جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کا نیشنل پریس کلب کے انتخابات کیلئے اپنا پینل لانے کا اعلان

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کا اجلاس 14مارچ بروز ہفتہ جسمین گارڈن میں ہوا۔ اجلاس میں شریک ممبران نے گزشتہ سال کی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ بے نیشنل پریس کلب کے انتخابات کیلئے اپنا پینل لانے کا اعلان  کردیاہے

یہ اعلان گزشتہ روز جاسمین گارڈن اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

ایس جے ایس کے اعلامیے کے مطابق امیدواروں کا اعلان کل پریس کلب میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا، اپنے گروپ کے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی بنادی گئی ۔

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کا اجلاس 14مارچ بروز ہفتہ جسمین گارڈن میں ہوا۔ اجلاس میں شریک ممبران نے گزشتہ سال کی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق مختلف آپشنز پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کے پلیٹ فارم سے مکمل پینل لانے کی متفقہ رائے کا اظہار کیا اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے سے پہلے حتمی مشاورت کیلئے 15 مارچ بروز اتوار کو سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کا اجلاس بلانے کی تجویز دی جسے منظور کرلیا گیا۔

اجلاس میں سنیئر صحافی صفدر کلاسرا ، طیب بلوچ ، شفیق لغاری ، رزاق چشتی اور شاہد عباس پر مشتمل رابطہ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ، رابطہ کمیٹی سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کے متفقہ امیدواروں کی حمایت کیلئے دیگر صحافتی تنظموں سے رابط کرے گی۔

%d bloggers like this: