نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13مارچ2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائدنگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

بجلی اور گیس کی بندش جاری، کاروبار متاثر، شہری سراپا احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان :بجلی اور گیس کی بندش جاری، کاروبار متاثر، شہری سراپا احتجاج, ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دن بدن بڑھنے لگا، مریض ، بچے ، بوڑھے اور خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ،

گیس کی بندش سے گھریلو خواتین کا گھر کے افراد سے روزانہ ناشتہ بروقت تیار نہ ہونے پر لڑائی جھگڑا رہنے لگا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تاجر طبقہ پریشان ہو کر شدید مالی دباﺅ کا شکار ہورہا ہے کیونکہ ان کے کاروبار ب±ری طرح متاثر ہونے لگے،

عوامی وسماجی اور شہری و کاروباری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے کہا ہے حکو مت گزشتہ کئی سالوں سے جاری گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کے خاتمہ میں ناکام ہو چکی ہے، ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

جس پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ خاتمہ کیا جائے۔ ڈیرہ شہر میں غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ نہ رک سکا اور روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی کا غائب رہنا معمول بن چکا ہے ،،

صارفین پریشان، کاروباری حلقوں کا مالی نقصان، طلبہ وطالبات کے سالانہ امتحان شروع ہیں، بجلی بند ہونے سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ شہر اورگردونواح کے دیہا توں میں بھی آئے روز بجلی بند کرنا واپڈا نے معمول بنا لیا ہے

جب بھی بجلی بند ہونے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو پیسکو واپڈا ذرائع کی طرف سے جواب ملتا ہے پر مٹ لیا ہوا ہے اس لئے بجلی بند ہے جبکہ اندرکی خبر یہ ہے لائن لاسسز پورے کرنے کے لئے مہینہ کے مختلف ایام میں بجلی بند کی جاتی ہے

غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری حلقوں اور بطور خاص طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحان بھی شروع ہیں اور مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے تو طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔

شہرکی سیاسی سماجی دینی تجارتی کاروباری اورصحافتی تنظیموں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
عوام کی ضرورت کے مطابق سٹورز پر ہر قسم کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے ،ریجنل منیجر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عوام کی ضرورت کے مطابق سٹورز پر ہر قسم کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے ،ریجنل منیجر،یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ عوام کی ضرورت کے مطابق سٹور پر ہر قسم کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن محمد عمران نے ضلع بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ فوارہ چوک ڈیرہ سمیت شہر کے دیگر یوٹیلیٹی سٹورز پر دالیں، بیسن، کھجور، چاول، چینی، گھی، آئل، مصالحہ جات، مشروبات و دیگر اشیائے خورد و نوش انتہائی رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔ جن کی کسی بھی سٹور پر کمی نہیں، ضلع بھر کے سٹورز کو سٹاک فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی قسم کی کمی یا غفلت برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام سبسڈائزڈ اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیںحکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ملک بھر کے تما م یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈ ائزڈ اشیا ئ جیسے چینی، گھی ، کوکنگ آئل ، دالیں وغیرہ وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کی شاخوں پر موجود کھانے پینے کی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی تاکہ عوام سستے نرخوں پر یوٹیلیٹی سٹورز سے روزمرہ استعمال کی اشیاءمارکیٹ سے کم قیمت میں خرید سکیں۔

اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے بعد دال چنا، دال مسور سمیت دیگر میں 5 روپے سے لیکر 30 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گھی کی قیمت بھی کمی کے بعد 200 روپے سے کم کر کے 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی طرف سے مزید سبسڈی دینے کے اعلان کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، چینی، اور دالیں وافر مقدار میں عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ جس کا مقصد مہنگائی کی ستائی عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم کرنا ہے۔
٭٭٭
دینی اجتماعات میں کرونا وائرس کو خطبات کا موضوع بنانے کی اپیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماو¿ں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، مولانا انوار الحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملک بھر کی مساجد کے آئمہ و خطباءسے اپیل کی ہے

کہ وہ جمعہ سمیت دیگر دینی اجتماعات میں کرونا وائرس کو خطبات کا موضوع بنائیں، قوم کو وائرس اور دیگر وباو¿ں کے حوالے سے دینی تعلیمات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔

مشترکہ بیان میں قائدین نے کہا کہ لوگوں کو ایمان و یقین اور توکل کا درس دے کر خوف و ہراس کی فضاء ختم کرنے کی کوشش کی جائے اور لوگوں کو اللہ سے رجوع کرنے کی ترغیب دی جائے۔

وفاق المدارس کے رہنماوں نے ملک بھر کی مساجد کے آئمہ و خطباء سے کہا کہ وہ جمعہ اجتماعات میں خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کریں کہ اللہ رب العزت انسانیت کو موجودہ صورتحال سے نجات عطا فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم غیر مسلم کی تفریق نہ کی جائے بلکہ سب انسانوں کے لیے شفائ اور موجودہ صورتحال سے نجات کی دعا کا اہتمام کیا جائے۔
٭٭٭
تبلیغی جماعت کا دس روزہ جوڑ (اجتماع)بارش کی وجہ سے اختتامی دعا کے ساتھ ختم ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تبلیغی جماعت کا دس روزہ جوڑ (اجتماع)بارش کی وجہ سے اختتامی دعا کے ساتھ ختم ہوگیا،نماز مغرب کے بعد مختصر بیان اور دعا ہوئی جس میں کہا گیا کہ بارش کی وجہ سے پنڈال کا زیادہ حصہ قابل استعمال نہیں رہا

اندرون اور بیرون ممالک سے آنیوالے مندوبین جو گزشتہ شام بارش کی وجہ سے رائے ونڈ کی مختلف مساجد،شادی ہالز،نجی سکولز،گودام اور فیکٹریوں میں قیام پذیر تھے جمعرات کے روز دھوپ نکلے کے بعد پنڈال میں پہنچے

لیکن پنڈال میں بارش کا پانی جمع ہونے اور شام کو دوبارہ بارش ہونے کی وجہ سے تبلیغی اکابرین نے مشورہ کرتے ہوئے شرکا ءاجتماع کو بعداز نماز مغرب اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے

کہ بارش کی وجہ سے تبلیغی کارکنان کا پنڈال میں قیام کرنا انتہائی مشکل تھا اور ہزاروں کارکنان نے مقامی مساجد میں پڑا ڈالا ہوا تھا جس کی وجہ سے کارکنان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اسی طرح تبلیغی مرکز میں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید کارکنان کے قیام وطعام کیلئے مشکلات پیش آرہی تھیں

اسی بنا پر تبلیغی جماعت کے اکابرین نے جمعرات کے روز بھی اختتامی دعا کیساتھ جوڑ ختم کرنے کا اعلان کیا

واضح رہے کہ رائے ونڈ کی تمام مسالک کی مساجد میں تبلیغی جماعت کے کارکنان کیلئے قیام وطعام کے مثالی انتظامات پر تبلیغی جماعت کے رہنماں نے تمام مسالک کا شکریہ ادا کیا ہے
٭٭٭
تین ہزار سے ز ائد اساتذہ کو شوکاز نوٹسز اور برطرف کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے پولیو ڈیوٹیاں سرانجام نہ دینے والے تین ہزار سے ز ائد اساتذہ کو شوکاز نوٹسز اور برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے صوبے بھر میں پولیو کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13ہو گئی ہے کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود رواں سال بھی پولیو پر قابو پایا نہ جا سکا

پولیو سے منسلک مختلف اداروں نے پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع میںتین ہزار اساتذہ کیخلاف کاروائی کی سفارشات خیبر پختونخوا حکومت کو کردی ہے 2ہزار مرد اساتذہ اور1ہزار خواتین اساتذہ نے پولیوڈیوٹیاں سرانجام دینے سے انکار کیا ہے

جس پر انکے خلاف خصوصی آرڈیننس کے تحت کاروائی کی جا رہی ہیں جس کے تحت پہلے مرحلے میں انہیں شوکاز نوٹسز جاری کردیا جائے گا۔اور دوسرے مرحلے میں انہیں برطرف کردیا جائے گا۔

پولیو سے منسلک اداروںنے ڈیرہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے تین ہزار خواتین اساتذہ اور مرد اساتذہ کی تفصیلات صوبائی حکومت کو ارسال کی ہے

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پولیو ڈیوٹیاں سرانجام نہ دینے پر اس سے قبل پشاورکے بیس پٹواریوں کو بھی برطرف کیا تھا۔
٭٭٭
صحافت سے متعلق رٹ پرڈائریکٹرانفارمیشن کو طلب کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ مانگ لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاورہائیکورٹ نے جعلی صحافیوں اور سرکاری ملازمین کے صحافت سے متعلق رٹ پرڈائریکٹرانفارمیشن کو طلب کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ مانگ لی۔

جمعرات کے روز سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عتیق شاہ پرمشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔

پٹیشنر وکیل میاں عزیز الدین کاکاخیل نے عدالت کوبتایاکہ سرکاری ملازمین اور ناخواندہ افراد صحافت سے وابستہ ہیں‘ پیسے اور بلیک میلنگ کرکے صحافت جیسے باوقار پیشے کو بدنام کیا جارہا ہے‘

جعلی صحافیوں کے خلاف ابھی تک کیا ہواہے انفارمیشن سے جواب طلب کیا جائے۔کیس میں ڈاکٹر اعجاز اکبر نے پبی کے تین پرائمری سکول ٹیچر جو صحافت سے وابستہ ہیںکو فریق بنایا ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈائریکٹر انفارمیشن کوطلب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے انکوائری رپورٹ مانگ لی۔
٭٭٭
کرونا وائرس کا اثر حج درخواستوں پر بھی پڑ گیا، پورے ملک سے 1 لاکھ 49 ہزار دو سو پچانوے درخواستیں موصول ہوسکیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کرونا وائرس کا اثر حج درخواستوں پر بھی پڑ گیا، پورے ملک سے 1 لاکھ 49 ہزار دو سو پچانوے درخواستیں موصول ہوسکیں، سرکاری سکیم کے تحت جمع ہونے والی 149295 درخواستوں میں سے 86765کی قرعہ اندازی کردی گئی ،

18648کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا گیا جبکہ ترجمان نے کہاہے کہ ارکان پارلیمنٹ کا فی الوقت کوئی کوٹہ نہیں، سعودی حکومت نے کرونا وبا کے باوجود انتظامات جاری رکھنے کا کہا، حج کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ایک لاکھ سے زائد کوٹہ والے ممالک سے مشاورت سے کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایاکہ پاکستان کا حج کوٹہ 179210ہے جس میں سے 60 فیصد یعنی 107526 سرکاری کوٹہ اور 40 فیصد یعنی 71684 پرائیویٹ کے لئے مختص ہے۔انہوںنے کہاکہ حج 2020 کی سرکاری سکیم کے لئے حج درخواستیں 25فروری تا 8 مارچ 2020ءتک مانگی گئیں

جس کے لئے کل 149295 درخواستیں مختلف بینکوں سے وزارت ہذا کو موصول ہوئیں اور اب انشاءاللہ لیبر کوٹہ 500 اورہارٹ شپ 1613 نشستوں کے علاوہ 105413 خوش نصیب حجاج کا انتخاب ہو گا،

اس سال پچھلے تین سالوں سے متواتر ناکام رہنے والے 7648 درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔بزرگ شہریوں کے لئے عمر کی حد کو 80 سے کم کر کے 70سال مقرر کی گئی ہے

اور ان کے لئے 10 ہزار نشستیں مختص کی گئی تھیں اور اس کے عوض 12840 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کا انتخاب عمر کے لحاظ سے کیا جائے گا اور باقی رہ جانے والے درخواست گزاروں کو عمومی قرعہ اندازی میں شامل کر کے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ان کے عوض 1286درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ان کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گا اور باقی رہ جانے والے درخواست گزاروں کو عمومی قرعہ اندازی میں شامل کر کے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ تمام کامیاب اور ناکام درخواست گزاروں کو قرعہ اندازی کے نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کر دی گئی ہے،

اس کے علاوہ قرعہ اندازی اور اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے وزارت کی ویب سائٹسwww.hajjinfo.orgا (www.mora.gov.pk) حج انکوائری نمبرز 051-9205696, 051-9216980-82 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب حجاج کرام میڈیکل سرٹیفیکیٹ 19مارچ 2020ء تک متعلقہ بینک برانچ میں جمع کرانا ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو اپنے پاسپورٹ متعلقہ بینک برانچ میں اعتماد سنٹر سے بائیومیٹرک کروانے کے بعد جمع کروانا لازمی ہوں گے جس کے لئے وزارت جلد ہی اطلاع دے گی۔

انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار اپنی بینک برانچ سے اپنی جمع کردہ رقم دفتری اوقات میں بینک سے واپس لے سکتے ہیں اس کے لئے وزارت کی الگ سے منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔

اگر کوئی بینک پیسے واپس کرنے میں پس و پیش سے کام لے تو درخواست گزار وزارت ہذا کے اکاﺅنٹ آفیسر سے 051-9208465 پر رابطہ کر کے اس بینک برانچ کی شکایت کر سکتا ہے
٭٭٭
کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصلوں کوکھادوں کی پوری مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصلوں کوکھادوں کی پوری مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں ،ماہرین زراعت ،

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مختلف فصلوں کی کاشت اور ان کی فی ایکڑ بھر پور پیداوار کے حصول سمیت اراضی کی ذرخیزی کیلئے استعمال کی جانے والی نائٹروجن یوریا کھاد کی 30فیصد مقدار بخاراتی شکل میں ضائع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحویل ہو جاتی ہے

جس کے باعث نائٹروجن کی صلاحیت میں بھی خاطر خواہ کمی و اقع ہوتی ہے اور نتیجتاً توقعات کے مطابق فصل حاصل نہیں ہوتی نیزشو ر زدہ زمین میں این ایچ 4 اور این او 3 کو ملا کر استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتاہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان کے کہا ہے کہ یوریا پاکستان میں میجر نائٹروجن کھاد ہے اور مختلف فصلات کی کاشت سمیت زمین کو زرخیز اور زیادہ پیداوار کی فراہمی کے قابل بنانے کیلئے اس کا استعمال عام ہے لیکن جب یہ کھاد کھیتوں کھلیانوں میں استعمال کی جاتی ہے

تو اس کی 30 فیصد مقدار گیس کی صورت میں بخارات بن کر تحلیل ہو جاتی ہے اور اس سے اس کے مطلوبہ نتائج میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹروجن کھاد کو فاسفورس کھاد کے ساتھ 1:1یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ 1:1.5 کی شرح کے ساتھ مکس کر کے استعمال کیا جائے

تو اس کے بہترین نتائج کے حصول سمیت گندم کی 10فیصد بلکہ اس سے بھی زیادہ اضافی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ زرعی ماہرین نے انتہائی کامیابی کے ساتھ مذکورہ طریقہ دریافت کیا ہے جس کے استعمال سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے عام حالات کے باوجود قومی معیشت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭
تھرپس موسم بہار میں ترشاوہ پودوںکے نئے پھولوں اور پھلوں پر حملہ آور ہو کر اسے بری طرح نقصان پہنچاتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھرپس موسم بہار میں ترشاوہ پودوںکے نئے پھولوں اور پھلوں پر حملہ آور ہو کر اسے بری طرح نقصان پہنچاتاہے جبکہ تھرپس کے انڈے موسم بہار و ماہ مارچ میں نئی پھوٹ کے موقع پر نکل سکتے ہیں

لہٰذا باغبانوں کو اس سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کیڑے مکوڑے اور بیماریاں ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں کمی کاباعث بن رہی ہیں جن میں تھرپس بھی شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ تھرپس موسم بہار میں ترشاوہ پودوںکے نئے پھولوں اور پھلوں پر حملہ آور ہو کر اسے بری طرح نقصان پہنچاتاہے جس کے انڈے موسم بہار یا ماہ مارچ میں نئی پھوٹ کے موقع پر نکلتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تھرپس کابچہ نرم و نازک پتیوں اور پھل پر پرورش پاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سٹرس تھرپس 14ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پرورش نہیں پاسکتی جبکہ ساز گار موسمی حالات میں ایک سال میں تھرپس کی آٹھ نسلیں پید ا ہوسکتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تھرپس کے حملہ کی وجہ سے پھل کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ پھل پر ایک گول دائرہ بن جاتا ہے جو ڈیڑھ انچ کے سائز تک کے پھل کو بری طرح متاثر کرتاہے۔انہوںنے کہاکہ پھل کا مشاہدہ کرنے سے تھرپس کے حملہ کا پتہ چلایا جا سکتا ہے جبکہ دوران مشاہدہ فائدہ مند مائٹس بھی پتوں کے اندر دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کیلئے تھرپس کے حملہ سے بچاﺅ کیلئے معائنہ موسم بہار میں چھ سے آٹھ ہفتے تک جاری رکھنا چاہئے اور معائنہ کا عمل ہفتہ میں دودفعہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ زہروں کے مسلسل استعمال نے کیڑے (تھرپس) کے اندر قوت مدافعت بڑھا کر اسکا کنٹرول مشکل بنا دیا ہے

اس لئے جن باغات پر زرعی زہروں کا بے تحاشا اور مسلسل استعمال ہوتا ہے ان باغات میں تھرپس کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تھرپس کو تلف کرنے والے کیڑوں مثلاًً کرائی سوپرلا، مفیدمکڑی وغیرہ کی تعداد میں اضافہ اس موذی کیڑے کے تدارک میں معاون ثابت ہوتا ہے

لیکن بد قسمتی سے زہروں کے اندھا دھند ،بے تحاشا اور بے جااستعمال سے مفید اور فائدہ مند کیڑوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ضرر رساں اور نقصان دہ کیڑوں میں قوت مدافعت آجانے کی وجہ سے انکی آبادی بڑھ گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کیڑے کے تدارک کیلئے زرعی ماہرین کے مشورہ سے حیاتیاتی زہریںاور نباتاتی تیل استعمال کیے جائیںاورپھل بننے سے پہلے اورنئی پھوٹ آنے پرسپائینوسیڈ 20ملی لٹر فی سو لیٹر پانی یاایبا میکٹن 2ملی لیٹر اور نیم آئل 2ملی لیٹر فی لیٹرپانی استعمال کریں۔

انہوںنے کہاکہ باغبان پھل بننے کے بعدجب پھول کی پتیاں تقریباًً آدھی گر چکی ہوں ایبا میکٹن 2ملی لیٹر اور نیم آئل 2ملی لیٹر فی لیٹرپانی یاڈائی میتھویٹ یا ایسی فیٹ 2سے 2.5گرام فی لیٹر پانی یاکلور فیناپائر1ملی لیٹر فی لیٹر پانی استعمال کریں۔
٭٭٭
آم کے باغات سے بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے کاٹ کر تلف کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے آم کے باغات سے بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کر تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان آم کے باغات اور درختوں پر خصوصی نظر رکھیں

اور اگر کسی جگہ پر بٹور والے پھول نظر آئیں تو بلا توقف انہیں سبز حالت میں ہی کاٹ کر تلف کر دیا جائے تاکہ وہ دیگر صحت مند پھولوں کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ باغبان فوری طور پر آم کے درختوں کو ایک کلوگرام فی پودا یوریا کھاد بھی ڈالیں اور پھل کو صحت مند رکھنے کیلئے آبپاشی بھی جاری رکھیں۔

انہوںنے کہاکہ اگرچہ موجودہ موسمی حالات کے باعث آبپاشی کا وقفہ 20دن تک ہونا چاہیے تاہم باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق اس میں کمی بیشی بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ باغبان 10سے 14 روز کے وقفہ سے سفوفی پھپھوندی کے خلاف پھپھوند کش زہروں کا استعمال کریں تاکہ آم کی فصل کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔
٭٭٭
امرود کا پودا ہر قسم کی زمین میں لگایاجاسکتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ امرود کا پودا ہر قسم کی زمین میں لگایاجاسکتاہے تاہم بہترین نتائج اوراچھی پیداوار کیلئے ذرخیز میرازمین انتہائی موزوں ہے لہٰذا باغبان لاڑکانہ صراحی ، سرخا، شرق پوری گولہ اور صدا بہار نامی اقسام کے نئے پودے لگانے کا عمل 15 اپریل تک مکمل کرسکتے ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ باغبان امرود کا پودا لگانے کیلئے زمین کو اچھی طرح تیارکر لیں اور گوبر کی گلی سڑی کھاد کا زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ ویسے تو امرود کی درجنوں اقسام زیر کاشت ہیں

تاہم لاڑکانہ صراحی ، سرخا، شرق پوری گولہ اور صدا بہار اپنے ذائقے ، لذت اور خوبصورتی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امرود جہاں کھانے میں انتہائی لذیز ہے وہیں یہ بہت سے جسمانی امراض میں بھی انتہائی مو¿ثر ثابت ہواہے۔

انہوںنے کہاکہ امرود میں شامل آئرن اور وٹامن کی وافر مقدار نزلہ ، زکام، کھانسی ، وائرل انفیکشن سے نجات دلاتی ہے۔ اسی طرح امرود کا استعمال انسان کو ایگزیما سمیت دیگر جلدی امراض اور کاسمیٹکس کے استعمال سے پہنچنے والے جلدی نقصان سے بھی بچاتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ امرود میں موجود حیاتین ، پوٹاشیم جسم کے اندر موجود زہریلے و فاسد مادوں کو باآسانی خارج کرنے میں مدد دیتاہے۔

اسی طرح امرود کا استعمال بڑھاپے کی جھریوں ، مسوڑھوں کی سوزش ، دانتوں سے خون کی آمد بند کرنے سمیت آنکھوں کی بیماری موتیاسے بھی بچاﺅ میں معاون ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت سے بھی رابطہ کیاجا سکتا ہے
٭٭٭
(پی اے ایس) اور (ڈی ایم ایس)کے افسران بی ایس 17کے محکمانہ امتحانات کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ گروپ (ڈی ایم ایس)کے افسران بی ایس 17-کے محکمانہ امتحانات فرسٹ ٹرم2020،اپریل 2020 کے دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے۔
جس میں آٹھ مضامین کریمنیل لاء (I)II کریمینل لائ(II)IIIریونیو لائI,IIریونیولائ(II)IIIجیل، لوکل گورنمنٹ، سول لائI,IIاور ٹریثری شامل کئے گئے ہیں۔

مذکورہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند افسران کے نام اور کوائف متعلقہ حکام سے طلب کئے گئے ہیں .مذکورہ سفارشات 31مارچ 2020تک اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کو پہنچ جانی چاہیں
٭٭٭
بارش کا سلسلہ تین روز جاری رہنے کے بعد دھوپ نکل آئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تین روز جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز دھوپ نکل آئی جس سے شہریوںنے سکھ کا سانس لیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے تک موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ڈیرہ میں تین روز تک جاری رہنے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔

پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کوحفاظتی انتظامات کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں۔
٭٭٭
مضر صحت نکاسی آب کی سیرابی سے کاشت کردہ 4ایکڑ رقبے پر مشتمل سبزیاں تلف کر دیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مضر صحت نکاسی آب کی سیرابی سے کاشت کردہ 4ایکڑ رقبے پر مشتمل سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ مذکورہ سبزیاں ہیپٹائٹس، کینسر اور پیٹ کی بیماریوں سمیت دیگر کئی امراض کا باعث بن سکتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے دریائے سندھ کے کنارے دھپانوالے بند کے قریب شہر کی سیوریج (گندے نالے) کے ذریعے کاشت کیے گئے 4ایکڑ پر مشتمل سبزیوں کے ایک بڑے کھیت کو ٹریکٹروں اور دیگر مشینری کے ذریعے تلف کر دیا۔

تلف کرنے سے قبل حلا ل فوڈ اتھارٹی، محکمہ زراعت اور خوراک کے اہلکاروں نے کھیت کا معائنہ کیااور شہر کے آلودہ اور گندے پانی پر مشتمل ذریعہ آبپاشی کی وجہ سے پیدا ہونےوالی سبزیوں کو مضر صحت قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ سبزیاںدیگر امراض کے علاوہ ہیپٹائٹس بی، سی اور کینسرجیسے موذی امراض کا باعث بن سکتی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے متنبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں ایسی کاشت کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی اور کسی کو بھی اپنی ذاتی منفعت کیلئے لوگوں کی صحت سے کھیلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کھیت مالکان کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔
٭٭٭
ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں اپنے عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ میں عہدایداران کے چناﺅ کے لئے 28 مارچ کو پولنگ ہوگئی ،

صدارت کے عہدے کے لئے قیضار خان میانخیل اور رانا محمد ندیم جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے سعید اختر اور تنویر مہدی کے درمیان ون ٹو ون مقابلے کا امکان ہے ،امیدواروں نے گھر گھر مہم شروع کررکھی ہے اور مختلف گروپس اور سنیئر وکلاءکی حمایت حاصل کرنے کے لئے چیمبر تو چیمبر کمپین میں تیزی آگئی ہے ،

ڈیرہ بار میں رجسٹرڈ وکلاءووٹر ز کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے زائد ہے جو اپنے عہدیداران کے چناﺅ کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،بارکونسل کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے تقریبات کرنے ،پوسٹر ،پینا فلیکس لگانے پر پابندی عائد کی گئی

جبکہ خیبر پختونخو ا بار کونسل کے قوانین کے تحت کچہری میں امیدواروں کو کھانے اور چائے کی دعوت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی،

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی صدارت کے امیدوار قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ کا شمار ڈیرہ کے سنیئر وکلاءمیں ہواہے ،اس قبل بھی وہ دو مرتبہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب ہوچکے ہیں ،

قیضار خان میانخیل کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوکر وکلاءکی توقعات پر پورا اتریں گے اور بار کے وسیع ترمفاد میں موثر اقدامات کیے جائیں گے ،

ان کا کہناتھا کہ بزرگ وکلاءکے مسائل بھی حل طلب ہیں جبکہ جونیئرز اور خواتین وکلاءکو بھی ابتدائی طور پر بہت سے مسائل کا سامنا ہوتاہے جن سے وہ بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کے لئے ترجیحاً کام کرنا ان کے منشور میں شامل ہے تاکہ اس شعبے میں ان کے لئے آسانیا ں اور بہتر مواقع پید کیے جاسکیں گے ۔

صدارت کے دوسرے امیدوار رانا ندیم ایڈوکیٹ ہیں ۔انہوںنے صحافیوں کو بتایا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد بار اور بنچ میں خوشگوار تعلقات کو قائم رکھیں گے اور وکلاءاور ججز کے درمیان پیا ر ،محبت اور ہم آہنی کا رشتہ پیدا کریں گے ،

ان کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے وکلاءکی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کام کریں گے اور اس پیشہ کی عزت میں اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،

رانا ندیم ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ان کی اولین ترجیح کچہری میں سیکورٹی کی سہولیات کو بھی بہتر بنانا ہے اور وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وکلاءکی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ،

جنرل سیکرٹری کے امیدوار سعید اختر سال 2019 میں جنرل سیکرٹری کا الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے ،انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بارز کے الیکشن جمہورت کی روشن مثال اور اس بات کا ثبوت ہے کہ وکلاءجمہوریت پسند اور پرامن ہیں ،

ان کا کہناتھا کہ وہ کامیاب ہوکر رول آف لاء،اور رول آف جسٹس کی اہمیت کو فروغ دیں گے اور انصاف کے حصول میں آسانیاں پید ا کریں گے ،انہوںنے کہا کہ وہ کامیاب ہوکر لائبریری میں کتب کی کمی کو پورا کریں گے

،جنرل سیکرٹری کے دوسرے امیدوار تنویرمہدی کا کہنا ہے کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی ناجائز فائدہ اٹھائیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ وہ غیر ضروری اور ذاتی مفاد کے حصول کے لئے ہونے والی ہڑتالوں کے خلاف ہیں اور انہیں ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں ،انہوںنے کہا کہ وہ وکلاءکے حوالے سے بہبود فنڈ قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ،
٭٭٭
ہیلتھ کیئر کمیشن بنوں ریجن کے انسپکٹر نے ڈاکٹرز کونوٹسز جاری کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ہیلتھ کیئر کمیشن بنوں ریجن کے انسپکٹر محمد نذیر خان نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا ،انہوںنے ڈیرہ میں مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں ،ڈاکٹر ز کے نجی کلینکس ،ایکسرے ،الٹراساﺅنڈ ،اسی سی جی سنٹر ،ڈینٹل کلینکس کا معائنہ کیا ،

اس موقع پر جن نجی کلینکس کے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کراوائی گئی ان ڈاکٹر ز کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنے کلینکس کی رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر ان کے کلینکس سیل کردیئے جائیں گے ۔

،انہوںنے پی سی ڈی اے خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین حاجی لطیف الرحمٰن سے بھی ملاقات کی ،

اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ڈیرہ بنوں ریجن میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف موثر انداز میں کاروائی کی جارہی ہے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی ماہراور مستند ڈاکٹرز سے علاج کی سہولت ممکن بنائی جائے ،

انہوںنے کہا کہ تمام ڈاکٹرز پی ایم ڈی سی کے قوانین کے مطابق اپنے لیٹر پیڈ بنائیں جس پر رجسٹریشن نمبر درج کی گئی ہو ۔انہوںنے کہا کہ ڈیرہ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کاآفس قائم کردیاگیا ہے ،ڈاکٹرز اپنے کلینکس کی رجسٹریشن کے لئے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں،
٭٭٭
آل آڈیٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال پانچویں روز میں داخل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں آل آڈیٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال پانچویں روز میں داخل ،دفاتر کی مکمل تالہ بندی ،دفتر امور ٹھپ ہوگئے ،،تنخواہوں میں اضافہ ،ٹائم سکیل پرموشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ

،ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں آل آڈیٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے مسلسل ہڑتال اور احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کیا گیا،

،اس موقع پر آل آڈیٹر ایسوسی ایشن ڈیرہ کے جنرل سیکرٹری تہذیب حسن ،فنانس سیکرٹری محمد نادر کے علاوہ دیگر سٹاف موجود تھا،شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھاکر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،اس دوران تمام دفاتر کی تالابندی کی گئی جس کی وجہ سے دفتر امور مکمل ٹھپ ہوکررہ گئے ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس کے ملازمین کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک برتا جارہا ہے ،آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر حکومتی مراعات کے سلسلے میں حکومت سے اپیل کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،

انہو ں نے کہا کہ دیگر محکموں ایف بی آر ،جوڈیشری ،ایف آئی اے ،نیب ،قومی اسمبلی ،سینٹ سمیت دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا گیا لیکن وہ اس سے محروم ہیں ،

انہوںنے کہا کہ حکومت کے امتیازی سلوک کے باعث ملازمین میں احساس کمتری اور محرومی پائی جاتی ہے اگر امتیازی سلوک اسی طرح جاری رہا تو وہ صوبائی قیادت کے احکامات پر ہر طرح کا اگلا قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن کے علاوہ سنیئر آڈیٹر کی اپ گریڈیشن کی جائے اور انہیں سیکرٹریٹ الاﺅنس جاری کیاجائے انہوںنے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں مکمل ہڑتال جاری رہے گی،
٭٭٭
سرکاری ملازمین کی عمر کی حد63برس سے واپس 60 برس کرنے پر وفاق سے مشاورت کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ملازمین کی عمر کی حد63برس سے واپس 60 برس کرنے پر وفاق سے مشاورت کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی گئی ہے ،وزیر اعظم کے مشیر برائے اصلاحاتی ادارہ جات سے صوبائی حکومت نے رابطے کا فیصلہ کیاہے ،

صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 63 برس سے کم کرکے 60 سال بحال رکھنے کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز اہم اجلاس طلب کیاگیا جس میں وفاقی اور صوبوں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی تھی ،

ذرائع نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 برس رکھنے پر ابتدائی طور پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے اور 63 سال عمر کی حدکی تجویز کو ختم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے ،

ذرائع نے بتایا کہ وفاق اور صوبوں کے بعض اہم نمائندوں نے عمر کی حد ساٹھ سال رکھنے پر رضامندی ظاہر کی اور اجلاس میں صوبائی حکومت کو سفارشات کیں کہ وہ اس فیصلے کو برقرار رکھے

جبکہ بعض افسران نے اس فیصلے کی مخالفت کی ،سرکاری ملازمین کی عمر کی حد63 برس سے واپس ساٹھ سال کرنے کی حتمی منظوری آئندہ ہونے والے اجلاس میں دے دی جائے گی ،

سرکاری ملازمین کی عمر حد63 سال کرنے کی منظوری صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے بھی دی تھی تاہم پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔
٭٭٭
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈیرہ عثمان ولی خان ایبٹ آباد تبدیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات 43 ججز کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ، ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ عثمان ولی خان ایبٹ آباد جبکہ سید افتخار شاہ ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ اسماعیل خان ،

سنیئر سول جج ڈیرہ انعام خان صوابی جبکہ احسان الحق سنیئر سول جج ڈیرہ اسماعیل خان ،سول جج فیملی کورٹ مس ارم عائشہ کو صوابی جبکہ محمد ہارون ڈیرہ اسماعیل خان تبدیل کردیاگیا ہے ،

واضح رہے کہ صوبے بھر میں تبدیل ہونے والے ججز میں 19 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،11 ایڈیشنل سیشن جج،04 سنیئر سول جج اور 19 سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں ،

پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے ججز کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔
٭٭٭
لینڈ سلائیدنگ سے ڈیرہ ژوب روڈ بلاک،انتظامیہ نے روڈ کھولنے کے اقدامات شروع کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل درازندہ کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ ، پہاڑی تودہ گرنے سے ڈیرہ ژوب وکوئٹہ روڈ ٹریفک کیلئے بند، درازندہ انتظامیہ روڈ کھولنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ،گاڑیوں کے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے باعث تحصیل درازندہ کے علاقہ دانہ سر کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ سے پہاڑی تودہ گر گیا۔ پہاڑی تودہ گرنے سے ڈیرہ ژوب/کوئٹہ بین الصوبائی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔

لینڈ سلائیڈنگ اور روڈ کی بندش کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی جانب سے تحصیل انتظامیہ درازندہ کو فوری طور پر ٹریفک کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری موقع پر پہنچانے اور سڑک کھولنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور انتظامیہ نے ٹریفک کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے مذکورہ روڈ پر غیر ضروری سفر نہ کرنے اور ڈرائیورز و ٹرانسپورٹرز حضرات کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
٭٭٭
سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچانے کے لئے رات گئے ریسکیو آپریشن کیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر اے سی کلاچی کرامت اللہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کاشف سلام کا تحصیل کلاچی کے علاقے بکوال میں سیلابی ریلے میں پھنسے 4افراد کو بچانے کیلئے رات گئے آپریشن، رات کے اندھیرے اور تیز سیلابی ریلے کے باوجود متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقے بکوال میں مقامی پوندگان کے سیلابی ریلے میں پھنس جانے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر اے سی کلاچی کرامت اللہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122کاشف سلام نے ریسکیورز کی مدد سے

رات کے تاریکی میں کشتیوں کے ذریعے کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے رات کے اندھیرے اور تیز سیلابی ریلے کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر ٹانک سے آنے والے سیلابی پانی کے تیز بہاﺅ میں میں پھنسے 4مقامی پوندگان کو سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
٭٭٭
پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی ،بارہ جواری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کڑی خیسور پولیس نے عمر خیل پکہ میں جوئے کی محفل الٹ دی ، بارہ جواریوں کو موقع سے گرفتارکرکے ستر ہزار روپے سے زائد رقم ، 52پتے تاش برآمد کرلیے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،

کڑی خیسور پولیس نے عمر خیل پکہ میں مخبر کی اطلاع پر قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مار کر 12جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا ، پولیس نے چھاپہ زنی کے دوران گرفتار جواریوں کے قبضہ سے 52پتے تاش اور 72ہزار روپے سے زائد کی داﺅ منی بھی برآمد کی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
چرس اور اسلحہ برآمد ہونے پر ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صدر اور کلاچی پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا ،دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ،

صدر اور کلاچی پولیس نے اسلحہ اور منشیات کیخلاف کاروائیوں میں 850گرام چرس اور 2رائفل معہ60کارتوس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
٭٭٭
عوامی اجتماعات بشمول میلوں، عرس اور دیگر سماجی اجتماعات پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلع بھر میں عوامی اجتماعات بشمول میلوں، عرس اور دیگر سماجی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت پہلے ہی اعلامیہ جاری کیا جا چکاہے۔ بیان میں عام لوگوں بالخصوص دیگر شہروں اور صوبوں سے آنے والے لوگوں اور زائرین کو انکے اپنے مفاد میں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں

جسکی وجہ سے کورونا وائرس جو کہ ایک بین الاقوامی وباءکی صورت اختیار کر چکا ہے کے پھیلاﺅ کا احتمال ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔
٭٭٭
گندے پانے سے فصلیں اور سبزیاں کاشت کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت آلودہ اورگندے پانے سے فصلیں اور سبزیاں کاشت کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ پہلے سے کاشت کی گئی فصلوں اور سبزیوں کو تلف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس پابندی کا اطلاق لوگوں کی صحت اور جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل ہونے والی اس پابندی کا اطلاق 30روز کیلئے ہو گا۔

حکمنامے میں ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچراور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ضلع بھر میں ایسی فصلوں اور سبزیوں کا فوری طور پر معائنہ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

About The Author