دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زیر حراست سیاستدانوں کو جلد ہی رہا کیا جائے گا،امیت شاہ

حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاست کی سابقہ حیثیت کی جلد بحالی کے لئے پرعزم ہے

زیر حراست سیاستدانوں کو جلد ہی رہا کیا جائے گا
الطاف بخاری کی پارٹی کے وفد کی امیت شاہ سے ملاقات
حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاست کی سابقہ حیثیت کی جلد بحالی کے لئے پرعزم ہے

نئی دہلی

نو تشکیل شدہ ” جے کے اپنی پارٹی ” کے سربراہ الطاف بخاری نے اتوار کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی آبادیاتی تبدیلیوں کے خدشات کو کم کرتے ہوئے کہا کہ

ریاست کو جلد اس کی پرانی حیثیت پر بحال کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں الطاف بخاری کی سربراہی میں 24 رکنی وفد نے امت شاہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ سے قریب دو گھنٹے طویل ملاقات کے بعد پارٹی کے ایک وفد کی رہنمائی کرنے والے تاجر اورسیاستدان الطاف بخاری نے کہا ،

مختلف امور جن میں ممکنہ آبادیاتی تبدیلی اورسیاسی قیدیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ

حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاست کی سابقہ حیثیت کی جلد بحالی کے لئے پرعزم ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ حد بندی کا عمل جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔بخاری نے کہا کہ ملاقات کے دوران ، وزیر داخلہ نے وفد کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ

لوگوں کے رہائشی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔جے کے اپنی پارٹی کے سربراہ نے جموں وکشمیر بینک کی خودمختاری ،

یونین پبلک سروس کمیشن امتحانات میں شامل ہونے والے یونین کے علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کی عمر میں نرمی ،

باغبانی اور زراعت میں ریلیف کے علاوہ سیاحت کے شعبے سمیت دیگر بہت سارے معاملات بھی اٹھائے۔امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ

زیر حراست سیاستدانوں کو جلد ہی رہا کیا جائے گا۔اس وفد نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔

About The Author