اسلام آباد: ٹریفک کی روانی کےلیے اسلام آباد کے زیروپوائنٹ پر انڈر پاس کے اہم منصوبہ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے سیکٹر جی 7 اور جی 8 کی طرف جانے والوں کو سہولت ہوگی۔
ٹریفک مسائل سے تنگ شہریوں نے منصوبے کے آغاز پرسکھ کا سانس لیا۔
وفاقی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ ایکسپریس وے، زیروپوائنٹ کے قریب ٹی این ٹی اسٹاپ، ٹریفک جام سے بچنے اور حادثات کی روک تھام کےلیے انڈرپاس کی تعمیر کی جا رہی ہے۔
یہ شاہراہ شہر کے اہم مقامات کی طرف جانے کا ذریعہ ہے۔ اندرون شہر و بیرون شہر سے آنے والی لاکھوں گاڑیاں یہاں سے گزرتی ہیں تاہم ابھی منصوبے کی وجہ سے متبادل انتظام کیا گیا ہے۔
انڈر پاس کی تعمیرسی ڈی اے کرارہا ہے اور منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔ انڈرپاس کی جگہ پہلے یوٹرن تھا جو ٹریفک کی روانی میں بڑا مسئلہ بن رہا تھا۔
شہریوں نے منصوبے کے آغاز کو سراہتے ہوئے دیگرشہر کے مسائل حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،