کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
قتل،اقدام قتل کے بیسووں مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کشور مخدوم عرف کشراگرفتار،شہر میں دہشت اور خوف کی علامت بننے والے شراب نوش کشور مخدوم کو ڈی پی او مظفر گڑھ کے حکم پر ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس نے گرفتار کرکے
ایک ماہ کیلئے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ نظر بند کردیا، گرفتاری کی خبر سنتے ہی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی، ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کو خراج تحسین،شہر کو پرامن اور امن کا گہوارہ بنانے کیلیے پولیس نے مثبت اقدام کیا،شہری،
اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ فاروق افاق بااثرشخصیات کے ڈیروں پر دعوتیں اڑاتا رہا ادھر اشتہاری شہرمیں وارداتیں کرتے رہے،
دائرہ دین پناہ میں خوف کی علامت کئی مقدمات میں اشتہاری مخدوم کشور عباس جس نے 2012 میں محسن رضا عرف ہنی آرائیں نامی شخص کو قتل کرنے کے بعد سزائے موت ہونے پر50لاکھ قصاص اداکرکے رہا ہوگیا تھا،رہائی کے بعد مخدوم کشور عباس نے مخدوم عامر،
غضنفر سہول سمیت دیگر گروہ پر مشتمل اپنا گینگ بنایاہوا تھا اور دائرہ دین پناہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھاآئے روز وارداتوں پرڈکیتی اور اقدام قتل کے کئی مقدمات میں اشتہاری بھی تھا اور عدالت سے عبوری ضانتیں بھی کرا رکھی تھیں،
آئے روز شرب پی کر شہر میں وارداتوں پردائرہ دین پناہ کی کی سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ تاجران وشہریوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھسید ندیم عباس ،ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجازحسین بخاری سے مطالبہ کیا کہ تھا کہ مذکورہ کے خلاف تا دیبی کاروائی کی جائے
جس پرڈی پی او مظفرگڑھسید ندیم عباس کے حکم پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجازحسین بخاری کی ہدایت پر ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس نے مخدوم کشور عرف کشرا کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ بھیج دیا ہے
جہاں وہ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم پر جیل میں ایک ماہ کیلئے نظر بند رہے گا،دوسری طر ف مخدوم کشور عرف کشرا کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی،
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کو پرامن اور امن کا گہوارہ بنانیکیلئیپولیس نے مثبت اقدام کیاجس پر وہ ایس ایچ او عصمت عباس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کوٹ ادو
کوٹ ادو وگردونواح میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری، بارش سے سردی دوبارہ لوٹ آئی،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب، بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا،
دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی،بارش کا سلسلہ رات گئے جاری رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں گزشتہ3 روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ
تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے جسکی وجہ سے سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب آگئے جبکہ بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی کئی علاقوں میں معطل ہوگیا
جبکہ گلیوں اور سڑکات پر پانی بھر جانے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا
جسکی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا،بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،
کوٹ ادو
اوباش نے 5سالہ چچا زاد کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار، دادا کی مدعیت میں اوباش کے خلاف مقدمہ درج،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی بخاری کے رہائشی وسیم شاہ کا 5سالہ بیٹا حسیب الحسن گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ
اوباش چچا زاد اسے ورغلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ بد فعلی کی، حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا،
پولیس کوٹ ادو نے متاثرہ بچے حسیب الحسن کے دادااختر عباس شاہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 132/20زیر دفعہ 377در ج کرکے اوباش کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
بلیک میلر نے گر لز سکول میں داخل ہو کر معلمات اور بچوں کی وڈیو بنالی، منع کرنے پر مسعلمات کے ساتھ بد تمیزی، ہیڈ مسٹریس کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ اد و کے علاقہ موضع بیٹ انگڑا میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول طاہر والہ میں گزشتہ روز سکول ٹائم میں بلیک میلر چاہ چھڑے والہ کا رہائشی راشد بشیر شیخ سکول کی چار دیواری کے اندر داخل ہوگیا
اور سکول میں موجودمعلمات اور بچوں کی وڈیو بنانے لگا، ہیڈ مسٹریس اور معلمات کے روکنے پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،
جبکہ اکثر معلمات خوف زدہ ہوکر کمرہ میں اپنے آپ کو بند کر لیا،بعدازاں اوباش موقع سے فرار ہوگیا،پو لیس کوٹ ادو نے سکول کی ہیڈ مسٹریس سیدہ عالیہ ر کی مدعیت میں
اوباش راشد بشیر کے خلاف مقدمہ نمبر 131/20زیر دفعہ 506-452 درج کرکے اوباش کی تلاش شروع کر دی ہے،
کوٹ ادو
چوروں نے اللہ کے گھر کو بھی نہ چھوڑا، عادی چور مسجد کے غسل خانوں سے ٹوٹیاں شاور و دیگر سامان اکھاڑ کر لے گئے،
مسجد میں ایک ہفتہ میں دوسری واردات ہے، اس بارے تفصیل کے مطابق جامع محمد صدیق اکبر بستی سندھی میں مسجد کے غسل خانوں واش روم سے چوروں نے ٹوٹیاں شاور پائپ ودیگر
سامان اٹھا کر لے گئے،
جبکہ گزشتہ ہفتے بھی چوروں نے اسی مسجد کے غسل خانوں اور وضو جانے سے ٹوٹیاں اور شاور اتار ے تھے،
اہل علاقہ نے اللہ کے گھر چوری کی وارداتیں بڑھنے پر شدید غم وغصہ کا اظہا ر کرتے ہوئے چوروں کو گرفتا ر کرنے اور ان کے خلا ف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹ ادو
زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کے تحت حکومت پنجاب فصلات کی پیداوار میں اضافے،
زمین کی ذرخیزی کو بحال کرنے اور زمین میں سے کلر کو ختم کرنے کے لئے جپسم کھاد سبسڈی پر مہیا کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے یونین کونسل خدائی میں فارمر ٹریننگ پروگرام میں کاشتکاروں کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار ساڑھے بارہ ایکڑ تک زمین کا مالک ہو۔ ٹھیکے دار اور مزارع بھی بھی اس سکیم سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکار کے پاس قابل استعمال پانی کے وسائل کا بندوبست ہونا ضروری ہے۔ یہ سبسڈی پانچ ایکڑ تک فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2020 ہے، مزید معلومات کے لئے اپنے قریبی زراعت آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
کوٹ ادو
تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی کیری ڈبہ سے ٹکراگیا ،موٹر سائیکل سوار ،2نوجوان طالبعلم موقع پر جاں بحق ایک طالب علم سمیت 3 افراد شدید زخمی، تشویشناک حالت کے بحث نشتر ہسپتال منتقل ،کیری ڈبہ ڈرائیور کیری ڈبہ چھوڑ کر موقع سے فرار،
حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل تین حصے ہوگیا ،تینوں دوست پنجاب گروپ آف کالجز کوٹ ادو میں فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے اور ڈی ایس ایل آر کیمر ہ کرایہ پر لے جاکر گرین ویلی میں سیلفیاں بنانے جارہے تھے،
پولیس نے کیری ڈبہ قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق بخاری روڈ کے رہائشی ویکسینیٹر نذیر احمد گشکوری کا بیٹا سکندر عرف ہادی گشکوری اپنے کلاس فیلو مزمل مشوری اور راجہ مشوری کے ہمراہ شام کے وقت ڈی ایس ایل آر کیمرہ کرایہ پر لے کر
موٹرسائیکل 125 پر سوار گرین ویلی سلفیاں بنانے جارہے تھے کہ بائی پاس پر گڑھی قریشی کے قریب سامنے سے آنے والے کیری ڈبہ نمبری 7804سی این سے زوردار دھماکے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تینوں طالب علم شدید زخمی ہوگئے
جبکہ کیری میں سوار دو افراد بھی زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو لایا گیا جہاں سکندر عرف ہادی گشکوری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگیا
جبکہ شدید زخمیوں مزمل مشوری اور راجہ مشوری سمیت3افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزمل مشوری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا
جبکہ راجہ مشوری کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے حادثہ کے بعد کیری ڈبہ ڈرائیور غلام شبیر آرائیں کیری ڈبہ موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا
پولیس نے کیری ڈبہ قبضہ میں لے کر سکندر عرف ہادی گشکوری کے بھائی بہادر خان گشکوری کی مدعیت میں
کیری ڈبہ ڈرائیور غلام شبیر آرائیں کے خلاف مقدمہ نمبر133/ 20 زیر دفعہ 337 جی 279 427 کے تحت درج کرکے کیری ڈبہ کو قبضہ میں لے لیا۔
کوٹ ادو( پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریاؤں سے متعلق اگاہی کاعالمی دن آج منایا جائیگا، اس دن کے منانے کامقصد عوام میں زیر سمندر آبی حیات کی زندگیوں کو بچانے اور ماحولیات کا صاف رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے،
عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جسکا مقصد عوام میں دریاوں کے پانی اور آبی حیات کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے آگاہی فراہم کی جائے گی،
اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے سمندروں، دریاوں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاص خیال رکھیں،
اور دریاوں میں پائی جانے والی مخلوق کی زندگیوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں،دریاوں کے عالمی دن کے موقع پر
ہر سال دریا میں میٹھے پانی کو ڈال کر عالمی سطح پر یکجہتی کے لیے یہ عالمی دن منایا جا تا ہے، تاہم پاکستان کا سب سے بڑا دریا،
دریائے سندھ ریت اور سمندر کے کھارے اور کڑوے پانی کے باعث افادیت کھو رہا ہے،دریائے سندھ کو پاکستان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
کوٹ ادو
5سالہ چچازاد سے زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی رنجش پر ملزم کے بھائی بپھر گئے،مدعی مقدمہ اور اس کے بھائیوں پر قاتلانہ حملہ،فائرنگ سے مدعی مقدمہ اور اس کا بھائی بال بال بچ گئے،
اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ طارق چوک پر گزشتہ روز بستی بخاری کے رہائشی وسیم شاہ کا 5سالہ بیٹا حسیب الحسن گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ
اوباش چچا زادحسرت شاہ اسے ورغلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا تھاجہاں اس کے ساتھ بد فعلی کی تھی، حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیاتھا،
جس کاپولیس کوٹ ادو نے متاثرہ بچے حسیب الحسن کے دادااختر عباس شاہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 132/20زیر دفعہ 377درج کیا تھا،مقدمہ درج کرانے کا ملزم حسرت عباس کے بھائی الیاس شاہ کورنج تھا،
گزشتہ روز مدعی مقدمہ محمد اختر شاہ اپنے بھائی سید نجم الحسن کہ ہمراہ گھر موجود تھا کہ اسی اثنا میں الیاس شاہ اپنے دیگر ساتھی اقبال حسین شاہ ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح پسٹل ان کے گھر داخل ہوگیا،
اور آتے ہیں اختر شاہ اور اس کے بھائی نجم الحسن شاہ پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر دونوں نے لیٹ کر اپنی جان بچائی،
فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے تو ملزمان نے انہیں دیکھتے ہی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،
پولیس تھانہ کوٹ ادو نے سید نجم الحسن شاہ کی مدعیت میں الیاس شاہ اقبال شاہ اور انکے ایک نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،
کوٹ ادو
ملتان سے راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ، کوچ کے شیشے ٹوٹ گئے، مسافروں میں خوف ہراس،
ایمرجنسی بریک لگانے پر نامعلوم فرار ہوگئے، پولیس نے ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق ملتان سے راولپنڈی کے لیے جانے والی129 اپ تھل ایکسپریس گزشتہ روز تھانہ سنانواں کے علاقہ دڑ ا چوک ریلوے کراسنگ سے گزری تو اس پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کر دیا،
پتھراؤ سے تھل ایکسپریس کی کوچ نمبری8223 کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا،
جس پر تھل ایکسپریس نے ایمر جنسی بریک لگائی تو نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے،
پولیس تھانہ سنانواں نے ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب ا انسپکٹر سراج احمد کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر93/ 20زیردفعہ127_422_1899ریلوے ایکٹ کے تحت
مقدمہ درج کر کے نامعلوم کی تلاش شروع کر دی ہے،
کوٹ ادو
دوست کی جگہ امتحان دینے کے لئے آیاطالب علم پکڑا گیا، پولیس کے حوالے، پولیس نے سپریٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین بنا کے علاقہ چک نمبر 518 ٹی ڈی اے کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بنے سنٹرپر گزشتہ روز پنجابی کے پرچہ میں پرائیویٹ طالب علم محمد ابرار کی جگہ
اس کا دوست سعیداللہ پرچہ حل کر رہا تھا کہ مشکوک جان کر سینٹرسپریٹنڈنٹ عبدالجبار نے چیک کیا
تو طالبعلم گھبرا گیا،جسے پولیس دائرہ دین پناہ کے حوالے کردیا گیا،
پولیس دائرہ دین پناہ نے سپریٹنڈنٹ عبدالجبار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سعیداللہ کو حوالات میں بند کر دیا ہے،
کوٹ ادو
مسلح افراد نے 2ماہ کی بچی سمیت شادی شدہ خاتون اغواء کرلی،نقدی پارچات طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،عادی چور زمیندار کے بھانہ مویشی سے لاکھوں کے مال مویشی لے گئے،
ایل پی جی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی،2دوکانیں سیل کردی،پسٹل لیکر گھومنے والے کو پولیس نے دھر لیا،مقدمات درج،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سناواں کے علاقہ موضع سنانواں میں محمد رمضان بھٹی کے گھر رفیق بھٹی اپنے دیگر ساتھی ساجد اور فضل جانی گرمانی اور دو نامعلوم کے ہمراہ اس کے گھر داخل ہوگیا
اور گھر میں موجود اس کی بیوی نسرین بی بی اور اس کی دو ماہ کی بچی تحریم فاطمہ کو اغوا کرکے لے گئے،
جاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات نقدی اور پارچات بھی ساتھ لے گئے،تھانہ چوک سروشید کے علاقہ چک نمبر 510 ٹی ڈی اے میں محمد ریاض بریار کے بھانہ مویشی سے جمشید بلوچ دو نامعلوم کے ہمراہ دو گائے
3 بکریاں 3بھیڑیں کل مالیتی2 لاکھ 55ہزار چوری کرکے لے گئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے غیر قانونی طور پر ایل پی جی ری فلنگ کرنے والی 2دکانیں سیل کر کے
دوکاندارو ں عرفان تھہیم اور سید عباس اطہر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے،
پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے دوران گشت کنڈا پٹرول پمپ کے قریب موضع پرہاڑغربی کے رہائشی یونس کھوجہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں،
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات الگ الگ مقدمات درج کرلیے،
کوٹ ادو
کوٹ ادو کے ابھرتے ہوئے نوجوان سریلے لوک گلوکار رائے اذان علی پرہاڑ کا نیا البم”مٹھا سانول“ریلیزنگ کے آخری مراحل میں،
آڈیو ریکارڈنگ مکمل، ویڈیو ریکارڈنگ کے بعد جلد ریلیز کر دیا جائے گا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے سریلے نوجوان لوک گلوکار رائے اذان علی پرہاڑ کا10واں والیم”مٹھا سانول“ریلیزنگ کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے
،مذکورہ البم کی وڈیو ریکارڈنگ مکمل ہونے پر اسے ریلیز کردیا جائے گا،مذکورہ البم میں شاعر بلال امجدگھو گانی، عاصم بلوچ،فاروق سکھانی،
عدنان آتش نے شاعری کی ہے،لوک گلوکار رائے اذان علی پرہاڑنے بتایا کہ انہوں نے نیا البم”مٹھا سانول“کو جدید میوزک میں کچھ بہتر تبدیلیوں کے ساتھ گایا ہے
جسے میرے سننے والے بے حد پسندیدکریں گے۔
کوٹ ادو
ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحی ہے، حکومت کی ہدایات کی مطابق عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے
یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگ پور میں دیہی مرکز صحت، ڈسپوزل پمپ، واٹر فلٹر پلانٹ اور دریائی علاقے کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی،
اس موقع پر ڈپٹی دی ایچ او ڈاکٹر امیر بخش، سردار امجد عباس خان اور سردار نعیم عباس خان بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر بخش کو ہدایت کی کہ
ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں،ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹرو ں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے
اور عملے کی کمی کو جلد پورا کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادویات کی سٹاک کی بھی پڑتال کی،
ڈپٹی کمشنر نے رنگ پور کے ڈسپوزل پمپ کا بھی معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ رنگ پور شہر میں سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،
واٹر فلٹر پلانٹ کو فی الفور بحال کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ رنگ پور میں کشتیوں والے پل کو چالو کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو تحریر کیا جائے گا۔
کوٹ ادو
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے بھائی اور ساتھیوں کا ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ کوٹ ادو پرتشدد،سڑک سے اسلحہ کے زور پر پکڑ کر ڈیرے پر لے گئے،وہاں بھی کام نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ اور فحش گالیاں دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایس ڈی او کو رہائی دلائی،
ایس ڈی او کی مقدمہ اندراج کے لئے تھانہ درخواست، تشدد اور اغوا کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، ایس ڈی او سیکنڈ کرپٹ اور جائز کام نہیں کرتا جس کی وجہ سے سائلین تنگ ہیں،گزشتہ روز بھی بھی سائل سید عدیل کاظم سے بدتمیزی اور دفتر میں تشدد کیا تھا،
جس پر سڑک پر ان کیتوں تکرار ہوئی تھی،ای سڈی او کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ،عدیل کاظم کی طرف سے بھی ایس ڈی او کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی گئی،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن محمد خالد پٹھان نے پولیس تھانوں کو درخواست کی ہے کہ وہ دن 12بج کر 35 منٹ پر بسلسلہ چیکنگ ریکوری سٹاف صابرحسین اپنی گاڑی پر منی بائی پاس روڈ سے گزر رہا تھا کہ
اچانک عدیل کاظم غلام الیاسہڈوار نذیر احمد شاکر اور دیگر دو ساتھیوں نے بلوا کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا اسلحہ کے زور پر زد و کوب کر کے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں وفاقی وزیر کے بھائی میاں احسان علی قریشی نے گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ
اگر ہمارے کام نہ کروگے تو یہی انجام کریں گے اور دفتر سمیت جلادیں گے، گاڑی کی چابی اور پرس جس میں 42 ہزار روپیہ تھا چھین لیا، مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے آکر اسے بازیاب کرایا جبکہ عدیل کاظم نے بھی پولیس کو درخواست دی ہے
جس میں کہا کہ وہ گزشتہ روز 12 میپکو آفس سیکنڈایس ڈی او واپڈاخالد کے پاس کام کے لیے گیا تو ایس ڈی ی او نے کام سے انکار کرتے ہوئے بیل دیگر اہلکاروں جن میں شیخ کامران اور دیگر تھے کو بلوالیا جنہوں نے اسے مارا پیٹا تشدد کا نشانہ بنایا
جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور پرس گرگیا جسے ایس ڈی او نے اٹھا لیا اور موبائل فون بھی چھین لیا، اس کے بعد اس نے ڈیرہ پر وفاقی وزیر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی پر داد رسی کے لیے آیا تو اسی دوران ایس ٹی او محمدخالداپنیساتھیوں کے ہمراہ آگیا
جہاں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی، اییس ڈی او محمد خالد کے خلاف شہریوں نے احتجاجی ریلی بھی نکالی اور تھانہ چوک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جس پر ایس ڈی او کے خلاف نعرے درج تھے،
بعدازاں مظاہرین نے وفاقی وزیر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن علی قریشی کی قیادت میں ڈی ایس پی کوٹ ود سے ملاقات کرکے اپنی قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا
جبکہ ایس ڈی او پر حملہ اور تشدد کی اطلاع ملتے ہی واپڈا ملازمین بھی اکٹھے ہوگئے جنہوں نے بھی ایس ڈی او کے حق میں جلوس اور تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہایکسئین ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے بھی قانونی کارروائی کے لئے ڈی ایس پی کوٹ ادو سے ملاقات کی ۔
کوٹ ادو
ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ سب ڈویژن خالد خان پٹھان نے کہا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر شبیر علی کا بھائی ایک غیر قانونی بجلی کا کنکشن لگوانا چہتا تھا
اور اس کیلئے ایڈوانس بجلی کا مٹر مانگتا تھا جس کا اس نے انکار کیا،وہ حسب معمول چیکنگ پر تھا کہ وفاقی وزیر کے بھائی کے کارندوں نے اسے اسلحہ کے زور کر روک کر ڈیرہ پر لے گئے
جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا،بعد ازاں پھر بھی میرا یہی موقف تھا کہ اگر وہ اسے قتل بھی کردیں وہ غلط کام نہیں کریں گے جبکہ انہوں نے دھمکی دی کہ
اگر کام نہیں کروگے تو آج آپ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے بعدازاں اپ کے ایکسئین کے ساتھ بھی یہی سلوک کریں گے
جبکہ میاں احسن علی قریشی نے کہا کہ ایس ڈی او خالد پٹھان ان کے جائز کام نہیں کرتا اور سائلین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتا ہے
اور گالی گلوچ کرتا ہے گزشتہ روز بھی اس نے ایک سائل عدیل کاظم کو کام کیلئے بھیجا جسے بھی اس نے گالی گلاچ کی بعد ازاں اسے تشدد کا نشانہ بناے کے بعد اس کے کپڑے پھاڑ دیے،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ