دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے اسپتال میں بنائے گئے” کورونا آئیسولیشن وارڈ“ کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

کورونا سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ضلع راجن پور میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی حفاظت کے لئے بار بار ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں اور گھر و دفاتر میں تمام افراد ایک ہی تولیہ استعمال نہ کریں ۔

بعد ازاں انہوں نے ضلع کے مختلف مقامات پر پولیو مہم کی ٹیموں کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راجن پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کی ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔


حاجی پور شریف

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

اور سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں صاف ستھری اور معیاری سبزیاں و پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

مصنوئی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔بعد ازاں انہوں نے منڈی میں لگے

سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About The Author