دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

میونسپل کمیٹی جام پورکے سینیٹری انسپکٹر ظفر گدارا کو آئینہ دیکھانے پر خبر نگار جام پور روزنامہ اوصاف ملتان عامر ندیم کے گھرکے سامنے گندگی کی ٹرالی ڈلوانے کی گھٹیا ترین حرکت کی پر زور مذمت کرتے ہیں

صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ تصور کیئے جانیوالے شعبہ اور حق اور سچ کی آواز کو دبانےاور کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو ثبوتاژ کرنے کے اس عمل کی جتنا مذمت کیجائے وہ کم ہے

اس سلسلے میں ضلع راجن پور اور تحصیل جام پور کی تمام تر صحافتی نمائندہ شخصیات نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق ڈی سی راجن پور ذوالفقار علی کھرل،

اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس نااہل سینٹری انسپکٹر کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لیکر اسکو فوری طور پر معطل کر کے نوکری سے برخواست کیا جائے

تاکہ اس کرپٹ اور تعفن زدہ اور ذاتی انتقام کی حرکت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور نہ کیاجائے اور ایسی گری ہوئی حرکت کرنے پرآئندہ کوئی اس جیسا آفیسر سوچنے کی بھی جرات نہ کر سکے۔


روجھان

سابق وفاقی مشیر وممبر اسلامی کونسل خواجہ محمد عامر کوریجہ کا جنوبی پنجاب میں سیکٹریٹ کے قیام اور جنوبی پنجاب کے عحلیدہ صوبے کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کے حکومتی اعلان کا خیر مقدم

روجھان جنوبی پنجاب میں سیکٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل حل ہونگے اور محرومیاں دور ہونگے عامر کوریجہ کا صحافیوں کو ویڈیو پیغام

روجھان جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبے کے قیام کے لیے تمام سیاسی جماعتیں کامیاب کرنے میں تعاون کریں عامر فرید کوریجہ

روجھان بل میں نقائص نکالنے سے جنوبی پنجاب کی عوام ایک بار پھر اپنے حقوق سے محروم ہوجائے گئ عامر فرید کوریجہ

روجھان ماضی میں بڑی سیاسی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے وعدے کیے سابق وفاقی مشیر

روجھان سیکٹریٹ پر چار پانچ ارب کا خرچہ حکومت کے لیے خرچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں

جنوبی پنجاب کی عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے کئ سالوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔


روجھان

روجھان کی نواحی بستی سیلاتانی میں سڑک بارش کے پانی سے بھر گئی جہاں سے بستی سیلاتانی کے مکینوں سمیت بستی سنجرانی،

بستی آرائیں اور دیگر بستیوں کی گرز گاہ ہے بستی مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا اور ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے گزرنا نہایت ہی دشوار ہے

بستی مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال سے اپیل کی ہے کہ

سڑک سے کیچڑ ہٹانے اور سڑک کی صفائی کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ یہ سڑک نشیبی جگہ میں ہے اور گزشتہ روز بارش کی وجہ سے پانی بھر گیا تھا۔

اہلیان بستی سیلاتانی، بستی سنجرانی، بستی آرائیں واہ ماچکہ میونسپل کمیٹی روجھان


راجن پور:

ریسکیو 1122 کے اہلکار کسی بھی سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم

30کشتیاں،30موٹر بوٹ انجن،330لائیف جیکٹس اور 4سکوبے موجود ہیں جن کے ذریعے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔انچارج ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 کے اہلکار کسی بھی سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،30 کشتیاں،30موٹر بوٹ انجن،330لائیف جیکٹس اور 4سکوبے موجود ہیں

جن کے ذریعے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم صاحب نے ممکنہ سیلابی صورتِ حال کے حوالے سے ریسکیو آفس میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ

ڈپٹی کمشنر راجن پور جناب ذوالفقار علی کھرل صاحب کی ہدایت کے مطابق ہم نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس حوالے سے ہم نے فلڈ ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

جو کہ چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گی خدانخواستہ اگر کسی بھی علاقے سے سیلاب کی کوئی کال موصول ہوتی ہے تو وہ ٹیمیں فوراً اس علاقے میں جا کر لوگوں کی مدد کریں گی

تاکہ لوگوں کو جانی اور مالی نقصان سے بچا کر محفوظ مقام پر شفٹ کیا جائے۔


روجھان

روجھان انڈس ہائی وے نزد جتوئی پیٹرول پمپ سخی رندان کے قریب زنگی نالہ روکوہی سیلابی پانی کو آبادی کی طرف موڑنے کے معاملے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

ڈی ایس پی روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی جانب سے فوری طور پر ایکشن مظاہرین سے اس معاملے پر گفتگو

ڈی ایس پی روجھان کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کے آمدورفت کے لیے کھول دی۔ ذرائع


راجن پور

پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

16مارچ سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅکی ویکسین پلائی جائے گی۔

کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے پولیو مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں

۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں ۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں اس فریضہ کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔سستی اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ہمارا ضلع پولیو فری ہے اور پولیو فری رہنا چاہئے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

اس مہم کے دوران 1161ٹیمیں کام کریں گی۔اجلاس میں چیف آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،

ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شعیب الرحمان ،صاحبزادہ جلیل الرحمان صدیقی کے علاوہ یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔


راجن پور

زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لیے ٹریننگ کا شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ راجن پور

راحت حسین راشد کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق 16 مارچ 2020 سے 27مارچ 2020تک درخوستیں موصول کی جائیں گی۔

ٹریننگ فیس برائے تجدید لائسنس 3300روپے جبکہ ٹریننگ فیس برائے نیا لائسنس6600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

About The Author