نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان خواتین ایتھلیٹس: نیشنل چیمپئنز ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کی جوڑی انٹرنیشنل بیڈمنٹن سرکٹ میں147ویں نمبر پرآگئی ہیں

جبکہ ماحور شہزاد کی سنگلز میں رینکنگ 135 ہوگئی ہےجبکہ دونوں قومی چیمپئمز نے عالمی رینکنگ میں ٹاپ 100تک رسائی کو اپنا ہدف بنالیا ہے

پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں، نیشنل چیمپئنز ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کی جوڑی انٹرنیشنل بیڈمنٹن سرکٹ میں147ویں نمبر پرآگئی ہیں۔

بیڈمینٹن کا کھیل کہ جس کے لیے مہارت کے ساتھ ساتھ فٹنس اور اسکلز درکار ہوتی ہیں، پاکستان کی یہ دو چیمپئنز ماحور شہزاد اورپلوشہ بشیردنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں ۔

محدود وسائل کے باوجود حال ہی میں کینیا اور یوگینڈا میں ہونے والے بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹس کے ڈبلز میں دونوں کی جوڑی نے سلور اور برانز میڈل جیتے اورعالمی رینکنگ میں147ویں نمبر پر جگہ بنالی۔

پاکستان نمبرون ماحور شہزاد سنگلز اور ڈبلز میں ٹاپ 100میں۔جگہ بنانا۔چاہتی ہیں جس کے لیے وہ بھرپور محنت کررہی ہیں۔

سات سال مسلسل نیشنل چیمپئمن رہنے والی پلوشہ۔بشیز کہتی ہیں ماحور کے ساتھ اچھی ہم آہنگی ہے ہم بہت محنت کررہے ہیں پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

بیڈمنٹن چیمپئنزماحور شہزاد اور پلوشہ۔بشیر بین الاقوامی سطح پرمتاثرکن کارکادگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اوردونوں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

About The Author