مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں میں فنڈز کی کمی سے مشکلات پیش آ رہی ہیں. شہری کارپوریشن اور دیگر محکموں کے واجبات فوری ادا کریں.

عمارتوں کے نقشے، کنورشن فیس اوردیگر واجبات کی ادائیگی سے صفائی اور سیوریج مسائل کو احسن طریقے سے بہتر کیا جاسکے گا.

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کی صفائی اور سیوریج مسائل سے متعلق درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کو جلد فنکشنل کیا جائے گاجس کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

کمپنی کے قیام سے صفائی اور سیوریج کے مسائل احسن طریقے سے حل ہو ں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر

نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے بقیہ پرچے تاحکم ثانی ملتوی کر دیئے ہیں.

چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے مراسلہ کے مطابق ملتوی کیے گئے

امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

14مارچ سے بورڈ کے زیر اہتمام کسی قسم کا کوئی امتحانی پیپر نہیں ہو گا.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں انسداد ڈینگی مہم کو موثر طریقے سے چلایا جائیگا جس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں.

بارش اور معتدل موسم میں ڈینگی مچھر انڈے دیتا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ڈینگی کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائے.

صاف پانی میں دیئے گئے انڈوں سے ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے. پانی کے ذخیروں کو ڈھانپ کر رکھا جائے

فریج کے ٹرے اوردیگر جگہوں پر پانی کو بار بار تبدیل کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان مہر اسحاق سیال نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حادثات سے بچا جاسکتاہے.

دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری، موبائل فون کے استعمال اور اوورٹیکنگ سے گریز کیا جائے. انہوں نے یہ بات ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے دیگر افسران موجود تھے. ڈی ایس پی ٹریفک نے کہاکہ ٹریفک پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے

غیر قانونی پارکنگ سے مسائل جنم لیتے ہیں. کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا. قبل ازیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیاگیا

جس میں ٹرانسپورٹرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگو ں نے شرکت کی.


ڈیرہ غازیخان :

15 مارچ پوری دنیا میں ورلڈ کنز یو مر رائٹس کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا کے تمام معاشرو ں کو صارف کی اہمیت کے بابت آگاہی دینا ہوتا ہے

بطور انسان ہرشخص کسی نہ کسی طور پر روزمرہ اشیا اور پیشہ وارانہ خدمات سے منسلک ہوتا ہے ہر انسان سروسز اور اشیا کا استعمال کنندہ ہے

تو انہی باتوں کو عام آدمی تک پہچانے کیلئے کہ عام آدمی کو روزمرہ زندگی میں استعمال کیلئے مارکیٹ اور بازاروں میں بہترین اشیا ملیں اور پیشہ وارانہ خدمات مہیا کرنے والے اشخاص

اور ادارے معاشرے میں رہنے والے افراد کو بہترین خدمات مہیا کریں۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل و سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن لیگل ارجمند شہباز لودھی نے

سید معظم شاہ،ندیم خان نتکانی کے ہمراہ اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس پیغام کو عام کرنے کیلئے ہر سال 15 مارچ کو بطور ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے منایا جاتا ہے

اس سلسلے میں ہر سال آگاہی سمینار اور واک کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سال بھی گورنمنٹ کامرس کالج ڈیرہ غازی خان میں

آج ایک سمینار کا اہتمام کیا جانا تھا جوکے ملک میں بوجہ میڈیکل ایمرجنسی منسوخ کرنا پڑا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان کے وسطی بلاکس میں پانی کا بحران، شہری پریشان، کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق

ڈیرہ شہر کے وسط میں واقع بلاک بی، ایف، ڈی،ایچ،1,2,5,6 میں گزشتہ کئی روز سے پینے کے پانی کی سپلائی بند ہے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے سبب

جہاں علاقہ مکین کھانے پکانے اور پانی پینے سے محروم ہیں اس کے ساتھ مساجد میں نمازیوں کو وضو کے لئے بھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ان بلاکس کے باشندوں نواز، حیدر فاروق، اصغر، طاہر، رشید وغیرہ کا کہنا ہے کہ پانی نہ ہونے سے انکوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کمشنر نسیم صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بنیادی مسئلہ کو فوری حل کروائیں تاکہ شہریوں کو پینے کا پانی میسرہوسکے۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے سینئر ترین کارکن محمد اسلم قریشی بقضائے الٰہی وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر گول باغ میں اد ا کی گئی

نماز جنازہ میں سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد،ممبر پنجاب کو نسل شبلی شب خیز غوری،سٹی صدر با با طاہر شاہ،تحصیل سیکرٹری اطلاعات اعزاز بزدار،سٹی سیکرٹری اطلاعات

سید ثاقب شاہ،تحصیل جنرل سیکرٹری خالد مصطفی کھوسہ،قائم مقام ضلعی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی،کامریڈ گلزا ر بھٹی،قاضی عدنان و دیگر پارٹی کارکنا ن

اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا

مرحوم محمد اسلم قریشی کی رسم قل خوانی بروز پیر صبح آٹھ بجے بلاک نمبر جے کے شمالی چوک میں ادا کی جا ئے گی۔

%d bloggers like this: