سعودی عرب واپس آنے کے لیے غیر ملکیوں کو دی جانے والی مہلت کل اتوار سے ختم ہوجائے گی جس کے بعد دو ہفتوں کے لیے تمام پروازیں معطل رہیں گی۔
سعودی عرب کی وزارت نے داخلہ آج ہفتہ کو اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے متعلقہ اداروں کی طرف سے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر اور شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
‘وزارت نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی مسافروں کے لیے پروازوں کی معطلی کا آغاز اتوار 15 مارچ، صبح 11 بجے سے ہوگا۔‘وزارت نے کہا ہے کہ
’تمام انٹر نیشنل پروازیں دو ہفتوں کے لیے معطل کی جائیں گی، خصوصی حالات میں استثنیٰ دیا جائے گا۔‘وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ
’واپس آنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد جو شہری و غیر ملکی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے نہیں آسکے انہیں دفاتر اور ملازمتوں سے خصوصی چھٹی میں تصور کیا جائے گا۔
‘وزارت نے بتایا ہے کہ ’خصوصی انسانی استثنیٰ کے تحت جن لوگوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی انہیں مقررہ مدت کے لیے وزارت صحت کے مراکز میں
یا ان کے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا
وزارت نے کہا ہے کہ
’پروازوں کی معطلی کے بعد حکومت مختلف ممالک میں پھنس جانے والے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی۔
اے وی پڑھو
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی
سعودی عرب کا ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ
سعودی عرب ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا گیا