روجھان
زنگی نالہ کی روانی کی شدید میں کمی قصبہ کن کے مختلف بسستیاں زیر آب فصلوں کو بچا لیا گیا
قصبے میں اقوام پولی، سیلاف، خالطی، سنجرانی ڈیہوانی، کے گھروں کو رودکوہی سیلابی پانی نے متاثر کیا ہے
تاہم فصلات کو اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے بچا کیا گیا۔
روجھان
ضلع کونسل کا نظام ختم ہونے پر ملازمین کو نیو سیٹ اپ کے تحت متعلقہ تحصیلوں میں تقسیم تو کردیا گیا لیکن ماہ فروری سے تاحال ایل پی سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی جاسکی ہیں
اور روجھان کے نشیبی علاقے نالہ زنگی سے سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے کئی علاقے زیرآب ہیں اور اکٹر ملازمین کی بستیاں بھی زیر آب ہیں
ایک طرف تو ناگہانی قدرتی آفت پانی کی مشکلات دوسری جانب بلاجواز درجہ چہارم کے ملازمین تنخواہوں کی بندش نے درجہ چہارم کے ملازمین کی زندگی اجیرن کر دی ہے
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے اپیل ہے کہ سابقہ ضلع کونسل سے ملازمین کی ایل پی سی جاری جاری کروائی جائے
تاکہ درجہ چہارم کے ملازمین بھی دو وقت روٹی کھا سکیں۔نیز یہ کہ ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے کہ ڈیڑھ ماہ تک گزرنے کے باوجود ملازمین کو ایل پی سی کیوں جاری نہ کی گئی۔
راجن پور
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تمام افسران اپنے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں۔
یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈی پی او احسن سیف اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے موقع پر کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم، صحت، بلدیہ، ریونیو، لائیو اسٹاک جبکہ ڈی پی او احسن سیف اللہ نے محکمہ پولیس کے متعلقہ پیش کی گئی
شکایات کے فوری ازالہ کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ
ضلع کی تعمیر وترقی کے لیے سب مل جل کرایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔ دفاتر میں آنے والے معذور اور بزرگ سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں
اور اس ضمن میں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جائیں۔ لوگوں کے جائز کام کسی صورت رکنے نہیں چاہییں
لیکن جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ جھوٹے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔
روجھان
مسلم لیگ نون نے پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے 6 ایم پی ایز کی بنیادی رکنیت معطل کر کے ان سے سات یوم کے جواب طلب کر لیا گیا ۔ ذرائع
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے کے 6 ایم پی ایز نے پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ان جملہ ایم پی ایز کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والے کے نام درج ذیل ہیں ۔
نشاط احمد خان
حلقہ پی پی 226
اظہر عباس
حلقہ پی پی 229
فیصل خان نیازی
حلقہ پی پی 209
چوہدری اشرف علی
حلقہ پی پی 57
محمد ارشد
حلقہ پی پی 244
غیاث الدین
حلقہ پی پی 47
شامل ہیں جن کو سات یوم تک جواب طلب کر لیا گیا۔
روجھان
کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد کا زنگی نالہ کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ حلقہ پٹواری کو احکامات متاثرہ علاقے کی سروے کرنے کی ہدایت۔
کمانڈنٹ آفیسر بی ایم بی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد نے امروز
روجھان کے ٹرائیبل ایریا کے زنگی نالے کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں اوزمان،
شیخ والا ، بھنڈو والا، چھوکھ مغل کا دورہ کیا اور پانی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور ٹرائیبل ایریا کے حلقہ پٹواری ملک محمد امجد کو متاثرہ علاقوں میں ہونے والے
نقصانات کے سروے کا حکم دیا اور متاثرین کی امداد کے لیے بھی غور کیا گیا اس موقع پر بی ایم پی کے کاشف علی مزاری، فہد رزاق مزاری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
راجن پور
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تمام افسران اپنے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں۔
یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈی پی او احسن سیف اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے موقع پر کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم، صحت، بلدیہ، ریونیو، لائیو اسٹاک جبکہ ڈی پی او احسن سیف اللہ نے محکمہ پولیس کے متعلقہ پیش کی گئی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع کی تعمیر وترقی کے لیے سب مل جل کرایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔
دفاتر میں آنے والے معذور اور بزرگ سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور اس ضمن میں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جائیں۔
لوگوں کے جائز کام کسی صورت رکنے نہیں چاہئیں۔لیکن جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ جھوٹے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم 2020 کے لیے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
کسانوں سے ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا۔ محکمہ خوراک بار دانہ کی فراہمی اور گندم خریداری میں کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے
اور گندم خریداری مہم میں مکمل شفافیت یقینی بنائے۔ یہ باتیں انہوں نے گندم خریداری مہم 2020 کے انتظامات بارے اجلاس سے میں کہیں۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد عمران نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ امسال اوپن پرچیز پالیسی کے تحت 9 مراکز پر 18 لاکھ سے زائد بوری گندم خرید کی جائے گی
جس میں گردآوری کی شرط لازم نہیں ہو گی۔ محکمہ خوراک کی جانب سے اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد عمران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین نیکوکارہ،
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجن پور محمد اسد اللہ شہزاد اور ڈپٹی کمشنر کے اسٹاف افسر عبدالرحمان بھی موجود تھے۔
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں کورونا وائرس ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا۔
صرف بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کی سکریننگ کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے اس ضمن میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت پیدا ہونے میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔
لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ضلع راجن پور میں موجودگی کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ یہ باتیں انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔
ا نہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی تمام دفاتر ، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگرپبلک مقامات پر لوگوں کی کورونا وائرس بارے آگاہی کے لیے تشہیری پینا فلیکس آویزاں کیے جائیں
اور تمام سرکاری اجلاس کے آغاز میں کورونا وائرس سے بچاﺅکی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے بارے پیغامات لازمی دیے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت اور ریسکیو1122کو ہدایت کی کہ
کورونا وائرس کی آگاہی کو موثر طور پر دینے کے لیے فرضی مشق کی جائے۔ اور اس میں لوگوں اور میڈیا کی بھر پور شرکت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ہمارے دین کا حصہ ہے۔ لوگ جسمانی صفائی میں بالعموم اور ہاتھوں کی صفائی میں بالخصوص زیادہ سے زیادہ پانی اور صابن کا استعمال یقینی بنائیں۔
چیف ایگزیکٹیو افسر صحت ڈاکٹر محبت علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں تمام اسپتالوں میں علیحدہ وارڈز اور یونٹ قائم کردیئے گئے ہیں
اور تمام ڈاکٹروں کی کوروناوائرس بارے بچاﺅکی تربیت بھی مکمل ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے مانیٹرنگ رپورٹ ہر تین گھنٹوں پر حکام بالا کو بھجوائی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے تینوں اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مل کر ماسک کی مصنو عی قلت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کیا جائے۔
مزید یہ کہ کورونا وائرس بارے سرکاری معلومات کے لیے فوکل پرسن چیف ایگزیکٹیو افسر صحت ڈاکٹر محبت علی کو جبکہ
اس حوالے سے محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی جان محمد کو مقرر کیا گیا ہے۔
راجن پور
ضلع راجن میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ حکومتی مقررکردہ نرخوں پردستیاب ہوں اور منصوعی مہنگائی کرنے والوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
لوگوں کوزندگیوں میں آسانی لانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے اشیائے ضروریہ کی پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران جاری کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن کوہرصورت قائم رکھا جائے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں مہیا کی جائیں۔
انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے
او ر اس مکروہ کام کو کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر مقدمات کا اندراج کرا کر انہیں پابندسلاسل کیا جائے۔
لوگوں کو غیرمعیاری اور ناقص سبزیاں فراہم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ