دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے کراچی پولیس بھی حرکت میں آگئی

ساوتھ آفس میں کورونا وائرس ایمرجنسی پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے کراچی پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی پولیس کو آئیسولیشن سینٹرز کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

کورونا وائرس کے خطرات ۔ کراچی پولیس بھی ہوگئی فعال۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیر صدارت ڈی آئی جی ،ساوتھ آفس میں کورونا وائرس ایمرجنسی پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

پولیس میں ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ۔انتہائی ایمرجنسی پر ہی چھٹی ملے گی۔ ضلعی ایس ایس پیز کو پولیس اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت۔

ایمرجنسی کی وجہ سے ٹریننگ سینٹرز نے بھی ا ہلکاروں کو اپنے اپنے اضلاع بھجوادیا۔سٹی پولیس چیف کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اسٹیشن کی سطح پر پر نفری میں اضافہ کی ہدایت۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کورونا ایمرجنسی کے پیش نظر تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں میرج ہالز اور بازاروں کو بند کرائیں،،جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اعلی پولیس افسروں سے کہاگیا کہ وہ کورونا کے متاثرین کے لئے قائم 22 اسپتالوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کراچی پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

اجلاس میں ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز و اور ایس ایس پیز انویسٹی گیشن شریک ہوئے۔

About The Author