب ارکان شوریٰ شیخ عثمان فاروق،انجینئر سجاد احمد بلوچ،

شیخ سعد فاروق،ڈاکٹر اشرف بزدار،رانا انیس قمر،رشید احمد اختر، شیخ عبدالستار، منیر احمد کلاچی، غنا محمد گجر،اعجاز حسین لنگاہ، حفیظ اللہ قیصرانی،

سیف اللہ قیصرانی، ایاز حیدر ملغانی، فدا محمد گجر، مظہر محمود ایڈووکیٹ اور حافظ محمد رفیق نے حلف اٹھایا اور منصوبہ عمل اور بجٹ کی منظوری دی.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدار نے مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کی تجویز پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو شہر بھر میں مختلف اہم منصوبوں کے لئے 331.620 ملین روپے کے خطیر فنڈز جاری کردئیے ہیں

ان منصوبوں میں مانکہ کینال کی تعمیر و مرمت اور ڈی سیلٹنگ،سڑکوں کی تعمیر ومرمت،سڑکوں کے کناروں پہ نصب کرو سٹونز کی پینٹنگ،سیوریج لائنوں کی تعمیر و مرمت و صفائی،

سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی،سیوریج ڈسپوزل کی مرمت و صفائی،سڑکوں پر رہنمائی کے بورڈز کی تنصیب،کارپوریشن کے ریٹائر ہو جانے والے ملازمین کی پینشن،

گریجویٹی کے حقوق کی ادائیگی شامل ہیں وزیراعلی کی طرف سے فراہم کئے گئے

ان فنڈز سے ڈیرہ شہر کے دیرینہ مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا اور بہت جلد ڈیرہ کو مثالی شہر بنا کر پھلاں دا سہرا بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی جی خان ڈویژن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 88 فوڈپوائنٹس کو وزٹ کرتے ہوئے 56 پوائنٹس کو بہتری کیلئے حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے.

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں جوس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 08 فوڈ شاپس کومجموعی طور پر 33,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ میں واقع تنویر جوس پروڈکشن یونٹ کو غیر معیاری جوس تیار کرنے، فلٹرڈ پانی استعمال نہ کرنے،

جوس میں مضر صحت مصنوعی مٹھاس ڈالنے، لیبلنگ نہ ہونے، بغیر لیبل جوس پراسیسنگ اور فروخت کرنے، میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے،

پی ایف اے لائسنس نہ ہونے،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامت ہونے اور کھلے ایریا میں کام کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

علاوہ ازیں دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی جی خان میں 02 فوڈ پوائنٹس کو 14,000 روپے،

لیہ میں 04 پوائنٹس کو 12,500 روپے اور راجن پور میں 02 فوڈ شاپس کو 7,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزیدکاروائی کے دوران 100 لیٹر غیر معیاری جوس، 17 کلو کھلے کھلے مصالحہ جات، 15 لیٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس اور 12 غیر معیاری خوراک کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان :

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کے قریب قبائلی علاقے راکھی گاج کے نزدیک گردو موڑ پر 13 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو نے والا ایشیاءکا چھٹا بڑا سٹیل پل منصوبہ افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے لگا

تفصیل کے مطابق 2016میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں جاپان کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کے قریب گردو موڑ پر ایشیا کے چھٹے بڑے اسٹیل پلوں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا

جو کہ اب موجود ہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں پہلا فیز مکمل ہوا اور یہ منصوبہ کا پہلا فیز تقریباً 13ارب روپے کی زائد لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچا جس کا متوقع افتتاح

وزیر اعظم عمران خان نے کر نا ہے افتتاح سے قبل ہی سٹیل پل پر بنایا جا نے والا روڈخستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے اور اس سڑک کے آیک حصہ میں جگہ جگہ سے دراڑیں پڑ گئی ہیں

جو کہ متعلقہ حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹیل پل کے اس منصوبہ کی اس حالت کے باعث حادثات کا خدشہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ

سٹیل پل کی ابتر صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جا ئے۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے حفیظ اللہ خان بزدار نے بتایا کہ

100 فٹ سے بھی کم ایریا میں ڈیزل کی ٹینکی کی لیکیج کے باعث تارکول کو نقصان پہنچا ہے جسکی متعلقہ انجینئرز ٹھیکیدار مرمت کر رہے ہیں

ابھی پراجیکٹ جاپانی کمپنی کے پاس ہے اور تین سال تک اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی جاپانی انجینئر ز کی ہے جو

علاقہ میں سائٹ آفس کیمپ پر موجود ہیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے وہ ہرطرح سے مکمل چیک کرکے این ایچ اے کے حوالے کرینگے ابھی پہلے فیز پر کام ہوا ہے

جلد دوسرا فیز پر کام شروع ہوگاکچھ لوگ منصوبہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے علاقے کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author