نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل پریس کلب انتخابات 2020کاشیڈول جاری

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی الیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین کمیٹی عاصم قدیر رانا صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا

اسلام آباد:نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی الیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین کمیٹی عاصم قدیر رانا صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں طارق علی ورک ، زمان مغل ،عبدالستار چوہدری ، صفی اللہ ،

انعام خٹک اور محمد کامران نے شرکت کی ، کمیٹی میںفیصلہ کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی 13 مارچ سے 16 مارچ تک الیکشن کمیٹی کو جمع کرائے جائیں گے ،

17 مارچ کو امیدواران کی فہرست کا جائزہ لیا جائے گا اور 18 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،19 مارچ کو اعتراضات جمع کروائے جائیں گے،

اعتراضات کی سماعت 20 مارچ کو ہو گی جبکہ امیدواران کی عبوری فہرست 20 مارچ کو آویزاں کی جائیگی ، کاغذات نامزدگی کی واپسی 21 مارچ رات 12 بجے تک ہوگی،

حتمی امیدواران کی فہرست 21 مارچ رات 12 بجے کے بعد آویزاں کر دی جائے گی

اور پولنگ 26 مارچ کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہونگے۔13 مارچ سے کاغذات نامزدگی پریس کلب کی لائبریری سے وصول کیے جا سکتے ہیں

۔واضح رہے الیکشن میں ایگزیکٹو نشستوں کی الیکشن فیس ایک ہزار(1000/- ) روپے جبکہ گورننگ باڈی کی فیس پانچ سو(500/- ) روپے ہوگی۔یاد رہے انتخابات گورننگ باڈی سے منظور شدہ ووٹر لسٹ پر ہونگے۔

About The Author