نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13مارچ2020:آج بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

صاحبزادہ وحید کھرل

بیورو چیف
ڈیلی سویل

گذشتہ روز کی ڈیلی سویل کی خبر پرایکشن

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کا مدنی کالونی، فاروق آباد، منچن آباد روڈ اور ریلوے پھاٹک غلہ گودام کے علاقوں کا دورہ۔

پولیس ، سپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ شعیب خان جدون نے سیوریج کے مسائل سمیت واٹر سپلائی کے معاملات اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر بلدیہ حبیب احمد قریشی کو نکاسی آب اور شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور سینی ٹیشن کی صورت حال میں اصلاح اور بارش کے پانی کی فوری ڈسپوزل کا حکم دیا۔

انہوں نے جیل روڈ پر گرلز سکول کے بلمقابل ایک فوڈ سپاٹ کو غیر معیاری کھانے ، صفائی کے ناقصں انتظامات پر سر بمہر کرنے اور غیر شائستہ بورڈ ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

شعیب جدون نے شہر کے دورے کے دوران جیل روڈ پر گرین بیلٹ کو مزید خوبصورت بنانے اور اس کی تزئین و آرائش کی ہدایات بھی جاری کیں۔


بہاولنگر

ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ضلعی پولیس کا جرا ئم پیشہ افرا د کے خلاف بھر پور کا روا ئی،اے کیٹیگری کے ملزم اشتہا ری سمیت، منشیات فروش،ناجائز اسلحہ اور شراب فروش گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 2کلو کے قریب چرس،65لیٹر شراب،

اسلحہ اورگولیاں برآمد،مقدمات درج، تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہا ولنگر قدوس بیگ کی ہد ایت پر ضلعی پولیس نے متعدد تھا نہ جا ت کے علا قہ میں کا روا ئیاں کر تے ہو ئے تھانہ صدر بہاولنگر پولیس نے دس سال سے مفرور قتل کا مجرم اشتہاری ظفر اقبال کو گرفتارکرکے وقوعہ بالا کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا۔

اسی طرح منچن آباد اور مروٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان جاوید شمعون اور قاسم علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے تقریباً 2کلو چرس برآمدکر کے مقدمات درج کرلیے۔

اسی طرح منڈی صادق گنج پولیس اور مروٹ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد ریاض اور محمد اختر کو گرفتار کرکے قبضہ سے شراب 65لیٹر برآمدکی جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی

ضلع پولیس نے ملزمان محمد شہزاد اور جبار الحق سے ناجائزپسٹل اورریوالور سمیت گولیاں بھی برآمد کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس دوران

ناکہ بندی و موثر گشت سے جرا ئم کے خا تمے کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں

اور ہدایت دیں کہ جرا ئم پیشہ افراد کے خلا ف کا روا ئیاں جا ری رہیں گی، بہاولنگر پولیس مجرموں کی سرکوبی اور بالخصوص معاشرتی جرا ئم کے تدارک کے لیے ہراول دستے کا کرداراداکرتے ہوئے

ان ناسوروں کو گرفت میں لیکر قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلانے میں اہم کردار ادا کرے،تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کو ان ناسوروں سے محفوظ کرسکیں۔

About The Author